محمد کامران عطاری (درجہ
دورۃ الحدیث جامعۃُ المدینہ فیضان کنزالایمان کراچی پاکستان )
اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں جن انبیائے کرام علیہم السّلام
کا تذکرہ فرمایا ان میں ایک حضرت اسماعیل علیہ السّلام بھی ہیں۔ حضرت اسماعیل علیہ
السّلام حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے فرزند ہیں
اور سیّد المرسَلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم آپ علیہ السّلام کی اولاد سے ہیں ، ان ہی کی برکت سے زم زم کا
کنواں جاری ہوا، آئیے قراٰنِ پاک سے ان کا مبارک صفات کا ذکر کرتے ہیں۔
(1)وعدے کا سچا ہونا: ﴿وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ
اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور
کتاب میں اِسماعیل کو یاد کرو، بے شک وہ وعدے کا سچّا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں
بتاتا۔ (پ16، مریم:54)تفسیر صراط الجنان میں ہے : آپ
علیہ السّلام وعدے کے سچے تھے ۔ یاد رہے کہ تمام انبیائے کرام علیہم السّلام وعدے
کے سچے ہی ہوتے ہیں مگر آپ علیہ السّلام
کا خصوصی طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ علیہ السّلام اس وصف میں بہت زیادہ ممتاز تھے۔ اسی طرح (جب حضرت ابراہیم
علیہ السّلام آپ کو اللہ پاک کے حکم سے
ذبح کرنے لگے تو) ذبح کے وقت آپ علیہ السّلام نے صبر کرنے کا وعدہ فرمایا تھا، اس
وعدے کو جس شان سے پورا فرمایا اُس کی مثال نہیں ملتی۔
(2) غیب کی خبریں دینے والا رسول:آپ علیہ السّلام غیب کی خبریں دینے والے رسول تھے۔ آپ علیہ السّلام کو رسول اور
نبی فرمایا گیا ہے، اس میں بنی اسرائیل کے
ان لوگوں کی تردید کرنا مقصود تھا جو یہ
سمجھتے تھے کہ نبوت صرف حضرت اسحاق علیہ السّلام کے لیے ہے اور حضرت اسماعیل علیہ
السّلام نبی نہیں ہیں ۔
(3)اپنے گھر
والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دینا اور رب کے پسندیدہ بندے کی سند ملنا۔﴿وَ كَانَ
یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪-وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ
مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا اور اپنے رب کو
پسند تھا۔(پ 16، مریم : 55)
(4)صابر بندہ بننا اور رب کے قرب خاص میں
ہونا: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ
وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵) وَ اَدْخَلْنٰهُمْ فِیْ
رَحْمَتِنَاؕ-اِنَّهُمْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے اور انہیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا بےشک وہ ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں
ہیں۔ (پ17، الانبیآء: 86،85) تفسیر صراط الجنان: ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، آپ حضرت اسماعیل ، حضرت ادریس اور حضرت ذوالکفل علیہم
السّلام کو یاد کریں ، وہ سب عبادات کی مشقتوں اور آفات و بَلِیّات کو برداشت کرنے پر کامل صبر کرنے والے تھے ۔ حضرت
اسماعیل علیہ السّلام نے اپنے ذبح کئے جانے کے وقت صبر کیا، غیرآباد بیابان میں ٹھہرنے پر صبر کیا اور اس کے صِلے میں اللہ پاک نے انہیں یہ مقام عطا کیا کہ ان کی نسل سے اپنے حبیب اور
آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ظاہر فرمایا۔
(5) انبیائے کرام کے ساتھ تذکرہ: ﴿وَ اذْكُرْ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل کو اور سب اچھے ہیں ۔(پ23، صٓ:48)
(6)رب کے حکم پر ذبح کے لیے تیار ہو جانا: ﴿فَلَمَّا بَلَغَ
مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ
اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا
تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۰۲)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کیجئے
جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:102)تفسیر صراط الجنان: حضرت ابراہیم علیہ
السّلام نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کررہا
ہوں اور انبیائے کرام علیہم السّلام کے خواب حق ہوتے ہیں اور ان کے افعال اللہ پاک
کے حکم سے ہوا کرتے ہیں ، اب تو دیکھ لے کہ تیری کیا رائے ہے؟ ، چنانچہ اس فرزندِ
اَرْجْمند نے اللہ پاک کی رضا پر فدا ہونے کا کمالِ شوق سے اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
اے میرے باپ! آپ وہی کریں جس کا آپ کو اللہ پاک کی طرف سے حکم دیا جا رہا ہے۔ اگر
اللہ پاک نے چاہا تو عنقریب آپ مجھے ذبح پر صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔
(7)خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لینا: ﴿وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًاؕ-وَ
اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ
وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ
الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(۱۲۵)﴾ ترجَمۂ کنزُالایمان :اور یاد کرو جب ہم نے اس گھر کو لوگوں کے لئے مرجع اور
امان بنایا اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ اور ہم نے تاکید
فرمائی ابراہیم و اسماعیل کو کہ میرا گھر خوب ستھرا کرو طواف والوں اور اعتکاف
والوں اور رکوع و سجود والوں کے لئے۔(پ1،البقرۃ:125)
﴿وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ
اِسْمٰعِیْلُؕ-رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ
الْعَلِیْمُ(۱۲۷)﴾ ترجمۂ کنزالایمان:
اور جب اٹھاتا تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسمٰعیل یہ کہتے ہوئے کہ اے رب
ہمارے ہم سے قبول فرما بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا۔(پ1،البقرۃ:127) تفسیر صراط الجنان: پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کی بنیاد
حضرت آدم علیہ السّلام نے رکھی اور طوفانِ
