خود
غرضی کی تعریف: کوئی
شخص خود سے زیادہ سے زیادہ محبت کرتا ہو اور اپنے فائدے کا خیال کرتا ہو اپنے
فائدے کے لیے دوسروں کے نقصان کی پرواہ نہ کرتا ہو اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو
نقصان پہنچانے سے بھی نہ ڈرتا ہو۔
خود
غرض دوست: کافی
عرصہ پہلے کی بات ہے کہ دو دوستوں نے رزق کی تلاش میں گاؤں سے شہر کی طرف ہجرت کی
راستے میں ایک جنگل پڑتا تھا دونوں دوست اس راستے سے گزر رہے تھے کہ اچانک ان کے
سامنے ایک ریچھ آگیا ریچھ کو دیکھ کر دونوں دوست خوف زدہ ہو گئے ایک دوست بہت
ہوشیار تھا اسے درخت پر چڑھنا آتا تھا وہ اپنے دوست کی پرواہ کئے بغیر درخت پر چڑھ
گیا تاکہ اس کی جان بچ سکے، دوسرا دوست بہت پریشانی کی حالت میں نیچے کھڑا تھا اسے
کوئی رستہ نظر نہیں آ رہا تھا ریچھ اس کے بہت قریب آ چکا تھا کہ اسے ایک ترکیب
سوجھی اور وہ زمین پر لیٹ گیا اور اپنی سانس بند کر دی کیونکہ اسے معلوم تھا کہ
ریچھ مردہ چیز نہیں کھاتا ریچھ اس کے پاس آیا اور اسے سونگھ کر چلا گیا، دوسرا
دوست بڑا حیران ہوا کہ ریچھ نے اسے کان میں کیا کہا وہ درخت سے اتر اور اپنے دوست
سے پوچھنے لگا کہ ریچھ نے تمہیں کان میں کیا کہا؟ اس کا دوست جو اب سمجھ چکا تھا
اس نے جواب دیا کہ ریچھ نے مجھ سے کہا کہ کبھی خود غرض کو اپنا دوست نہ بنانا۔ یوں
خود غرضی کے سبب ان کی دوستی ختم ہو گئی۔
خود
غرضی اور ہمارا معاشرہ:آج کل ہمارے معاشرے میں جہاں اور بہت سی برائیوں کا
زور ہے اسی طرح خود غرضی اور مفاد پرستی کا بھی دور دورہ ہے ہر طرف خود غرضی پھیلی
ہوئی ہے ڈاکٹر ز اپنا کمیشن بنانے کے لیے مریضوں کو غیر ضروری ٹیسٹ لکھ کر دے دیتے
ہیں اور یہ خیال نہیں کرتے کہ ان میں سے بہت سے مفلسی کی وجہ سے مہنگے مہنگے ٹیسٹ
نہیں کروا سکتے اور علاج سے محروم رہ جاتے ہیں اسی طرح وکیل اپنی رقم یعنی رشوت
لینے کے لیے لوگوں کے معاملات میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں چور چوری کرتے وقت اپنی جان
بچانے کے لیے لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ ان کے ساتھ کتنی زندگیاں
وابستہ ہوں گی، اپنے فائدے کے لیے لوگوں کا حق مارنا دوسروں پر ظلم کرنا اور بہت
سے کام الغرض ہمارے معاشرے میں ہر طرف خود غرضی پھیلی ہوئی ہے۔
خود
غرضی کے نقصانات: خود
غرضی بد ترین حصلت ہے اس کے کئی نقصانات ہیں اگر ہر شخص معاشرے میں خود عرض بن
جائے تو معاشرے میں بھائی چارہ ختم ہو جائے گا اور ہمسائے ہمسائے کے دشمن بن جائیں
گے معاشرے میں بد امنی قائم ہو گی، ہر طرف جھوٹ منافقت پھیل جائے گی خود غرض انسان
کبھی سکون میں نہ رہے گا خود غرض انسان ذلیل ورسوا ہو جائے گا خود غرض انسان کبھی
کامیاب نہیں ہو گا خود عرض انسان جائزو نا جائز کا خیال نہ کرنے کی وجہ سے دنیا
اور آخرت میں تباہ وبرباد ہو جائے گا۔
اللہ سے دعا
ہے کہ ہمیں خود غرضی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم میں ایثار و ہمدردی پیدا
فرمائے۔