دعوت اسلامی کی  مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 20 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک ریجن ملتان مظفر گڑھ کابینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مظفر گڑھ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی اشرف عطاری نگران زون مظفرگڑھ نے 12 مدنی کام ،نگران شوری کے مدنی پھولوں ،سالانہ بجٹ،جدول،ماہانہ رپورٹس شعبہ جات،امدن و اخراجات اور ٹیلی تھون جیسے کئی امور کے متعلق کلام کرتے ہوئے شوری کے مدنی پھول، ذیلی حلقے تک مدنی کاموں کے ذمہ داران کی تقرری اور بجٹ کے حوالے سے حاضرین کو ذہن دیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری،رکن زون مالیات)


مجلس مالیات دعوت اسلامی کے نگران محمد مزمل عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس مالیات کے اراکین ریجن اور اراکین زون نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 11اور12ستمبر 2020ء بروز جمعہ اور ہفتہ ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و ریجن ذمہ داران سمیت مالیات،مدرسہ و جامعہ للبنین و للبنات،مدنی عطیات بکس اور مدنی بستہ کے زون اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و ریجن نگران حاجی اسلم عطاری نے شرکا سے 6سالہ بجٹ اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کرتے ہوے شرکا کو مختلف اہم نکات دیئے جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سید احمدرضا عطاری ۔رکن زون مالیات مظفرگڑھ+ڈی جی خان زون ملتان ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس مالیات پاکستان محمد مزمل عطاری نے بذریعہ زوم لنک ریجن ذمہ داران رسید بکس ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں چرم قربانی کی رسید بکس کی تقسیم کاری کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے جدول کا جائزہ کیا اور ای رسید کے نفاذ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری ملتان پاکستان ذمہ دار رسید بکس ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 12 مارچ 2020ء بروزجمعرات ملتان ریجن، وہاڑی زون، بورے والا فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون، رکن زون مالیات، رکن کابینہ، سٹی اکاؤنٹنٹ ریجن سوفٹ وئیر افیسر نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کی رمضان المبارک میں عطیات کی پلانگ،ای رسید، اخلاقی معاملات پر تربیت، رجب المرجب کے ماہ میں انفرادی عبادات، اور عملی طور پر رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے تربیت فرمائی اور عطیات کی کیفیت پر نگران کابینہ کو بریفنگ دی ، UBL کے ریجنل مینیجر کو مالیات کے نظام کی بریفنگ اور مدات کے لحاظ سے شرعی رہنمائی کا نظام پر دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور کتاب فیضان نماز تحفہ میں دی۔(رپورٹ: علی محمد عطاری، مجلس مالیات بہاولپور، وہاڑی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 14 مارچ 2020ء بروز ہفتہ ملتان ریجن ،بہاولپور زون، ہارون آباد شہر اور فقیر والی شہر میں مدنی مشورہ ، اور شعبہ جات کا وزٹ ہوا جس میں نگران کابینہ، رکن زون مالیات، رکن کابینہ، سٹی اکاؤنٹنٹ ڈویژن نگران اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی فضیل رضا عطاری رکن مالیات ملتان ریجن نے شرکا کو خریداری، کوٹیشن اور بلز کے لحاظ سے فائلوں کی چیکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے،اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ ،فیضان مدینہ مسجد میں حاضری دی، ناظم سے ملاقات، کیا ، مالیات کا نظام چیک کیا، اور جامعۃللبنین، فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: علی محمد عطاری، مجلس مالیات بہاولپور، وہاڑی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 13 مارچ 2020ء بروز ملتان ریجن، بہاولپور زون،بہاولنگر میں مدنی مشورہ اور شعبہ جات کا وزٹ ہوا جس میں نگران کابینہ، رکن زون مالیات، رکن کابینہ اور سٹی اکاؤنٹنٹ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی فضیل رضا عطاری رکن مالیات ملتان ریجن نے شرکا کی خریداری، کوٹیشن اور بلز کے لحاظ سے فائلوں کی چیکنگ، ٹھیکہ دار سے ایگریمنٹ، شرعی رہنمائی کے مطابق کام کروانے اور عطیات کی کیفیت پر نگران کابینہ کو بریفنگ دی نیزجامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ اورفیضان مدینہ مسجد میں حاضری، ناظم سے ملاقات ،مالیات کا نظام چیک کیا، تعمیرات مدرسہ آن لائن، جامعۃ المدینہ للبنین فیضان مدینہ کا بھی وزٹ کیا۔(رپورٹ: علی محمد عطاری ، مجلس مالیات بہاولپور، وہاڑی زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مالیات کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ شا ہ رکن عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگران زون اور اراکین کابینہ مجلس مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مالیات ذمہ دار غلام الیاس عطاری نے رسید بکس کی تقسیم کاری، جدول کا جائزہ، ای رسید کے نفاذ کے اہداف اور اعتکاف میں مالیات کے نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور ان امور پر باہم مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مالیات کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات شا ہ رکن عالم کالونی ملتان میں ایم سی بی اور یو بی ایل بینک میں نگران زون اور رکن زون مالیات نے بینک منیجرز سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری، ملتان زون مالیات )


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 9مارچ2020ء بروز پیر شریف فیضان عطار مسجد کوہی کبیر والا کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر زون مالیات ذمہ دار غلام الیاس عطاری نے مجلس تعمیرات کے ذمہ داران سے ملاقات کی، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کومدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری، زون مالیات ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 29فروری2020ء بروز ہفتہ عثمان غنی مسجد لاڑ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگران زون،نگران کابینہ ،ڈویژن نگران،رکن کابینہ مالیات اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار فضیل رضا عطاری اور نگرانِ زون نے ذمہ داران کو آمدنی برھانے کا ذہن دیا نیز بروقت مشاہرہ جات کی ادائیگی کے لئے پلاننگ کی اور فنڈنگ کے اہداف دئیے گئےجس پر ذمہ داران نے عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مالیات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 26فروری کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ملتان کی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ زون نے 6مارچ کو ایک ماہ کےلئے راہَ خدا میں  سفر کرنے والے قافلے کے اہداف طے کئے گئے، ان کے لئے لنگرِ رضویہ کی ترکیب اور دو مارچ کو اجیروں کو مشاہرہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:خالد حسن عطاری، کابینہ نیو ملتان)