11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیصل آباد کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Fri, 11 Nov , 2022
2 years ago
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور پر کلام کیا
اوراب تک کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف رپورٹس کا جائزہ لیتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)