دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایسے اداروں کا قیام کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بارے میں عقائد و نظریات بتائے جائیں تاکہ وہ اس حوالے سے معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کےعلاقے ساندہ لاہور میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے کثیر اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)