نوح کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اسی بنیاد پر تعمیر فرمایا۔ یہ تعمیر خاص آپ علیہ السّلام کے دستِ مبارک
سے ہوئی، اس کے لیے پتھر اٹھا کر لانے کی خدمت و سعادت حضرت اسمٰعیل علیہ السّلام کو میسر ہوئی، دونوں حضرات نے اس وقت یہ دعا کی
کہ یارب ! ، ہماری یہ طاعت و خدمت قبول فرما۔
(8)معصوم ہو کر بھی عاجزی کرنا: ﴿رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً
مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ
التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اے رب ہمارے اور
کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والے اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری
فرمانبردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع
فرما بیشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان۔(پ1،البقرۃ:128) تفسیر
صراط الجنان: سبحان اللہ ،وہ حضرات اللہ پاک کے مطیع و مخلص بندے تھے پھر بھی یہ
دعا اس لیے مانگ رہے ہیں کہ مزید اطاعت و عبادت و اخلاص اور کمال نصیب ہو۔ حضرت
ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہما السّلام
معصوم ہیں ،آپ کی طرف سے توبہ تواضع یعنی عاجزی ہے اور اللہ والوں کے لیے تعلیم
ہے۔ خانہ کعبہ اور اس کا قرب قبولیت کا مقام ہے ،یہاں دعا اور توبہ کرنا سنت
ِابراہیمی ہے۔
(9)حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ثمرہ:
﴿اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَؕ- اِنَّ
رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ(۳۹)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: سب خوبیاں اللہ کو جس نے مجھے بڑھاپے میں اسمٰعیل و اسحاق دیئے بیشک میرا رب دعا سننے
والا ہے۔(پ13، ابرٰھیم:39)تفسیر صراط الجنان: حضرت ابراہیم علیہ السّلام
نے ایک اور فرزند کی دعا کی تھی اللہ پاک نے قبول فرمائی تو آپ علیہ السّلام نے اس
کا شکر ادا کیا اور بارگاہِ الٰہی میں عرض
کیا ’’تمام تعریفیں اس اللہ پاک کیلئے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے کے باوجود حضرت اسمٰعیل اور
حضرت اسحاق علیہما السّلام دئیے۔ بیشک میرا رب میری دعا قبول فرمانے والا ہے۔ حضرت
اسماعیل علیہ السّلام کی ولادت اس وقت ہوئی جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی عمر99
برس ہو چکی تھی اور حضرت اسحاق علیہ السّلام کی ولادت اس وقت ہوئی جب حضرت ابراہیم
علیہ السّلام کی عمر مبارک 112 برس ہو چکی تھی۔
(10)قراٰنِ پاک میں فضیلت کا تذکرہ: ﴿وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى
الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت
دی۔ (پ7،الانعام:86)
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی صفات کا
مطالعہ کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم بھی مشکلات پر صبر کرتے ہوئے رضائے الٰہی پر راضی رہیں گے اور احکامات الٰہی پر عمل
بجا لائیں گے۔اللہ کریم ہمیں اسی طرح قراٰنِ پاک کو سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد مدثر رضوی (درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ فاروق اعظم
سادھوکی لاہور پاکستان)
قراٰن مجید رب کریم کا بے مثل کلام ہے جسے اللہ پاک نے حضور
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل فرمایا۔ جس میں ہر چیز کا کھلا اور واضح بیان ہے جس طرح
الله پاک نے قراٰنِ پاک میں مسلمانوں کیلئے احکام اور پچھلی امتوں کے واقعات بیان
فرمائے اسی طرح اس میں انبیا و رسول علیہم السّلام کی صفات و کمالات کو بھی بیان
فرمایا۔ جیسے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ایک صفت رحمۃُ للعالمین بیان
فرمائی، حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی صفت روحُ الله بیان فرمائی اور حضرت موسیٰ علیہ
السّلام کی صفت کلیمُ الله بیان فرمائی اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی صفت
خلیلُ اللہ بیان فرمائی اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی بھی صفات بیان فرمائیں
ان میں سے چند ملاحظہ فرمائیے۔
(1) تمام جہان
والوں پر فضیلت عطا فرمائی: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى
الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت
دی۔ (پ7،الانعام:86)
(2)وہ وعدے کا سچا تھا: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ
صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا
اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا۔
(پ16، مریم: 54)
(3) وہ سب صبر کرنے والے تھے : اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(4)
ایک بڑا ذبیحہ دے دیا: الله پاک ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ(۱۰۷) ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا ۔(پ23، صٓ:107)
(5) بہترین لوگ: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:
﴿وَ اذْكُرْ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد
کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)الله پاک
ہمیں حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی سیرتِ طیبہ پر عمل پر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی طرح صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور الله پاک
ہمیں وعدہ خلافی سے بچنے کی توفیق عطا فر مائیں۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد مجیب عطاری(درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ فیضان ابو عطار ماڈل کالونی کراچی پاکستان)
ارض مقدس پہنچنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے
بارگاہ الٰہی میں دعا کی تھی کہ (پ ، 23 ، سورۃُ الصّٰٓفّٰت ، آیت ، 100 میں
ارشاد فرماتا ہے کہ ترجمہ : اے میرے رب مجھے نیک اولاد عطا فرما۔ رب نے ان کی دعا
