دعوتِ
اسلامی کے شعبہ لنگر رضویہ کے زیر اہتمام
15 مارچ 2021ء بروز پیر ریجن لاہور ، زون حافظ آباد اور اطراف حافظ آباد کابینہ کے کلیکی
منڈی فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن مشاورت اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران کابینہ
محمّد عمران عطاری نے لنگر رضویہ اور اجتماع کے انتظامات کے متعلق مدنی پھول دئیے۔
مزید اس موقع پر دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے مختلف اجتماعات کےلئے لنگرر رضویہ
کےلئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔( محمّد طلحہ عمیر عطاری اطراف حافظ آباد
کابینہ کارکردگی ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگر رضویہ کے تحت
5مارچ2020ء بروز جمعرات سیاسی و سماجی شخصیت حاجی بھاگیا خان نے جامعۃ المدینہ ڈیرہ اللہ یار کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکن زون مجلس لنگر رضویہ
نے انہیں خوش آمدید کہا اور جامعۃالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے
اخراجات کے سلسلے میں تعاون کرنے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری،
رکن زون شعبہ تعلیم)
دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگر رضویہ کے تحت 2
اکتوبر2019ء کو اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون ڈسکہ کابینہ میں ذمّہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے
شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ
بالغان میں پڑھنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ،حاجی عثمان طاہر عطاری،نگران کابینہ مجلس
لنگر رضویہ ڈسکہ )
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں
اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر کے مجلس
لنگرِرضویہ کے ریجن اور زون ذمّہ داران اور ملتان زون کے اراکینِ کابینہ نے شرکت
کی ۔ نگرانِ مجلس لنگر رضویہ نے شرکا کی تربیت اور پاکستان بھر کے ذمّہ داران کو اپنے
شعبے کو خود کفیل کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا۔
(رپورٹ:محمد
عثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسکہ کابینہ کوٹلی باوا
ڈویژن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔نگرانِ کابینہ ڈسکہ اور نگرانِ مجلس
لنگرِ رضویہ نے ”خوش نصیب کون “کے
موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔(رپورٹ:محمد عثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)
دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ڈسکہ
پنجاب میں اجلاس ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنین کے مدرسین نے شرکت کی۔نگرانِ
کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت ِاسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عثمان عطاری،
مجلس لنگر رضویہ)
25 ستمبر 2019ء کو مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت فیضانِ عطار مسجد
ڈسکہ شہر میں مدرسین و ناظمین کا اجلاس ہوا جس میں ڈسکہ کابینہ کے مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ
کابینہ ڈسکہ نے شرکا کو 12 مدنی کام مضبوط کرنےاور ہفتہ وار مدنی مذکراے دیکھنے کی
ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں
مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے ساتھ سرپرستوں
کو بھی شرکت کروانے ذہن دیا۔(رپورٹ،
محمد عثمان عطاری،مجلسِ لنگرِ رضویہ)
اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگر رضویہ کے تحت منڈیکی میں کسان
کونسلر کے گھر پر اجتماعی طور پرہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں 60سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ملفوظات سے آراستہ ہوئے ۔
اسی طرح مجلس لنگر رضویہ کے تحت ڈسکہ کے
جامعۃالمدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت
کی ۔نگرانِ کابینہ نے طلبہ کی تربیت کی
اور مساجد میں درس دینے اور مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کی کی ترغیب دلائی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگرِ رضویہ کےتحت 28 جولائی 2019ء کو گیلانی زون ڈیرہ اسماعیل خان
کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں
نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرنِ زون نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے چرم قربانی کے متعلق اہداف طے کئے اور عیدالاضحیٰ
کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے متعلق نکات دیئے۔