وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 27 فروری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”افطار اجتماع“ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد صوبائی ذمہ دار منظور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صوبائی نگران مولانا بابر عطاری مدنی نے حاضرین کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)