قبول فرمائی۔ آپ علیہ السّلام کو ایک پر بردبار لڑکے کی بشارت دی۔ اللہ پاک ایک
جگہ پر ارشاد فرماتا ہے کہ ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ
حَلِیْمٍ(۱۰۱)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:101) کچھ
عرصے بعد آپ علیہ السّلام حضرت ہاجرہ رضی
الله عنہا سے نکاح فرمایا تو ان کے بطن سے اللہ پاک نے فرزند عطا فرمایا جن کی
بشارت دی تھی۔
نام و لقب: آپ علیہ السّلام کا نام مبارک اسماعیل ہے۔اس کی وجہ تسمیہ سے متعلق منقول ہے
کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام اولاد کے لیے دعا مانگتے تو اس کے بعد کہتے تھے
(اسمع ایل)یعنی اے اللہ میری دعا سن لے یعنی قبول فرما ۔اس دعا کی یادگار میں آپ
کے والد نے آپ کا نام اسماعیل رکھا ۔اور آپ علیہ السّلام کا لقب "ذبیح
اللہ" ہے۔ کیونکہ جب رب کریم کی طرف سے آپ کے والد کو آپ کو ذبح کرنے کا حکم
دیا گیا تو آپ نے بغیر کسی سوچ اور تامل کے اپنے آپ کو قربانی کے لیے پیش کر دیا
تھا۔(سیرت الانبیاء)
حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے پہلے فرزند : آپ علیہ السّلام حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے پہلے فرزند ہیں
،حضرت اسماعیل علیہ السّلام حضرت اسحاق علیہ
السّلام سے عمر میں بڑے ہیں ۔بعثت : اللہ پاک
نے آپ علیہ السّلام کو قبیلہ جرہم اور
سرزمین حجاز میں رہنے والی قومِ عمالیق کی طرف مبعوث فرمایا جنہیں آپ علیہ السّلام
کی تبلیغ و نصیحت فرمائی تو کچھ لوگ آپ پر
ایمان لے آئیں اور کچھ کافر ہی رہے۔ آپ علیہ السّلام انتہائی اعلیٰ و عمدہ اوصاف
کے مالک تھے جن میں سے چند اوصاف درج ذیل ہیں:
(1) آپ علیہ
السّلام مخلوق میں ایک بہترین فرد تھے ارشاد باری ہے: ﴿وَ اذْكُرْ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد
کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)
(2) آپ علیہ
السّلام کو آپ کے زمانے میں تمام جہان والوں پر فضیلت حاصل ہے۔ ارشاد باری ہے: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ
وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمٰعیل اور یسع
اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی۔ (پ7،الانعام:86)
عبد الحنان علی(درجہ ثانیہ مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار اٹک پاکستان )
حضرات انبیا علیہم السّلام رب العالمین کے نیک اور برگزیدہ
بندے ہیں۔ جو ہر گناہ سے پاک ہیں ۔ اللہ پاک نے مختلف زمانوں میں مختلف انبیائے
کرام کو انسانوں کی ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا ۔ جو انسان کو تاریک راستوں سے نکال
کر نو ر و ہدایت کا راستہ دکھاتے۔ انہیں میں سے ایک نبی حضرت اسماعیل علیہ السّلام
ہیں۔ آپ علیہ السّلام حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے بڑے فرزند اور سید المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جد ا علیٰ
ہیں۔ آپ علیہ السّلام ہی کی مبارک ایڑیاں کی برکت سے اللہ پاک نے آب زم زم کا چشمہ
جاری کر دیا جو آج تک جاری و ساری ہے اور رہتی دنیا تک رہے گا۔
آپ علیہ السّلام کا ذکر بھی قراٰن پاک میں کئی مقامات میں آیا
ہے۔ جن میں سے کچھ یہ ہیں :
(1)وعدہ کے سچے: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:﴿وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ
صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا
اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا۔
(پ16، مریم: 54) آپ علیہ
السّلام وعدے کے سچے تھے ۔ یاد رہے کہ تمام انبیائے کرام وعدے کے سچے ہی ہوتے ہیں مگر آپ علیہ السّلام کا خصوصی طور پر ذکر کرنے کی
وجہ یہ ہے کہ آپ علیہ السّلام اس وصف میں بہت زیادہ ممتاز تھے۔(تفسیر صراط الجنان،6/121)
(2) غیب کی خبر دینے والے : آپ علیہ السّلام غیب کی خبریں دینے والے تھے اس لیے اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:
﴿وَ كَانَ رَسُوْلًا
نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: غیب کی خبریں بتاتا۔(پ16، مریم:54)
(3) پسندیده بنده: اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ
مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اپنے رب کو پسند تھا۔(پ16، مریم:55)
(4)صبر کرنے والے : جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے حضرت اسماعیل علیہ السّلام کو آپ کی قربانی
کے بارے میں رب کا حکم سنایا تو آپ نے جواب دیا ۔ ﴿فَلَمَّا بَلَغَ
مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ
اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا
تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۰۲)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کیجئے
جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:102)۔
(5) قرب خاص : آپ علیہ السّلام اللہ پاک کے خاص قرب
والے بندو میں سے ہیں۔ ارشاد باری ہے : ﴿وَ اَدْخَلْنٰهُمْ فِیْ رَحْمَتِنَاؕ-اِنَّهُمْ مِّنَ
الصّٰلِحِیْنَ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
انہیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل فرمایا، بیشک وہ ہمارے قربِ خاص کے لائق
لوگوں میں سے ہیں ۔(پ17، الانبیآء:86)معزز قارئین ! اللہ پاک نے قراٰن پاک میں متعدد مقامات میں انبیا علیہم
السّلام کی صفات کمالات معجزات اور عظمت بیان فرمائی ہے۔ اللہ پاک ہمیں انبیائے
کرام علیہم السّلام کی مبارک سیرت کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت نصیب
فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نبوت و رسالت کا سلسلہ انسانیت کی ابتدا سے ہی چل پڑا تھا۔
شرک و گمراہی اور ڈھیروں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے اللہ پاک نے ان گنت انبیا
