
مورخہ 25 مئی 2025ء کو صوبہ پنجاب، پاکستان میں شعبہ اصلاح اعمال
للبنات دعوتِ اسلامی کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبہ، ڈویژن، میٹرو،
ضلع، تحصیل اور ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی صلاحیت
اور کردار کی اہمیت پر خصوصی تربیت کرتے ہوئے عوام و ذمہ داران کو نیک اعمال پر
عمل کرنے کی ترغیب دی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے بیان کے دوران حدیثِ
رسول بیان کی جس کا مفہوم ہےکہ: اللہ پاک کو عشرہ ذوالحجہ سے زیادہ کسی دن میں اپنی عبادت کیا
جانا پسند یدہ نہیں اس کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور ہر شب کا قیام شب قدر کے برابر ہے۔(جامع ترمذی ج۲ص۱۹۲حدیث۷۵۸)
امیر اہلِ سنت کی جانب سے ذوالحجۃ الحرام کے
مہینے میں ملنے والی نفل روزوں اور 700 بار درود پاک پڑھنے کی تحریک پر عمل کرنے،
عوام و ذمہ داران کو اس میں شامل ہونے ، ذمہ داران سے نیتیں وصول کرنے اور شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹریننگ سیشن
میں موجود اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال کے رسالے میں سے 18 ویں نیک اعمال پر عمل
کرتے ہوئے روزانہ دو گھنٹے دینی کاموں کے لئے دینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر
اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔
مورخہ 23 مئی 2025ء کو اسلام آباد سٹی میں شعبہ
اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹی نگران
اور سٹی و زون سیکٹر کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی صلاحیت اور مہارت میں
اضافے کے لئے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذمہ داران و عوام کو نیک اعمال پر عمل پیرا ہونے
اور روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو
نیک اعمال رسالہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بزرگ اسلامی
بہنوں کے لئے نیک اعمال پر عمل کی اہمیت بیان کی اور 63 نیک اعمال کے رسالے کو زیادہ
سے زیادہ تقسیم کرنے سمیت 63 نیک اعمال ایپلیکیشن
کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ہفتے مدنی چینل کے ذریعے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کئے۔آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انعامات بھی پیش کئے۔
شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان
کے شہر راولپنڈی ڈویژن میں 24 مئی 2025ء کو ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ، ڈویژن، میٹرو،
ضلع، تحصیل اور ٹاؤن کے شعبہ اصلاح اعمال کی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے تربیت کی اور ہفتہ وار تقرری
مناتے ہوئے جلد از جلد ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔
سیشن کے بعد شعبہ اصلاح اعمال للبنات کا اجتماع منعقد ہوا جس
میں درج ذیل پروگرامز شامل تھے:
٭صراط الجنان سے 3 آیات کی تلاوت، ترجمہ اور تفسیر٭ایک
آسان نیکی اور گفتگو کے آداب پر بیان۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار نے دورانِ
اجتماع ”گناہ چھوڑنے کا انعام“ کے موضوع پر بیان کیا اور بتایا کہ گناہ نادانی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، جو گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اپنا وقت تو برباد کرتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ خود کو اللہ پاک کے غضب کا حقدار بھی بنا لیتا ہےجیساکہ
قرآنِ پاک میں موجود ہےترجمہ کنز العرفان: جو کوئی برائی کرے گا، اسے اس کا بدلہ دیا
جائے گا۔ (پارہ 5، سورۃالنساء، آیت 123)
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن
حوصلہ افزائی کی گئی اور انعامات پیش کئے
گئے۔ آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کی اور روزانہ 63 نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
10 اگست 2023ء بروز جمعرات کراچی کے فیضانِ
صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ
عالمی سطح کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی اس شعبے کے تحت ہونے والی مختلف دینی خدمات
بیان کیں۔
عالمی سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے
بارے میں معلومات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات
کے لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان

اسلامی بہنوں کی اصلاح
کرنے اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان میں شعبہ
اصلاحِ اعمال للبنات کا لرننگ سیشن ہوا۔
اس لرننگ سیشن میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ ”دل
کی اصلاح کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی میں قائم دارالسنہ
میں صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیشن

گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم دارالسنہ میں ایک سیشن منعقد ہوا
جس میں کراچی سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے
دینی کاموں میں ترقی اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفارنے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعدازاں سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفار سے
ملاقات کی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار کے
ہمراہ موجود تھیں۔
لاہور میں ڈویژن
تا یوسی نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی جانب سے لاہور میں ڈویژن تا یوسی
نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے باطنی بیماریوں کا علاج
کرنے، نیک بنتے ہوئے دین کا کام جاری رکھنے کا ذہن دیا ۔
مزید سافٹ وئیر میں منسلک کا ڈیٹا انٹر کرنے، تقرریوں
اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کے اہداف دئیے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف
دیئے ۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 9 مئی 2022ء کو کراچی کے علاقہ گلشن 13 D
کی دارالسنہ میں ہونے والے اصلاحِ اعمال رہائشی کورس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
کورس
میں آنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ’’بدگمانی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان
کیا۔ انہیں رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی ۔
شعبہ
اصلاح اعمال کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان
کی سرکاری ڈویژن سبی میں مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام یکم اپریل 2022 ء بروز جمعۃ صوبۂ بلوچستان کی سرکاری ڈویژن سبی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرنے، مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرےاجتماع میں جائزہ کے نفاذ پر مدنی پھول دیئے ساتھ ہی مدنی مذاکرے میں چھوٹی بچیوں کے ذریعے سوالات شامل کرنے پر کلام ہوا ۔ اس کے علاوہ مدنی مشور میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منا تے ہوئے رسالہ خاموش
شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سے ذہن سازی کی۔
مزید کارکردگی شیڈول پر بھی تربیت کی اور سفری
شیڈول کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا بھی ہدف دیا جس پر
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 31 مارچ 2022ءبروز جمعرات صوبہ بلوچستان ڈویژن کوئٹہ کی
کابینہ کوئٹہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہواجس میں 37 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں فکر آخرت
کا ذہن دیتے ہوےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا اور کم ازکم ایک اسلامی بہن کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
مزید درود پاک اور تہجد پڑھنے کے فضائل
بتائے اور رمضان المبارک میں تلاوت قراٰن پاک کرتے ہوئے دو ختم قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں) کے تحت 15 مارچ 2022ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ گرلز کے درمیان
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز
ذمہ دار (عالمی و
پاکستان سطح ) اور شعبہ اصلاح
اعمال ذمہ دار (پاکستان سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شب
و روز کو خوب خوب نیکیوں میں گزارنے اور زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف اور طالبات مع متعلقہ تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کا نفاذ کرتے ہوئے طالبات کو با عمل بنانے کے متعلق نکات بتائےجس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