خیابان امین سوسائٹی
لاہور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 ستمبر 2024ء کو ”اجتماعِ میلاد“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔
اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26 ستمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ،صوبائی ذمہ داران اور پنجاب
وسٹیز ذمہ داران بالخصوص ڈویلپرز حضرات نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد علی عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی
مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا اور نمایاں
کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
محافظ ٹاؤن نیوسوسائٹی لاہور میں محفلِ میلاد ، مختلف
نیوسوسائٹیز کی شخصیات کی شرکت
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 10 ستمبر 2024ء کو محافظ ٹاؤن نیوسوسائٹی لاہور میں محفلِ میلاد منعقد کی
گئی جس میں ڈویلپرز اور مختلف نیوسوسائٹیز کی شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن نگران
عادل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر شرکا کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
8
مارچ 2024ءبروز
جمعہ دعوت اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گولڈن پام مارکیٹ سمندری روڈ فیصل آباد میں تقریب اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،
تاجران، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا پھر صوبائی ذمہ دار مولانا عبداللہ مدنی عطاری نے بیان کیا۔ بعدازاں حفظ قراٰن پاک کی سعادت پانے والے بچوں کو
اسناد پیش کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 19 جنوری 2024ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد سٹی میں براق ویلی اور ایمان انڈسٹری کے اونر
مقبول حسین ڈوگر کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں ڈویلپرز نے شرکت کی ۔
اس
اجتما ع میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی ۔ نگران
پاکستان نے ڈویلپرز
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے ان کو اپنی زندگی کے شب و روزاللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی فرماں برداری والے کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔
اس موقع پر مقبول ڈوگر صاحب نے براق ویلی میں مسجد کا پلاٹ دعوت اسلامی کو پیش کیا جبکہ براق
ویلی کی مسجد کا نام نگران پاکستان نے ”فیضان معراج “رکھا ۔آخر میں اس سوسائٹی میں دارالافتاء کے مولانا شاکر مدنی عطاری نے خود
زکاۃ کورس کروانے کا اعلان کیا۔(رپورٹ
: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری مدنی )
پچھلے دنوں فیصل
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حاجی غلام الياس عطاری اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے پچھلے مدنی مشورے کے اہداف کا جائزہ اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا نیز نیو سوسائٹیز میں ہونے والے مختلف دینی کاموں
کے حوالے سے نکات بتائے ۔
مزید دیگر امور پر گفتگو فرماتے ہوئے نگران پاکستان مشاورت نے نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا ۔ آخر میں دعا فرمائی او راسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
پنجاب فیصل آباد کے علاقہ 8 چک میں نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 دسمبر 2023ء کو ایک
اسلامی بھائی کے گھر شخصیات کا مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویلپرز، تاجران و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قرآن پاک و نعتِ رسول ﷺ سے ہوئی پھر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس
میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کے
بارے میں ذہن سازی کی نیز سنتوں پر عمل
کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔
اختتام
پر نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ نیوسوسائٹیز کے تحت 16 دسمبر 2023ء بروز ہفتہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ، ڈویژن اور میٹروپولیٹن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق تنظیمی اسٹکچرسمجھایا اور نیو مقامات سروے کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائی نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت قصور شہر میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس کو نگرانِ قصور تحصیل مشاورت علی رضا عطاری ،ڈویژن ذمہ دار افضل عطاری،مولانا
مقصود عطاری مدنی ، عبدالرحمن عطاری اور خالد
عطاری نے جوائن کیا۔
معلومات کے مطابق نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی
بھائیوں کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا نیز تقرری مکمل کرنے ، دینی
کاموں کو پھیلانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے
مختلف تجاویزدیں جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شیخوپورہ تحصیل کے ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ
نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11
دسمبر 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
شیخوپورہ تحصیل مشاورت خرم عطاری، ڈویژن
ذمہ دار افضل عطاری، عبدالرحمٰن عطاری، شہباز عطاری اور شہباز عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام
الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے تقرری ، دینی کاموں کے اہداف ، دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل ، تنظیمی سیٹ اپ پھیلانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامع مسجد غوثیہ
الحرا میں رہائشی فیضانِ نماز کورس کا
انعقاد
لوگوں کو نمازوں کی پابندی کروانے اور انہیں
دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامع مسجد غوثیہ الحرا
میں رہائشی فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کے متعلق شرائط و فرائض بتائے
اور دیگر چند مسائل پر شرکا کی ذہن سازی کی۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
النور بلڈرز اینڈ ڈویلپر بہاولپور کے آفس میں محفلِ میلاد النبی کا
انعقاد
نبیِ آخر الزمان حضرت محمد صلی
اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت
منانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں بہاولپور میں قائم النور بلڈرز اینڈ ڈویلپر کے آفس
میں نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی صلی
اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا
گیا۔
معلومات کے مطابق اس محفلِ پاک میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے ”محبتِ رسول“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجوداسلامی بھائیوں کو حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات اور اُن کی سیرت کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