کو مبعوث فرمایا اُنکی عادات و اطوار کو لوگوں کے لئے مثال بنایا اور انہیں ایسی
عمده ترین صفات عطا فرمائی جو نوعِ انسانی کے لیے موثر ہو اور ان کی طرز زندگی کو یکسر
بدل کر رکھ دیں۔ اللہ پاک نے جس نبی کو قبیلہ جرہم اور قوم عمالیق کی ہدایت و راہ
نمائی کے لیے منتخب فرمایا وہ حضرت اسماعیل علیہ السّلام تھے ۔ (سیرت الانبياء ،ص
345 )
آپ حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے بڑے بیٹے اور حضور نبی کریم
صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جدّ ِ اعلی تھے، آپ کا لقب ذبیح الله ہے، آپ بی
بی حاجرہ کے بطن مبارک سے پیدا ہوئے۔ ابھی
چھوٹے ہی تھے کہ حضرت ابراہيم عليہ السّلام تعميلِ حكم الہی کی خاطر آپ کو آپ کی
والدہ کے ساتھ عرب کے بے آب و گیاہ ریگستان میں چھوڑ آئے۔ زاد خورد ونوش ختم ہو چکی
تھی اور آپ علیہ السّلام شدت پیاس سے بے چین تھے کہ اچانک فرشتے کے پر مارنے یا آپ
کی ایڑیاں لگنے کی برکت سے اللہ پاک نے زمزم کا چشمہ جاری کر دیا اور یہ
قدرتِ الہی کا وہ کرشمہ تھا جو آج تک جاری وساری ہے۔ کچھ عر صے بعد قبیلہ جرہم لوگ وہاں آکر آباد ہوگئے اور حضرت ابراہیم علیہ
السّلام نے آپ کی مدد سے وہاں خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی ۔( خازن)اللہ پاک نے آپ کو
بہت سے اوصافِ حمیدہ سے نوازا تھا آئیے قراٰنی نقطۂ نظر سے آپ کے اوصاف کا مطالعہ
کرتے ہیں:۔
(1) انتہائی صبر کرنے والے : اس بات میں کوئی
دو رائے نہیں کہ آپ صبرو استقلال میں اپنی مثال آپ تھے۔ قراٰن پاک نے آپ کی اس صفت
کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ
وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر کرنے والے تھے۔ (پ17،
الانبیآء:85) آپ نے عبادتوں کی مشقتوں اور اپنے ذبح کیے جانے کے وقت صبر کیا اور اس کے صِلے
میں اللہ پاک نے آپ کو یہ مقام عطا کیا ہے کہ آپ ہی کی نسل سے اپنے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ظاہر فرمایا
( تفسیر صراط الجنان)
(2) صادق الوعد: قراٰن پاک نے آپ کو صادق الوعد کے لقب سے یاد کیا۔سورہ مريم آیت نمبر 54 میں
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا
نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور
کتاب میں اِسماعیل کو یاد کرو، بے شک وہ وعدے کا سچّا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں
بتاتا۔ (پ16، مریم:54)یوں تو تمام انبیا وعدے کے
سچے ہوتے ہیں مگر آپ کا خصوصی طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ اس وصف میں بہت
زیادہ ممتاز تھے جیسا کہ ذبح کے وقت آپ نے اپنے والد سے صبر کا وعدہ کیا اور پھرا
سے پورا فرمایا ۔( تفسير نور العرفان تحت الآيۃ)
(3)اللہ کے پسندیدہ بندے : آپ طاعت و اعمال اور احوال و خصال کی وجہ سے اللہ کی
بارگاہ کے بڑے پسندیدہ بندے تھے۔ فرمان باری ہے۔ ﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ
مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اپنے رب کو پسند تھا۔(پ16، مریم:55)
(4) تمام جہاں والوں پر فضیلت : آپ کا ایک وصف یہ تھا کہ اللہ پاک نے آپ کو آپ کے زمانے میں
تمام جہاں والوں پر فضیلت عطا کی۔ سورہ انعام آیت نمبر 86 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ
وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمٰعیل اور یسع
اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی۔ (پ7،الانعام:86)
(5) مخلوق میں بہترین فرد : قراٰنِ کریم میں ہے: ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)آئیے ہم بھی ان انبیا کے اوصاف اور ان کی عادات و اطوار کو
اپنا نے کی بھر پور کوشش کریں اور اپنی زندگیوں کو وہ قلبی سکون مہیا کریں ۔
محمد اویس منظور عطاری(درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضان عبد
اللہ شاہ غازی کلفٹن کراچی پاکستان)
الله پاک نے اولادِ آدم کی ہدایت کے لیے کم و بیش ایک لاکھ
چوبیس ہزار انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا اور ان کو مختلف صفات سے موصوف فرمایا ۔
کسی کو صفی اللہ ، کسی کو خلیل اللہ ،کسی
کو کلیم اللہ ، کسی کو نجی اللہ ،کسی کو روح اللہ تو کسی کو حبیب اللہ فرمایا ۔
انہیں انبیا و رسل میں سے ایک اللہ پاک کے برگزیدہ نبی حضرت سیدنا اسمٰعیل علیہ
الصلاة والسلام بھی ہیں ۔ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں کئی جگہ پر ان کی مختلف صفات
کا ذکر فرمایا ہے ۔ چنانچہ
(1)حلیم ( عقل مند ): حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اللہ پاک سے اولاد
کا سوال کیا تو اللہ پاک نے انہیں آپ کی خوشخبری دی۔ قراٰن میں فرمایا: ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ(۱۰۱)﴾ ترجمۂ
کنزُالعِرفان: تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:101)
(2)صابر ( صبر کرنے والے): آپ علیہ السّلام
رضائے رب الانام پر راضی رہنے اور اس پر صبر کرنے والے تھے ۔ اللہ پاک فرماتا ہے
کہ ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ
وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(3) کمالِ فرمانبرداری: حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے جب آپ علیہ السّلام کو اپنا خواب (جس میں آپ
انہیں ذبح کر رہے تھے) سنا یا اور ان کی رائے دریافت کی تو حضرت اسمٰعیل نے عرض کی
ابو جان! آپ کو جس کام کا حکم دیا گیا ہے آپ اس پر عمل کریں ان شا اللہ آپ مجھے
صابر پائیں گے۔ اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے قراٰنِ پاک ارشاد فرماتا ہے۔ ﴿فَلَمَّا بَلَغَ
مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ
اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا
تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۰۲)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کیجئے
جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:102)۔
(4)اللہ پاک کی راہ میں قربان ہونے والے : جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اپنے فرزند ارجمند کو راہِ
خدا میں قربان کرنے کے لیے میدانِ منی میں ماتھے کے بل لٹایا اور گردن پر چھری
چلائی تو اللہ کی قدرت کہ چھری نے کوئی کام نہ کیا، تو اللہ پاک نے حضرت ابراہیم
کو ندا دی اور فرمایا کہ تو نے اپنا خواب سچ کر دکھایا اور اطاعت و فرمانبرداری کو
کمال تک پہنچا دیا اپنے فرزند کو بے دریغ قربانی کے لیے پیش کر دیا بس اب اتنا کافی
ہے۔ اس سارے واقعے کی تصویر کشی کرتے۔ ہوئے قراٰن پاک فرماتا ہے کہ﴿ فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ(۱۰۳) وَ
نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ(۱۰۴) قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَاۚ-اِنَّا
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۰۵) ﴾ ترجمۂ کنزالایمان: تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا
حال نہ پوچھ۔ اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ
پوچھ اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم بےشک تو نے خواب سچ کر دکھائی ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:103تا105)
(5)صالح: الله پاک حضرت اسمعیل و ادریس و ذوالکفل کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ سب
صالحین میں سے تھے۔ چنانچہ: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ
مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵) وَ اَدْخَلْنٰهُمْ فِیْ رَحْمَتِنَاؕ-اِنَّهُمْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے تھے اور
انہیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا بےشک وہ ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں ہیں۔ (پ17،
الانبیآء: 86،85)
الله پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے
نقش قدم پر چل کر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر حمزہ (درجہ ثانیہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ حسن و جمالِ
مصطفیٰ کراچی پاکستان)
حضرت اسماعیل علیہ السّلام اللہ پاک کے برگزیدہ بندے اور اس
کے رسول ہیں۔ اللہ نے آپ علیہ السّلام کو بڑے کمال اوصاف نوازا ہے۔
(1)وعدے کے سچے : آپ علیہ السّلام وعدے کے بہت سچے تھے آپ جس سے وعدہ فرماتے اُس وعدے کو کمالِ انداز سے پورا
فرماتے۔ آپ کے اس وصف کا ذکر اللہ پاک نے قراٰن پاک میں فرمایا ہے۔ چنانچہ الله
پاک پارہ 26 سورہ مریم کی آیت 54 میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ
صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا
اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا۔
(پ16، مریم: 54)یہاں اللہ پاک نے حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے دو اوصاف بیان
فرمائے۔ ایک یہ کہ آپ وعدے کے سچے تھے دوسرا یہ کہ آپ غیب کی خبریں دیتے تھے۔ کوئی
یہ سمجھ بیٹھے کہ حضرت اسماعیل علیہ السّلام وعدے کے سچے تھے اور دیگر انبیائے
کرام علیہم السّلام وعدے کے سچے نہیں تھے بلکہ اس وصف کے بیان کرنے میں مقصود یہ
تھا کہ آپ علیہ السّلام اس وصف میں بہت زیادہ ممتاز تھے۔ ایک بار ایک شخص نے آپ علیہ
السّلام سے عرض کی آپ یہاں ٹھہریں رہیں جب تک میں نہیں آجاتا ، آپ علیہ السّلام تین
دن تک اس کے انتظار میں وہیں رہے ۔
(2)غیب کی خبریں : آپ علیہ السّلام کا اس آیت میں دوسرا وصف یہ بیان کیا گیا کہ آپ علیہ السّلام
غیب کی خبریں دیتے تھے، ویسے نبی غیب کی خبریں دیتے تھے لیکن حضرت اسماعیل علیہ
اسلام کا اس وصف کے ذکر میں ہ مقصود ہے کہ اس میں بنی اسرائیل کے ان لوگوں کا رد کیا
جو یہ سمجھتے تھے کہ نبوت صرف حضرت اسحاق
علیہ السّلام کے لئے ہے اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام نبی نہیں ہیں۔
(3)پسندیدہ بندہ : آپ علیہ السّلام اللہ پاک کی اطاعت میں اور اعمال میں اور صبر و رضائے الہی کی
وجہ سے بڑے پسندیدہ بندے تھے۔ الله کے اللہ پاک قراٰنِ پاک میں پارہ 16 میں سورہ
مریم ، آیت 55 میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ اپنے رب
کے ہاں بڑا پسندیدہ بندہ تھا۔(پ16، مریم:55)
(4)صبر اور رضائے الٰہی: اللہ پاک نے قراٰن میں آپ علیہ السلام کے اس وصف کا ذکر
فرمایا۔ سورۃُ الانبیآء، آیت 85 پارہ 17
میں ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85) آپ علیہ السّلام
اللہ کی رضا میں راضی رہنے والے تھے۔ جب آپ کے والد ماجد حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے خواب دیکھا تھا جس میں حکم ہوا تھا کہ اپنے بیٹے کو قربان کرو تو آپ علیہ السلام
اس بھی اللہ کی رضا پر راضی رہے آپ علیہ السّلام نے کہا اپنے والد سے کہ ابا جان
آپ کو جس کام کا حکم ہے کر ڈالئے ان شاء
اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔
(5) تعمیرِ کعبہ میں والد کی مدد: آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ آپ اپنے والد محترم ابراہیم علیہ
السّلام کے ساتھ تعمیرِ کعبہ میں حصہ لیا۔ آپ کو پتھر اٹھانے کی سعادت حاصل ہوئی ۔
اس کا ذکر اللہ کریم نے قراٰنِ مجید میں کچھ اس طرح فرمایا: ﴿وَ اِذْ یَرْفَعُ
اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُؕ- ﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور جب اٹھاتا
تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسمٰعیل ۔(پ1،البقرۃ:127)
احمد رضا عطّاری (درجہ سادسہ جامعۃُ المدينہ فیضان مدینہ
علی ٹاؤن سرگودھا، پاکستان)
حضرت اسماعیل علیہ السّلام کا لقب ذبیح الله ہے اور آپ حضرت
ابراہیم علیہ السّلام کے بڑے شہزادے ہیں۔ ہم یہاں حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی
