شعبہ دارالسنہ للبنات مختلف رہائشی کورسزکے ذریعےاسلامی
بہنوں کو زیور علم دین سے آراستہ کرنے کے سا تھ ساتھ مدنی ما حول سے وابستہ کرتے ہوئے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں
کی اصلاح کی کوشش کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ اس شعبے کا آغاز جون 2008ء میں ہوا۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اس وقت پاکستان کے سات شہروں کراچی، حیدر
آباد،ملتان ، فیصل آباد، پاکپتن، گجرات اور راولپنڈی میں دار السنہ للبنات قائم ہیں
جبکہ بیرون ملک میں ہند کے شہر ممبئی اور مراد آباد میں دارالسنہ للبنات قائم ہیں۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! اپریل 2016 ء سے اب تک کم و بیش 17000 اسلامی بہنیں کورسز کرنے کی سعادت پا چکی
ہیں۔ان کورسز کی برکت سے کئی اسلامی بہنوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوا
اور کئی پابندسنت بن کر مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف عمل ہیں۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دار السنہ للبنات میں 12ماہ مختلف قسم کے ہائشی کورسز کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ہر ماہ کم و بیش 2
کورسز ہوتے ہیں۔ ان کورسز میں فیضان نماز کورس،اصلاح اعمال کورس، اسپیشل اسلامی
بہن کورس، اسلامی زندگی کورس، مدنی کام کورس،فیضان قراٰن کورس،معلمہ مدنی قاعدہ
کورس اور فیضان رمضان کورس شامل ہیں۔ ان رہائشی کورسزکی برکت سے اسلامی بہنوں کو
فرض علوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنےکی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے
نیز شیڈول میں شامل امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں
سے اسلامی بہنوں کی اخلاقی، تنظیمی اور روحانی تربیت ہوتی ہے۔