شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت درسِ نظامی کے طلبۂ کرام، علمائے کرام اور میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے لیے توقیت، فلکیات اور جغرافیہ سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

شعبے کی جانب سے آن لائن ”توقیت و فلکیات کورس“ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر مفت ہوگا اور اس کی کلاسیں آن لائن گوگل میٹ (Google Meet) کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔

کورس کا دورانیہ، اوقات اور تاریخ:

کورس کا آغاز 25 نومبر 2026ء سے ہوگا جو 24 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گا اور کلاس کی ٹائمنگ دوپہر 2:15 سے 3:00 بجے تک ہوگی جبکہ ہفتہ وار تعطیل اتوار ہوگی۔

اس کورس میں آپ کیا سیکھ سکتے ہیں؟:

٭نماز اور سحر و افطار کے اوقات نکالنے کے طریقے٭ 6 ماہ کا دن اور 6 ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟٭دن اور رات کیسے بنتے ہیں اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ کمپاس کیسے کام کرتا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ٭ رمضان کبھی سردی اور کبھی گرمی میں کیوں آتا ہے؟٭رؤیتِ ہلال (چاند دیکھنے کے احکام و سائنسی اصول) اور اس کے علاوہ بہت کچھ۔

کتاب اور نصاب:

یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“ سے پڑھایا جائے گالہٰذا بروقت کتاب حاصل کر لیں۔

سرٹیفیکیٹ اور داخلہ:

کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔

داخلے اور دیگر تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، واٹس ایپ نمبر: 0343-1164026۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)