دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں    اطراف پرواکابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اطراف پرواکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سےنکات بتائے اور 3 نیو ڈویژن نگران کا تقرر کیا نیز ان ڈویژن میں کام شروع کرنے کے اہداف دیئے جبکہ نیو مقرر ہونے والی ذمہ دراسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی جس پر اس کابینہ کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے 26 جون 2021 ءتک 9 اجتماع شروع کرنے کے اہداف لئے ۔

نیز اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈونیشن بکس زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بکس کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز کارکردگی جدول بھی سمجھایا ۔

مجلس تقسیمِ رسائل کا تعارف

تقسیمِ رَسائل سے مُراد یہ ہے کہ مکتبۃُ المدینہ سے کُتُب و رَسائل اور VCD's خَرید کر حُصُولِ ثَواب اور مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی کی نیَّت سے مُفْت تقسیم کی جائیں۔ مَجْلسِ تقسیمِ رسائل دَرْحَقِیقَت مکتبۃُ المدینہ ہی کا ایک شُعْبہ ہے جس کا کام گھر گھر، دَفْتر دَفْتر، دُکان دُکان، اسکولز، کالجز ،یُونیورسٹیز اور جامِعات و مَدارِس میں سارا سال شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی دیگر کُتُب و رَسائل اور VCD's وغیرہ کی ذاتی طور پرحَسْبِ اِسْتِطاعت اور مُخَیَّر اسلامی بھائیوں سے ترکیب بنا کرتقسیم کرنا ہے۔

مجْلسِ تقسیم رَسائِل کے ذِمّہ داران بِالخُصُوص دعوتِ اسلامی والوں کو اور بِالعُمُوم ہر عاشقِ رَسُول کو یہ ذِہْن دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اس حَدیثِ پاک :’’تَـھَادُّوْا تَـحَابُّـوْا‘‘(یعنی ایک دوسرے کو تُحْفہ دو آپس میں مَحَبَّت بڑھے گی)پر عمل کی نِیَّت سے ہر ماہ مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ کم اَزْ کم 12 کُتُب ورسائل یا ایکVCD ذاتی رَقْم سے خَریْد کر اپنے رِشْتے داروں، قَریبی دُکانداروں، طَلبہ و اَساتذہ وغیرہ میں تَقْسیم کریں نیز مَرحُومین کے اِیصالِ ثَواب کے لئے تیجہ، دَسْواں، چالیسواں، بَرسی وغیرہ کے مَواقع پر بھی رَسائِل پر مَرحُومین کے نام ڈَلوا کر مُفْت تقسیم کی ترکیب بنایا کریں ۔

مجْلسِ تقسیمِ رسائل کے ذِمّہ داران خُوشی و غَمی (شادی، فَوتگی، چَہلم و عُرس وغیرہ)، تکلیف و آزمائش (بے روزگاری، بے اَوْلادی، ناچاقی اوربیماری وغیرہ)اوراِجْتماعِ مِیْلاد،جُلُوسِ مِیْلاد، بڑی گیارہویں شَریف، شَبِ بَرأت، شَبِ مِعْراج، شَبِ قَدْر، اِجْتماعی اِعْتکاف (30 دن اور 10 دن)، اَعْراسِ بُزرگانِ دِیْن، رُکنِ شوریٰ/ نگرانِ کابینہ کا بیان/مَدنی مشورہ، سفرِ مدینہ، بچے کی وِلادَت، عَقِیْقہ، ہفتہ وار اِجْتِماع، نمازِ جُمعہ وغیرہ کے مَواقع پر تقسیم ِرَسائِل کی خُوب ترغیب دِلا کر ترکیب کرتے ہیں۔ آ پ بھی نیکی کے کاموں میں تَرَقّی کیلئے خُوب خُوب تقسیم رَسائِل کا اِہْتمام کیجئے اور ڈھیروں ثَواب کمائیے!