چند صفات ذکر کریں گے۔
(1) بہترین انسان : قراٰنِ پاک میں آپ علیہ السّلام کو بہترین انسان فرمایا گیا۔ ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)
(2) صبر کرنے والا: اللہ پاک نے قراٰن
مجید میں آپ علیہ السّلام کو صبر کرنے والا فر مایا: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(3) وعدہ پورا کرنے والے : آپ علیہ السّلام کے بارے میں یہ وصف بھی نمایا ہے کہ آپ
وعدے کے پورا کرنے والے ہیں۔ اللہ پاک قراٰنِ پاک ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا ۔
(پ16، مریم: 54)
(4) نبی و رسول : آپ علیہ السّلام کے بارے میں یہ
وصف بھی مذکور ہے کہ آپ غیب کی خبریں دینے والے رسول ہے: ﴿وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: غیب کی خبریں بتاتا۔(پ16، مریم:54)
(5)خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لینے والے : آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ آپ اپنے والد
محترم ابراہیم علیہ السّلام کے ساتھ تعمیر کعبہ میں حصہ لیا۔ آپ کو پتھر اٹھانے کی
سعادت حاصل ہوئی ۔ اس کا ذکر اللہ کریم نے قراٰنِ مجید میں کچھ اس طرح فرمایا: ﴿وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُؕ- ﴾ ترجمۂ کنزالایمان:
اور جب اٹھاتا تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسمٰعیل ۔(پ1،البقرۃ:127)
(6)افضل ترین : آپ علیہ السّلام کی الله پاک نے ایک صفت یہ بھی بیان کی کہ آپ کو دیگر انبیائے
کرام علیہم السّلام کے ساتھ ساتھ آپ کو تمام جہان والوں پر فضیلت دی۔ اللہ پاک اپنی
لاریب کتاب میں ارشاد فرماتا ہے:
﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا
عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت
دی۔ (پ7،الانعام:86)
الله رحمن ہمیں انبیائے کرام علیہم السّلام کی سیرت کو
مطالعہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد صغیر عطاری(درجہ خامسہ مرکزی جامعۃُ المدینہ ملک کالونی نواب شاہ
پاکستان)
حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی دو بیویاں تھیں ۔ایک زوجہ
محترمہ کا اسم گرامی حضرت سارہ رضی اللہ عنہا تھا جن کے بطن اطہر سے حضرت اسحاق
علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام ہوئے۔ اور
دوسری زوجہ کا نام نامی حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا تھا۔ ان کے بطن منور سے
حضرت اسماعیل علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام پیدا ہوئے ۔اپ علیہ السّلام حضرت
ابراہیم علیہ السّلام کے بڑے ،نہایت فرمانبردار، اپنے رب کی رضا پر راضی اور اس
کے حکم کو بجا لانے میں بہت جلدی کرنے
والے بیٹے تھے۔
نام و لقب: آپ علیہ السّلام کا نام مبارک اسماعیل ہے۔اس کی وجہ تسمیہ سے متعلق منقول ہے
کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام اولاد کے لیے دعا مانگتے تو اس کے بعد کہتے تھے
(اسمع ایل)یعنی اے اللہ میری دعا سن لے یعنی قبول فرما ۔اس دعا کی یادگار میں آپ
کے والد نے آپ کا نام اسماعیل رکھا ۔اور آپ علیہ السّلام کا لقب "ذبیح
اللہ" ہے۔ کیونکہ جب رب کریم کی طرف سے آپ کے والد کو آپ کو ذبح کرنے کا حکم
دیا گیا تو آپ نے بغیر کسی سوچ اور تامل کے اپنے آپ کو قربانی کے لیے پیش کر دیا
تھا۔(سیرت الانبیآء "حضرت اسماعیل علیہ
السّلام کا تعارف")
آپ کا ایک عظیم الشان خاصہ یہ بھی ہے کہ آپ ہی کے نسل پاک
سے حضور علیہ السّلام پیدا ہوئے ۔قراٰنِ کریم اور احادیث نبویہ آپ کے اوصاف حمیدہ
اور آپ پر ہونے والے انعاماتِ عظیمہ سے بھری پڑی ہیں ،لیکن یہاں پر صرف قراٰن مجید
سے آپ کے اوصاف وہ بھی چند ایک ذکر کرنے کی سعی کی ہے ۔درج ذیل میں ملاحظہ ہو ۔
(1)وعدے کا سچا ہونا: حضرت اسماعیل علی نبینا و علیہ السّلام اپنے وعدے کے سچے اور پکے تھے ۔قراٰن
پاک میں ارشاد ہوتا ہے: ﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور کتاب میں
اِسماعیل کو یاد کرو، بے شک وہ وعدے کا سچّا تھا۔ (پ16، مریم:54)
(2) آپ علیہ السّلام کا شمار انبیا ورسل علیہم السلام میں ہوتا
ہے ،قراٰنِ پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ﴿ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور
رسول تھا غیب کی خبریں بتاتا۔ (پ16، مریم:54)
(3)صبر کرنے والے:آپ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام صبر و تحمل کے پیکر تھے۔ جیسا کہ اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(4) بہترین بندہ: آپ علیہ السّلام مخلوق میں ایک بہترین فرد ہیں۔جیسا کہ ارشاد ہوا : ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل
کو اور سب اچھے ہیں ۔(پ23، صٓ:48)
(5) آپ علیہ السّلام
اپنے رب کریم کے ہاں بڑے پسندیدہ بندے تھے۔ ارشاد باری ہے: ﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ
مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اپنے رب کو پسند تھا۔(پ16، مریم:55)
اللہ پاک ہمیں آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی سیرت مبارکہ کو
اپنانے کی توفیق رفیق عطا فرمائے ۔اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنت الفردوس میں
داخلہ نصیب فرمائے ۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حضرت اسماعیل علیہ السّلام دعائے ابراہیم علیہ السّلام ہیں۔
چنانچہ قراٰنِ کریم میں ارشاد ہے: ﴿ رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۰۰)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے میرے رب! مجھے نیک اولاد عطا فرما۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:100) یہ دعا
قبول ہوئی اور اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السّلام کو ایک بردبار لڑکے کی
خوشخبری عطا فرمائی۔ چنانچہ قراٰن حکیم میں ارشاد ہے: ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ
