سانحہ گُل پلازہ،جانشین عطار کا جائے وقوعہ کا دورہ
، متاثرین سے تعزیت و دعا کی
سانحہ
گل پلازہ کراچی پر رپورٹ:
یہ
واقعہ 17 جنوری 2026 کی رات تقریباً 10:15
بجے ایم اے جناح روڈ کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ شاپنگ مال میں پیش آیا جس
میں تقریباً 1200 دکانیں تھیں۔
آگ کا آغاز اور پھیلاؤ:
S.S.Pسٹی
عارف عزیز کا کہنا تھا کہ اب کی رپورٹ کی مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پلازہ میں آگ
لگی جو جلد ہی ارد گرد موجود آسانی سے قابلِ احتراق چیزوں جیسے کپڑے، قالین اور
پلاسٹک کی مصنوعات کے سبب بہت تیزی سے پھیل گئی۔ S.S.Pسٹی
نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں موجود میٹریل
مثلاً آرٹیفیشل پلانٹس اور فلاور بھی آگ پھیلنے کا سبب بنے۔
جانی و مالی نقصان:
اب تک
کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق 61 سے زائد افراد آگ میں جھلس کر اور آکسیجن نہ
ملنے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ زخمی افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل
کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہنگامی طور پر علاج فراہم کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ درجنوں
افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور ملنے والی باڈی کی شناخت کے لئے D.N.Aٹیسٹ
کروائے جارہے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق گل پلازہ کا مالی نقصان کھربو ں میں
بتایا جارہا ہے۔
صدر
تاجر ایسوسی ایشن گُل پلازہ تنویر قاسم نے انتہائی دُکھ کے ساتھ مدنی چینل سےگفتگو
کرتے ہوئےبتایا کہ اس سانحے سے 12 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس پلازہ میں
1200 کے آس پاس دُکانیں تھیں اور ہر دُکان میں 08 سے 10 مزدور کام کیا کرتے تھے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
ریسکیو آپریشن:
ریسکیو،
فائر فائٹرز اور متعلقہ حکام24 سے 36 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے اور اُسے
بجھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ K.M.C اور ریسکیو 1122 زخمی اور انتقال کرجانے
والے افراد کو نکالنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کو ڈھونڈھنے میں اہم کردار ادا
کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF
کے تحت ریسکیو اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے اور
دیگر فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔ FGRFکی ٹیم دُکھ
کی اس گھڑی میں متاثرہ تاجران اور مرحومین کے اہل خانہ اور سوگواروں کے ساتھ شانہ
بشانہ کھڑی ہے اور انہیں تسلی و حوصلہ دیتے ہوئے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
متاثرہ مقام کا مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات کا دورہ:
سانحہ
گل پلازہ کے بعد جائے وقوعہ پر مختلف حکومتی اراکین، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات
نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نہ صرف جائے حادثہ کا جائزہ لیا بلکہ سانحہ میں شہید
ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی، تاجروں سے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی
تلاش میں بے چینی سے منتظر افراد سے ہمدردی اور اظہارِ افسوس کیا۔
دورہ
کرنے والی شخصیات میں دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کے
مفتیانِ کرام مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی
محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی رکن شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مبلغین دعوتِ اسلامی، FGRFکے
ذمہ داران شامل تھےجنہوں نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و
استقامت کی دعا کرتے ہوئےشخصیات نےمتاثرہ
خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں دینی و اخلاقی تسلی دی۔
اس کے
علاوہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔خلیفۂ امیر
اہلسنت نے گُل پلازہ کے احاطے میں متاثرہ تاجران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس
حادثے میں شہید ہونے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین
کرتے ہوئے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔خلیفۂ امیر اہلسنت نے ایسے افرادجن کے
پیارے لاپتہ ہیں ان سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور دعاکی۔ متاثرہ
مقام کا دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت کی FGRFکی
طرف سے گل پلازہ کے قریب قائم ریلیف کیمپ پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
Liveٹرانسمیشن:
سانحہ
گل پلازہ کے حوالے سے 19 جنوری 2026ء کی رات مدنی چینل پر ایک ٹرانسمیشن بنام ”سانحہ
گُل پلازہ“نشر کی گئی جسے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ہوسٹ
کیا۔ ٹرانسمیشن میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا پیغام بھی
شامل کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سانحہ
میں انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے متاثرہ تاجران سے دُکھ اور ہمدردی
کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے گہرے دُکھ
کا اظہار کیا۔
شب روز دعوتِ اسلامی کی ٹیم
کی جانب سے اظہار ہمدردی اور دعا:
اللہ
رب العزت سانحہ گل پلازہ میں وفات پاجانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائےاور زخمیوں
کو جلد از جلد صحت و تندرستی اور مالی نقصان اٹھانے والوں کو نعم البدل عطا
فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جانشین
امیر اہلسنت کے وزٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/reel/1190581266387342
آج بعد نمازِ عصر جانشین امیرِ اہل سنت عالمی مدنی مرکز میں عام ملاقات فرمائیں گے
تمام عاشقانِ رسول کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بعد نمازِ عصرعالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں جانشین امیرِ اہل سنت ابو اسید مولانا حاجی عبید رضا عطاری
المدنی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عام ملاقات فرمائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ
یاد رہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عصر کی نماز 4:30 پر ادا کی جاتی ہے۔
جانشین و صاحبزادۂ عطار حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں مکہ مکرمہ پہنچ
گئے، مکہ پہنچنے پر 13 نومبر 2019ء کی رات
عمرہ ادا کیا اور رب کعبہ کے حضور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کیں۔ یاد رہے! رکنِ شوریٰ حاجی
وقار المدینہ پہلے سے ہی مکے میں موجود تھے، انہوں نے جانشین عطار کے ہمراہ عمرہ
ادا کیا۔
مناظر دیکھنے کے
لئے Watch video کے بٹن پر کلک کیجئے
جانشین امیر اہل سنّت فرینکفرٹ جرمنی میں جمعہ کی
نماز کے بعد اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمارہے ہیں
شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت کے جانشین و صاحبزادے مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور
رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری مدنی کاموں کے
سلسلے میں فرینکفرٹ جرمنی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر مقامی ذمہ داران نے آپ کا
پُرتباک استقبال کیا۔ جانشین عطار اور رکن شوریٰ یورپ کے مختلف ممالک میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے اور ذمہ داران کی تربیت بھی فرمائیں گے۔
Dawateislami