اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  26 فروری 2026ء کو ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں ایک ماہ کا رمضان اعتکاف کرنے والے کثیر اسلامی بھائیوں اور تاجران نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں اسلامی طریقۂ کار کے مطابق غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھایا۔

بعض موضوعات:

٭غسلِ میت کے دوران پانی کا اسراف نہ کرنا٭غسلِ میت دیتے وقت کی احتیاطیں٭حدیثِ پاک میں غسلِ میت کی فضیلت کیا ہے؟٭غسلِ میت کا شرعی حکم کیا ہے؟٭سنت کے مطابق غسلِ میت دینے کے سات (7) مراحل٭عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی۔

آخر میں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے مختلف سوالات کئے جن کے انہیں جوابات دیئے گئے جبکہ صوبائی ذمہ دار نے شرکائے کورس کو کفن دفن کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)