22 رجب المرجب, 1446 ہجری
مجلس نیو مسلم برائے اسلامی بہنیں: اس شعبے کے تحت غیر مسلم پر انفرادی کوشش کے ذریعے دین
اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جاتی ہے اور قبول اسلام کے بعدنیو مسلم اسلامی بہنوں
کواسلام کی بنیادی باتیں ، عقائد و فرض علوم کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے۔ اس
سلسلے میں دعوت اسلامی کے کورسز کے ذریعے اہم دینی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جیسے نیو
مسلم کورس۔
مزید انفرادی
کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ دیا جاتا ہے
تاکہ وہ درست نماز اور قرآن مجید پڑھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہیں تاکہ قبول اسلام کے بعد ضروریات دین کو
سیکھ کر خوب خوب برکات حاصل کرسکیں اور اعمال صالحہ کرسکیں ۔
مزید معلومات اور نیو مسلم کی تربیت کے
حوالے سے اس آئی پر رابطہ کیجیئے۔