ملک بھر میں 23 ستمبر بروز ہفتہ2023ء کو جامعات المدینہ گرلز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 مقامات( کراچی ، اوکاڑہ ، سرگودھا،بھلوال، شاہ پور سٹی، میانوالی، پہاڑ پور، نکیال ) پر ردا پوشی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں درس نظامی ( عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی 4 ہزار 197 طالبات کی ردا پوشی کی گئی۔

اس حوالے سے سرگودھا سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں8 جامعات المدینہ (جامعۃ المدینہ گرلز بلاک 34سرگودھا،جامعۃ المدینہ گرلز چک 104جنوبی سرگودھا،جامعۃ المدینہ گرلز شالیمار ٹاؤن بھلوال،جامعۃ المدینہ گرلز ساہیوال، جامعۃ المدینہ گرلز شاہ پور سٹی،جامعۃ المدینہ گرلز جوہر آباد(ڈسٹرکٹ خوشاب)، جامعۃ المدینہ گرلز میانوالی،جامعۃ المدینہ گرلز ماڑی انڈس)سے 165 طالبات نے درس نظامی تکمیل کرنے کی سعادت حاصل کی اس سلسلے میں 4 مقامات پر رداپوشی اجتماعات منعقد ہوئے ۔

ان چاروں مقامات کے ردا پوشی اجتماعات میں متعلقہ جامعۃ المدینہ گرلز کے مدنی عملے،طالبات اور عالمہ کورس مکمل کرنے والی طالبات کی سرپرست سمیت شخصیات و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


کشمیر کی حسین وادیاں اللہ پاک کی قدرت کے حسین نظاروں میں بھی دعوت اسلامی کا کام بڑھتا چلا جارہا ہے۔مدنی مراکز کا قیام بچوں اور بچیوں لئے  مدارس و جامعات کا آغاز جاری ہے۔

میرپور کے پڑوسی شہر جاتلاں کے علاقے گورسیاں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک عظیم الشان خوبصورت بلڈنگ میں جامعۃُ المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیاجس کا باقاعدہ افتتاح مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے فرمایا۔افتتاحی تقریب میں کشمیر مشاورت کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رکنِ شوری ٰنے ’’دینِ اسلام میں نیک خواتین کی اہمیت اور عورت کی تربیت سے معاشرے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنی بچیوں کو بھی علم دین کے زیور سے آراستہ کرنے کی ترغیب دلائی اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے بلڈنگ کا وزٹ فرمایا اور وہاں موجود ہالز کے نام بھی رکھے نیزرکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ مل کر امہات المومنین کے ایصال ثواب کےلئے پودے بھی لگائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایسے اداروں کا قیام کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بارے میں عقائد و نظریات بتائے جائیں تاکہ وہ اس حوالے سے معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کےعلاقے ساندہ لاہور میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے کثیر اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کو بھی اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے کے لئے24 جولائی 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور کے علاقے ابدالی چوک اسلام پورہ میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا۔

دورانِ تقریب دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنی بچیوں کے عقائد کی حفاظت کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس افتتاحی تقریب میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے، انہیں دینی مسائل سکھانے اور اسلامی عقائد سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃ المدینہ گرلز کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں انہیں درسِ نظامی (عالمہ کورس) کروایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں صوبۂ خیبر پختونخواہ میں واقع ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز میں اپنی بچیوں کو داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات بتائے نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ سال 2022ء میں الحمد للہ 72 نئے جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہوئے ہیں۔فی الوقت 548 جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 45 ہزار طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ سال 2022ء میں 13 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔

نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہم بچیوں کے لئےجامعۃ المدینہ بنائیں تاکہ ہماری بچیاں عالمہ بنے، حافظہ بنے، دین سیکھ کر اپنے بچوں کی تر بیت کریں اور پورا معاشرہ اسلامی معاشرہ بن جائے ۔

مدنی مشورے میں طے ہوا کہ پاکستان سطح پر جامعۃالمدینہ (گرلز) کےلئےایک خود کفیل مقرر کیا جائے جو جامعۃالمدینہ (گرلز) کے لئے خود کفالت کرے۔

نگران پاکستان مشاورت نے مزید بتایا کہ جامعۃالمدینہ (گرلز) کے تحت سات قسم کے کورس ہو رہے ہیں جن میں درس نظامی، فیضان شریعت کورس، فیضان قرآن و سنت کورس، فیضان تجویدو نماز کورس، فیضان علم کورس، کُلِّیَۃُ الشریعہ کورس اور تخصص فی الفقہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو امورخانہ داری بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ ہماری بچیاں اچھی بیٹیاں، اچھی بیویاں، اچھی ساس اور اچھی طرح گھر کو چلانے والیاں بنیں۔

 ان شاءاللہ سال 2022ء میں  بلوچستان میں کم و بیش  15 ،کشمیر میں کم وبیش  6  ، گلگت بلتستان میں 1  اور کےپی کے میں کم و بیش7  نئے  جامعۃالمدینہ (گرلز)  قائم ہوں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران سمیت ناظمینِ اعلیٰ کی ایک میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و صوبائی مشاورت کے نگران حاجی محمد اسلم عطاری نے دعوتِ اسلا می کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، شب براءت صدقہ مہم، رمضان اعتکاف، رمضان عطیات اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کیا۔

دورانِ میٹنگ رکنِ شوریٰ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری کے پنجاب شیڈول کے متعلق ذمہ داراسلامی بھائیوں سےاس کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)