علمی اداروں کے طلبہ تک دینی و روحانی رہنمائی پہنچانے اور معاشرے کو غلط فہمیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات اور مختلف سیشنز ہمیشہ توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

31 اکتوبر 2026ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ مہر علی اور دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کرام کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔

سیشن کے ابتدا میں نگرانِ شعبہ روحانی علاج مولانا انور رضا عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا خیر خواہی امت کا اندازکے موضوع پر بیان کیا۔

اس موقع پر طلبہ کرام کو دلچسپ انداز میں جادو، جنات، آسیب اور دیگر روحانی علاج کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں جبکہ جعلی عاملین سے باز رہنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج سے مستفید ہونے کا ذہن دیا ۔

سیشن کے آخر میں طلبہ کرام کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے جس پر طلبہ کرام کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے انہیں مفید معلومات حاصل ہوئیں اور ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات بھی ملے۔(رپورٹ: محمد عاقب عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)