حَلِیْمٍ(۱۰۱)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:101)
حضرت اسماعیل علیہ السّلام کا لقب "ذبیح اللہ" ہے
آپ کے لقب ذبیح اللہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے آپ کے والدِ گرامی حضرت
ابراہیم کو حکم دیا کہ وہ حضرت اسماعیل علیہ السّلام کو ذبح کریں حضرت اسماعیل علیہ
السّلام نے حکم باری سنتے ہی خود کو قربانی کے لیے پیش کردیا۔ حضرت اسماعیل علیہ
السّلام کو رب کریم نے انتہائی اعلی و عمدہ اوصافِ جمیلہ عطا فرمائے ہیں۔ قراٰنِ حکیم کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیں:۔
(1)آپ علیہ
السّلام وعدے کے سچے اور غیب کی خبریں بتانے والے تھے۔ چنانچہ قراٰنِ کریم میں ارشاد ہے: ﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا
نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے
کا سچا تھا اور غیب کی خبریں دینے والا رسول
تھا۔ (پ16، مریم: 54)یاد رہے کہ تمام انبیائے کرام
علیہم السّلام وعدے کے سچے ہی ہوتے ہیں مگر آپ علیہ السّلام کا خصوصی طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ علیہ
السّلام اس وصف میں بہت زیادہ ممتاز تھے،
چنانچہ ایک مرتبہ آپ علیہ السّلام کو کوئی شخص کہہ گیا جب تک میں نہیں آتا آپ یہیں ٹھہریں تو آپ علیہ السّلام اس کے انتظار میں 3دن تک وہیں ٹھہرے رہے۔ اسی طرح (جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام آپ کو اللہ پاک کے حکم سے ذبح کرنے لگے تو) ذبح کے
وقت آپ علیہ السّلام نے صبر کرنے کا وعدہ فرمایا تھا، اس وعدے کو جس شان سے پورا
فرمایا اُس کی مثال نہیں ملتی۔( صراط
الجنان)
(2) آپ علیہ
السّلام صابرین کے اعلیٰ ترین گروہ میں سے تھے۔ چنانچہ قراٰن مجید میں ارشاد باری
ہے: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ
وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر کرنے والے تھے۔ (پ17، الانبیآء:85) آپ علیہ السّلام کے صبر کے واقعات میں غیر آباد بیابان
علاقے میں ٹھرنے اور قربانی کے لیے خود کو پیش کرنے کا واقعہ سر فہرست ہے۔
(3)آپ علیہ
السّلام کی ایک اعلیٰ صفت یہ بھی تھی کہ پہلے اپنے گھر کو دین کی تبلیغ کرتے تھے۔ چنانچہ
قراٰنِ کریم میں ارشاد باری ہے: ﴿وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ
الزَّكٰوةِ۪-وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا اور اپنے رب کو پسند تھا۔(پ 16، مریم : 55)
(4) آپ علیہ السّلام کا سب سے اعلی وصف یہ ہے کہ آپ اپنے رب کی
بارگاہ میں پسندیدہ بندے تھے۔ چنانچہ قراٰنِ کریم میں فرمانِ باری ہے: ﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ اپنے رب
کے ہاں بڑا پسندیدہ بندہ تھا۔ (پ16، مریم:55)
مولی کریم کی
بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے پیارے انبیائے کرام علیہم السّلام کی سیرت
پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین
بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد فیضان عطاری (درجہ سادسہ جامعۃُ المدينہ فیضان میلاد
کامرہ اٹک پاکستان)
حضرت آدم علیہ السّلام وہ پہلی ہستی ہیں جنہیں اللہ پاک نے
نبوت کا عظیم منصب عطا فرمایا، اور انہی سے رفتہ رفتہ انسانوں کی تعداد میں اضافہ
فرمایا، جہاں انسانوں کی اس زمین پر آمد ہوئی وہیں شیطان لعین کی کوششیں بھی رنگ
لانا شروع ہوئیں تو لوگ اس کے بہکاؤں اور وسوسوں کا شکار ہو کر گناہ اور گمراہی
میں مبتلا ہو گئے یہاں تک کہ خالقِ حقیقی اور معبود برحق کی بندگی کو چھوڑ کر اپنے
ہی ہاتھوں سے بتوں کو تراش کر ان کی عبادت کر کے خدا کا شریک اور اپنا معبود بنا
لیا ۔ کفر و شرک ، گمراہی اور بد عملی کے اس ماحول میں لوگوں کو اللہ کی وحدانیت
پر ایمان لانے ، بتوں کی عبادت سے نکال کر ایک اللہ کی طرف بلانے کے لیے اللہ نے
آدم علیہ السّلام کی اولاد میں اپنے مقرب بندو کو نبوت و رسالت کا عظیم الشان منصب عطا فرما کر انسانوں کی طرف بھیجا، انبیائے
کرام اللہ پاک کی طرف سے وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کو اللہ پاک کا قرب خاص حاصل عطا ہوتا ہے ۔ جہاں یہ حضرات تبلیغِ دین
کرتے ہیں وہیں یہ ہستیاں تقرب الی اللہ کا
بھی ایک ذریعہ ہوتے ہیں ان ہی ہستیوں میں ایک عظیم نبی حضرت اسماعیل علیہ السّلام
ہیں جنہیں اللہ پاک نے بے شمار اوصاف عطا فرمائے ہیں ان ہی اوصاف میں سے کچھ اوصاف
قراٰنِ کریم میں بھی بیان ہوئے چنانچہ
(1)عقلمند اور بردبار :اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں آپ علیہ السّلام کو آپ کی ولادت سے قبل ہی عقل
مند اور بردبار فرمایا ۔ قراٰن پاک میں ہے: ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ(۱۰۱)﴾ ترجمۂ
کنزُالعِرفان: تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:101)
(2)وعدے کے سچے اور غیب کی خبریں دینے والے :آپ علیہ السّلام وعدہ پورا کرنے والے اور پوشیدہ یعنی غیب
کی خبریں دینے والے تھے۔ ﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا
نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے
کا سچا تھا اور غیب کی خبریں دینے والا رسول
تھا۔ (پ16، مریم: 54)
(3)مخلوق میں سب سے بہترین فرد :آپ علیہ السّلام مخلوق میں ایک بہترین فرد تھے۔ چنانچہ ارشاد
باری ہے : ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ
وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد
کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)
(4)بارگاہ الہٰی میں بڑے پسندیدہ : آپ علیہ السّلام صبر و استقلال ، اطاعت و اعمال ، احوال و
خصال کی وجہ سے بارگاہ خداوندی میں بڑے پسندیدہ بندے تھے۔ چنانچہ ارشاد خداوندی ہے:
﴿وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ اپنے رب
کے ہاں بڑا پسندیدہ بندہ تھا۔(پ16، مریم:55)
(5)بہت صبر کرنے والے : آپ علیہ السّلام صابرین کے اعلی ترین گروہ میں داخل تھے
۔چنانچہ ارشاد باری ہے: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ
وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر کرنے والے تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(6)جہان
والوں سے افضل : آپ علیہ السّلام کو آپ کے زمانے والوں میں سے سب پر فضیلت
عطا کی گئی ۔چنانچہ ارشاد باری ہے:﴿وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت
دی۔ (پ7،الانعام:86)
(7)اللہ پاک کی رحمت خاص اور قرب خاص میں
داخل :اللہ پاک نے آپ علیہ السّلام کو اپنے رحمت خاص میں داخل اور
قربِ خاص کے لائق بندو میں شامل فرمایا۔چنانچہ ارشاد باری ہے: ﴿وَ
اَدْخَلْنٰهُمْ فِیْ رَحْمَتِنَاؕ-اِنَّهُمْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
انہیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل فرمایا، بیشک وہ ہمارے قربِ خاص کے لائق
لوگوں میں سے ہیں ۔(پ17، الانبیآء:86)یہی انبیائے کرام ہی تھے جنہوں نے اللہ پاک کی رضا والے کام کیے اور دنیا و
آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کی ۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ان کی سیرت
کا مطالعہ کریں اور ان اوصافِ جمیلہ کو اپنائیں جن کے ذریعے اللہ ہمیں بھی دنیا و
آخرت میں کامیابی عطا فرمائے گا۔ اٰمین بجاہ
النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد جنید عطاری (درجہ خامسہ مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار اٹک پاکستان)
اللہ پاک نے اپنی قدرتِ کاملہ سے انبیائے کرام علیہم
السّلام کو مبعوث فرما کر انسانیت پر احسانِ عظیم فرمایا جنہوں نے آکر کفر و شرک
کی تاریکیوں کو توحید کے اجالوں میں تبدیل فرمایا انہی روشن چراغوں میں سے ایک نہایت ہی عظیم چراغ حضرت اسماعیل علیہ
السّلام ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے فرزند ہیں۔ یہ ہی وہ صاحبِ کمال نبی
ہیں جن کی اولادِ پاک سے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہیں۔ اللہ
پاک نے دیگر انبیائے کرام علیہم السّلام کے ساتھ ساتھ آپ کی صفات کو قراٰنِ پاک میں بیان فرمایا ۔چند
ایک یہاں ملاحظہ ہو۔
(2،1)سچے وعدے والے،رسول ونبی: ﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا
نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور
کتاب میں اِسماعیل کو یاد کرو، بے شک وہ وعدے کا سچّا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں
بتاتا۔ (پ16، مریم:54)اس آیت میں حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے دو وصف بیان کئے
گئے۔ آپ علیہ السّلام وعدے کے سچے تھے ۔ یاد رہے کہ تمام انبیائے کرام علیہم
السّلام وعدے کے سچے ہی ہوتے ہیں۔ مگر آپ
علیہ السّلام کا خصوصی طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ علیہ السّلام اس وصف
میں بہت زیادہ ممتاز تھے، چنانچہ ایک
مرتبہ آپ علیہ السّلام کو کوئی شخص کہہ گیا جب تک میں نہیں آتا آپ یہیں ٹھہریں، تو آپ علیہ السّلام اس کے انتظار میں 3دن تک وہیں ٹھہرے رہے۔ اسی طرح (جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام آپ کو اللہ پاک کے حکم سے ذبح کرنے لگے تو) ذبح کے
وقت آپ علیہ السّلام نے صبر کرنے کا وعدہ فرمایا تھا، اس وعدے کو جس شان سے پورا
فرمایا اُس کی مثال نہیں ملتی۔( خازن،
مریم، تحت الآیۃ: 54 ،3/238)آپ علیہ
السّلام غیب کی خبریں دینے والے رسول تھے۔
آپ علیہ السّلام کو رسول اور نبی فرمایا گیا ہے، اس میں بنی اسرائیل کے ان لوگوں کی تردید کرنا مقصود تھا جو یہ سمجھتے تھے کہ
نبوت صرف حضرت اسحاق علیہ السّلام کے لیے ہے اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام نبی
نہیں ہیں ۔ (صراط الجنان، 6/121)
(3)آپ کے ذکر کی ترغیب: اللہ پاک آپ کے ذکر کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرماتا
ہے: ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل
کو اور سب اچھے ہیں ۔(پ23، صٓ:48)اے حبیب! صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، آپ حضرت اسماعیل (حضرت یَسَع اور حضرت ذو الکِفل) علیہم
السّلام کے فضائل اور ان کے صبر کو یاد کریں تاکہ ان کی سیرت سے آپ کو تسلی حاصل ہو۔ اور ان کی پاک خصلتوں سے لوگ نیکیوں کا ذوق و شوق حاصل کریں اور وہ سب بہترین لوگ ہیں ۔(صراط الجنان، 8/409)اس
سے معلوم ہوا کہ صالحین کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد بھی ان کا ذکر باعثِ سعادت و برکت ہے۔
(4) صابر ہونا: آپ کے عظیم صبر کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ
مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس
ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے تھے۔ (پ17، الانبیآء:85) ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم،
آپ حضرت اسماعیل (حضرت ادریس اور حضرت ذوالکفل) علیہم السّلام کو یاد کریں ، وہ
سب عبادات کی مشقتوں اور آفات و بَلِیّات
کو برداشت کرنے پر کامل صبر کرنے والے تھے ۔ حضرت اسماعیل علیہ السّلام نے اپنے
ذبح کئے جانے کے وقت صبر کیا، غیرآباد بیابان میں ٹھہرنے پر صبر کیا اور اس کے صِلے میں اللہ پاک نے انہیں یہ مقام عطا کیا کہ ان کی نسل سے اپنے حبیب اور
آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ظاہر فرمایا۔
اس سے معلوم ہوا
کہ جو شخص اللہ پاک کی اطاعت کرنے اور اس
کی نافرمانی سے بچنے پر صبر کرے ، یونہی جو شخص اپنے مال، اہل اور جان میں آنے والی کسی مصیبت پر صبر کرے تو وہ اپنے صبر
کی مقدار کے مطابق نعمت، رتبہ اور مقام پاتا ہے اور اسی حساب سے و ہ اللہ پاک کی رحمت کا حق دار ہوتا ہے۔ (صراط
الجنان، 6/364) اللہ پاک ہمیں انبیا کا فیضان نصیب فرمائے اور انکی سیرت
سے درس حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم