احمد رضا عطّاری (درجہ سادسہ جامعۃُ المدينہ فیضان مدینہ
علی ٹاؤن سرگودھا، پاکستان)
حضرت اسماعیل علیہ السّلام کا لقب ذبیح الله ہے اور آپ حضرت
ابراہیم علیہ السّلام کے بڑے شہزادے ہیں۔ ہم یہاں حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی
چند صفات ذکر کریں گے۔
(1) بہترین انسان : قراٰنِ پاک میں آپ علیہ السّلام کو بہترین انسان فرمایا گیا۔ ﴿وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ(۴۸)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور
اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پ23، صٓ:48)
(2) صبر کرنے والا: اللہ پاک نے قراٰن
مجید میں آپ علیہ السّلام کو صبر کرنے والا فر مایا: ﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا
الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(۸۵)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور اسمعیل اور ادریس ذوالکفل کو (یاد کرو) وہ سب صبر والے
تھے۔ (پ17، الانبیآء:85)
(3) وعدہ پورا کرنے والے : آپ علیہ السّلام کے بارے میں یہ وصف بھی نمایا ہے کہ آپ
وعدے کے پورا کرنے والے ہیں۔ اللہ پاک قراٰنِ پاک ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ اذْكُرْ فِی
الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا ۔
(پ16، مریم: 54)
(4) نبی و رسول : آپ علیہ السّلام کے بارے میں یہ
وصف بھی مذکور ہے کہ آپ غیب کی خبریں دینے والے رسول ہے: ﴿وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: غیب کی خبریں بتاتا۔(پ16، مریم:54)
(5)خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لینے والے : آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ آپ اپنے والد
محترم ابراہیم علیہ السّلام کے ساتھ تعمیر کعبہ میں حصہ لیا۔ آپ کو پتھر اٹھانے کی
سعادت حاصل ہوئی ۔ اس کا ذکر اللہ کریم نے قراٰنِ مجید میں کچھ اس طرح فرمایا: ﴿وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُؕ- ﴾ ترجمۂ کنزالایمان:
اور جب اٹھاتا تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسمٰعیل ۔(پ1،البقرۃ:127)
(6)افضل ترین : آپ علیہ السّلام کی الله پاک نے ایک صفت یہ بھی بیان کی کہ آپ کو دیگر انبیائے
کرام علیہم السّلام کے ساتھ ساتھ آپ کو تمام جہان والوں پر فضیلت دی۔ اللہ پاک اپنی
لاریب کتاب میں ارشاد فرماتا ہے:
﴿وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا
عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ(۸۶)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور
اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت
دی۔ (پ7،الانعام:86)
الله رحمن ہمیں انبیائے کرام علیہم السّلام کی سیرت کو
مطالعہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم