شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ مدنی مذاکرہ دعوت اسلامی کے تحت 16 مئی 2024ء بروز جمعرات جامع
مسجد رحمت اللہ شہابی ڈالووالی تحصیل سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے شعبہ ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار محمد عرفان رضا
عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے، شرکاکی تعداد بڑھانے اور انتظامات کو بہتر کرنے کے متعلق گفتگو کی ۔
تاندلیانوالہ سٹی، پنجاب میں ہفتہ وار اجتماع کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
تاندلیانوالہ سٹی، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں خصوصی طور پر نگران ڈویژن حاجی سلیم عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد نعیم
عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نےشرکت
کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ہفتہ
وار اجتماع کی تعداد بڑھانے اور انتظامات
کو بہتر کرنے کا ذہن دیا نیز تاندلیانوالہ
سٹی کے ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
کے بیان کے حوالے سے انتظامی مجلس بنائی۔
شعبہ
ہفتہ وار اجتماع دعوت ِاسلامی کی جانب سے 12 نومبر 2023ء بروز اتوار میکلوڈ گنج میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں تحصیل منچن آباد میں منعقد ہونے والے ہفتہ
وار اجتماعات(منڈی
صادق گنج ، باریکا ، منچن آباد ، اور میکلوڈگنج) کی چار رکنی
مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد شوال عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد اور انتظامات کی مضبوطی کے
حوالے سے گفتگوکی اور تحصیل مشاورت کے نگران اسلامی بھائی نے بھی رہنمائی کی ۔(رپورٹ :رمضان
رضا عطاری)
30 اگست 2023ء بروز بدھ فیصل آباد ڈویژن کے
کل 38 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی 4 رکنی مجلس کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ، جھنگ ڈسٹرکٹ، ٹوبہ ڈسٹرکٹ اور
چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد بڑھانےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے انتظامات کو مزید بہتر انداز میں
کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن نگران حاجی سلیم عطاری، نگرانِ
شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے بہاولپور سٹی میں 15 اگست
2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار اجتماع کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور
ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام الحرم
مارکی واربرٹن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی اور
مذہبی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے’’شان سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر حاجی نصر اقبال عطاری، مولانا اشفاق
احمد رضوی، ڈسٹرکٹ نگران محمد شکیل عطاری، تحصیل نگران علی رضا عطاری، ائمہ
مساجد ڈویژن ذمہ دار محمد آصف مدنی، اقبال گرینڈ ایونٹ کے آنر جاوید اقبال بگڑ،
الحرم مارکی کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمود قاضی، شیخ عبد الحفیظ، بزنس مین محمد آصف
گئو، شیخ نوید احمد مونگہ اور پروفیسر قیصر وحید موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب
جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12 فروری 2022ء بروزہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو
کی ۔ صوبائی آفسز نگران اور پاکستان مشاورت آفس کے اراکین جبکہ دوسرے شہروں سے صوبائی آفسز نگران اسلامی بھائیوں
نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جاتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں ۔اسی سلسلے میں
9ستمبر2021ءبروزجمعرات پتوکی ضلع قصور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں
بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے 26 ستمبر 2021ءکو پتوکی میں ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت کرنےاور 3
دن، 12 دن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس
سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر اہتمام 20 جنوری2021 ء بروز بدھ محلہ
ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت عاصم رضا عطاری
رکن کابینہ سوشل میڈیا ذ مہ دار نے
شرکائے اجتماع کے درمیان عظمت والدین کے موضوع
پر بیان کیا اور حاضرین کو والدین کی خدمت
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ:بلال
عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 15 جنوری2021 ء بروز جمعۃ
المبارک سرگودھا زون محلہ ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عامر رضا عطاری ڈویژن
نگران نے شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان
کیا اور شان صحابہ کا درس دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ:بلال عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر
اہتمام 9اکتوبر 2020ء کو ساہیوال زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نےہفتہ وار اجتماعات میں
انتظامات کی بہتری اور طے شدہ مجالس کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔ ریجن ذمہ دار
نے اجتماعات میں شرکا کی تعداد بڑھانے کے متعلق اہداف دیئے اور رات نفلی اعتکاف
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی
مجلس ہفتہ وار اجتماع کے تحت 5اکتوبر2020ء بروز
پیر ریجن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
محمد شفیق عطاری
ریجن ذمہ دار مجلس ہفتہ وارجتماع نے شرکا کو ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے ، ہر علاقے میں ایک مقامِ مدنی مذاکرہ
قائم کرنے، مدنی مذاکرے کی تشہیر کرنے، انفرادی دعوت دینے، ہفتہ وار اجتماعات میں
انتظامات بہتری کرنے، طے شدہ مجالس کی تقرری کرنے، شرکاءمیں ہدف کے مطابق اضافے
کرنے، رات اعتکاف کے جدول کی پابندی کرنے اور بعدفجر مدنی حلقے جیسے کئی امور
پر مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:عبدالزاق عطاری رکن زون )