دعوتِ اسلامی کے تحت 23اپریل 2024ء کو فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ
گوجرانوالہ فنانس کے ذمہ داران کامدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران مولاناخوشی
محمد عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورہ کی
تربیت فرمائی۔
مشورے میں
اکاؤنٹنٹ ذمہ داران ،ڈسٹرکٹ فنانس ذمہ داران اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 نومبر 2023ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق
جیلانی عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری
کی موجودگی میں پاکستان مشاورت آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، گھریلو
صدقہ بکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ ۔
ا س کے علاوہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر کلام کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اس موقع پر حاجی مزمل عطاری، شاہزیب عطاری اور مختلف
ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
ا س
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر
گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے
زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
فیصل آباد کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور پر کلام کیا
اوراب تک کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف رپورٹس کا جائزہ لیتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز،
گرلز)، شعبہ
گھریلو صدقہ بکس، شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ ڈونیشن سیل اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن
و مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کے
دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
14 جون 2022ءبروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس
میں نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ،ایچ
او ڈی اور دیگر فنانس ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو پاکستان سطح پر تمام صوبہ وائز و مجلس وائز ، اکاؤنٹ وائز اخراجات دیکھا یا نیز آمدنی والے شعبہ جات کے بارے میں بتایا
کہ یہ شعبے کتنے فیصد خود کفیل ہیں اور آمدنی، خرچ سے کتنے فیصد زیادہ ہے ۔اور
ان شعبہ جات میں مزید کام کرنے کا ہدف ملا
۔
اس مدنی مشورے
میں یہ طے پایا کہ آمدنی والے شعبہ جات ( عطیات بکس ، عشر ، جی ایس بی ، مدرسۃالمدینہ جامعۃالمدینہ ) کے ذمہ داران ، فنانس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کرینگے اور ان شعبہ جات کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے حل کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے تمام مراکز ومدارس وجامعات میں سولر پینل کو رائج کرنے کے بارے میں
ذہن دیا تاکہ بجلی کا استعمال کم سے کم ہو
اور نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے ذمہ داران و محبین کو ای رسید زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران اسلامی
بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کے فنانس
ڈیپارٹمنٹ کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ
ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رجب المرجب میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے
کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم زمہ داران نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
قاری محمد ایاز عطاری نے نمازوں کی پابندی اور امانت داری کے حوالے گفتگو کرتے
ہوئے رسید بک کی کاکردگی کا جائزہ لیا ۔
رکنِ شوریٰ نے ای رسید اپلیکیشن کو ذمہ داران میں
عام کرنےاور مدنی عطیات جمع کرنے کےمتعلق
مدنی پھولوں سے نوازا نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئے نئے
اہداف دیئےجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے دیگر سابقہ ماہ
کارکردگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
سندھ مشاورت و رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی نئی تقرری اور دیگر معلومات پر گفتگو کی۔
اس
موقع پر نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حاجی مزمل عطاری، صوبائی اکاؤنٹنٹ ذمہ دار بھی
موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت
پچھلےدنوں ریجن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے عطیات مہم(ٹیلی تھون)کےحوالےریجن
ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری
ایازعطاری نےبھی وہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےمدنی پھولوں
سےنوازا اوربھرپوراندازمیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کام کرنےکی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
تلونڈی بھنڈراں میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ
اور ریجنل سپر وائزر نے شرکت کی۔
معاون
نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان اور ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے اراکین ریجن سے
گودام کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلز ٹیکس اور دیگر معاملات پر مشاورت کی۔ (رپورٹ:
آصف عطاری ، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)