چکوال سٹی، صوبہ پنجاب پاکستان میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان  دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعد نعتِ خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے جنت کی تیاری کے لئے نمازوں کی پابندی کرنے اور نیک اعمال کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی ترقی میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئےٹیلی تھون 2024ء میں بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں  01 اکتوبر 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، صوبائی نگران و ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ قاری غلام عابد عطاری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7اگست2024ءکو فیصل آباد  میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

Mon, 19 Aug , 2024
66 days ago

7اگست2024ءکو فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اس مدنی مشورے میں نگران مجلس ، صوبائی ذمہ داران مدرسۃ المدينہ بالغان اور دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مشورے میں اجیروں کے نظام، خالی یوسی میں مدارس شروع کرنے کے اقدامات کے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کاجائزا لیا اور ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 6مئی 2024ء بروز  پیرمدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ڈسٹرکٹ ناظمین اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے 14 مئی 2024 کو ہونے والے نگران شورہ کےمدنی مشورے، 15 مئی کو ہونے والے نگران پاکستان مشاورت کے مدنی مشورے، امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی 786 نصیحتیں کتاب کا مطالعہ و تقسیم کرنے، 12 دینی کاموں پر کرنے، یوسی ذمہ داران کی %100 تقرری مکمل کرنے،یوسی ذمہ داران کو تمام مدارس المدینہ کا ریکارڈ بنانے، ٹاؤن ذمہ داران کو اپنے یوسی ذمہ داران کا پیشگی و عملی جدول چیک کرنے، ٹاؤن ذمہ داران کو اپنے ہر ہر مدرسۃالمدینہ بالغان میں جدول بنانے،اپریل 2023ء تا اپریل 2024ء مدرسۃالمدینہ بالغان کا تقابلی جائزہ جہاں مدارس یا تعداد کم ہے وہاں خصوصی توجہ دینے، ہر ہر مدرسۃالمدینہ بالغان میں اوسطاً 12 طلباء کی تعداد (ہدف) کے مطابق عمل کرنے، ہمارے جتنے طلباء ہیں اتنے ہی ہفتہ وار اجتماع و مدنی مزاکرہ و دیگر دینی کاموں میں شمولیت کا ہدف مکمل کرنےاورفی مدرسۃالمدینہ بالغان ایک مدنی قافلہ کرنے کے متعلق گفتگو کی۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوت اسلامی کے تحت 29اپریل 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ ناظمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ناظمین اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی شعبہ جات کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ماہ اپریل اور مئی کے نیک اعمال کے رسائل تقسیم و وصول کا ہدف دیا نیز افیئر مدنی مذاکرہ میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مئی میں تین دن کے مدنی قافلوں کا ہدف دیا اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کے درمیان ہونے والے نگران شورٰی کے بیان کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی ۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


مدرسۃ  المدینہ بوائز کے تحت 4 مارچ 2024ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن سے مدنی عملے و ناظمین نے بلمشافہ جب کہ دیگر شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ کے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رمضان ڈونیشن جمع کرنے ،اعتکاف کروانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے نیز رسید بکس ،فطرے کے بستے اور فطرہ ٹوکن کے حوالے سے بھی تربیت کی ۔

دوسری جانب نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سابقہ حفاظ کرام سے ملاقات کرنے اور ان کو رمضان عطیات جمع کرنے کے بارے میں ذہن دینے کا ہدف دیا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار کردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور دعا فرمائی نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے  زیراہتمام 9 مارچ 2024ء کو فیضانِ غوثِ پاک مسجد ڈیفنس ٹاؤن ساؤتھ ڈسٹرکٹ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ ناظمین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے شعبان کے اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان المبارک میں بعدِ فجر یا بعدِ تراویح مدرسۃ المدینہ بالغان ہر ذیلی حلقے میں لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے نیز رمضان المبارک کے اہداف اور پلاننگ بھی دی۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری عبدالباسط عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


3مارچ 2024ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے لئے وقت صرف کرنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن  فیصل آباد میں 3مارچ 2024ء کو مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کا تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا ۔

اس اجتماع میں حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مختلف تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ہدف دیا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجایا اور انہیں اسناد پیش کیں۔ دعا اور صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2024ء کو بہاولنگر کے علاقے فقیر والی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز 12دینی کام کرنےاور رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمد بلال عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


تحصیل جھمرہ کھڑیانوالہ  میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈسٹرکٹ فیصل کے آباد ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران نعیم عطاری اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ڈویژن و صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا نیز شعبے کی بہتری کے لئے اہداف طے کئے اور اوراق مقدسہ اسٹور اور کارخانے میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی مدد سے جلد از جلد فیصل آباد ڈویژن کے تمام فیضان مدینہ اور دیگر اداروں میں بڑے با کسز لگانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں ایک رکشہ تحصیل میں تحصیل نگران کی معاونت سے ملنے کا طے کیا گیا جبکہ شب برأت اجتماع میں صدقہ جمع کرنے اور رمضان ڈونیشن کے لئے کوششِ تیز کرنے اور بڑھانے پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2024ء کو منچن آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار بہاولنگر قاری محمد بلال عطاری نے فعال ذمہ داران کی تقرر ی کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن جمع کرنے اور مساجد و مدارس میں بستہ لگانے کے تعلق سے تربیت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)