دعوت اسلامی کے شعبے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنڈی گھیب شہر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے ایوب خان صدر الیکٹرانک میڈیاکوہ نور نیوز،مدثر عزیز نوائے وقت،حنیف بھٹی ایکسپریس میڈیا گروپ ،ملک افتخار ڈیلی اساس،آصف صابری پی ٹی وی اورعامر سلطان ڈیلی پنڈی ٹو دےسے ملاقات کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافيوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے صحافيوں کے درمیان امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تقسیم کیے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سلیم سلیمی عطاری، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


06 فروری 2023ء کو شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے ذمہ داران نے ARY NEWS, NEO NEWS, AAJ NEWSاور کراچی پریس کلب میں صحافت سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں ۔ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا بھی ذہن دیا ۔(رپورٹ: شجاعت علی عطاری ، سٹی شعبہ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکریٹری رضوان بھٹی ، نیو نیوز کے بیورو چیف اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے صحافیوں سے مختلف امو رپر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے صحافیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا کے زیرِ اہتمام فاضل پور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت تحصیل نگران، ڈویژن اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر صدر پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعد میں نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مقامی جامعۃ ُالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔جہاں تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ، ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا حضور بخش عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری سے علاقے میں دینی کام بڑھانے کے سلسلے میں مشاورت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا دعوتِ اسلامی کی جانب سے روجھان مزاری پنجاب میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صحافت سے وابستہ افراد اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا کی  جانب سے پچھلے دنوں راجن پور پریس کلب میں صحافی اجتماع منعقد ہوا جس میں صدر پریس کلب ملک ابوبکر ، جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کے علاوہ وہاں کام کرنے والے دیگر اسٹاف نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ مٹھن پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پریس کلب افضل فریدی، چیرمین پریس کلب اے ڈی عامر تہیم سمیت میڈیاڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

صحافی اجتماع میں نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر تحصیل نگران، ڈویژن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات نواب شاہ سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاہور ڈویژن کے مختلف نیوز چینلز سے وابستہ پروڈیوسر زکی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور حاضری ہوئی۔

اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگران میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

بعدازاں صحافیوں کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات ہوئی۔ رکن شوری نے کو اُن کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے زمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے تحت صحافی اسلامی بھائیوں کے لئے مناجاتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرک فیصل آباد پریس کلب کے ممبران، وائس پریزیڈنٹ، سیکرٹری جنرل، فیصل آباد جرنلسٹ اور مختلف نیوز چینل کے بیوروچیف سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے آنے والے صحافی اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے بارے مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز اعتکاف کے فضائل بھی بیان کئے۔بعدازاں صحافی اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں قائم ایک نجی میرج ہال میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ مولانا محمد فاروق انجم عطاری مدنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں گوجرانوالہ کے نگران مولانا محمد یعقوب عطاری نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔اس موقع پر تحصیل نگران کامونکی محمد سلمان عطاری، سرکاری ڈویژن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد مبشر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ محمد وقار سرویا عطاری، شعبہ تعلیم محمد فیاض عطاری، حاجی محمد عباس عطاری اور محمد زاہد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لاہور سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)