سیال موڑ کے
مقامی گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول رتہ پور ریحان میں نیکی کی دعوت
شعبہ تعلیم
دعوت اسلامی کے ذمہ دار ان نے 22نومبر2024 کو
نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پاکستان کے شہر سرگودھا سیال موڑ کے مقامی
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول رتہ پور ریحان میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ہاشم رضا
عطاری نے ٹیچر اور ا سٹوڈنٹس کے درمیان
علم دین کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے والی خدمات سے آگاہ کیا
جس پر ٹیچرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ: محمد
ہارون عطاری ،کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے ذمہ دار ان نے
13نومبر2024 کو نیکی کی دعوت کے سلسلے
میں پاکستان کے شہر جیکب آباد کے مقامی
اسکول کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور اسکول اسٹاف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ڈسٹرکٹ نگران محمد اویس عطاری اور تحصیل نگران محمد اظہر عطاری نے بچوں کو نماز، قرآن اور بڑوں کا ادب کس طرح سیکھائیں کےمتعلق گفتگو کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے والی خدمات سے آگاہ کیا جس پر ٹیچرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر جناب اقبال حسین قاضی صاحب سے
ملاقات
حیدر آباد سٹی، سندھ میں 31 اکتوبر 2024ء کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری کی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ (یونیورسٹی آف سندھ جامشورو)
کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جناب اقبال حسین
قاضی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے پروفیسر
ڈاکٹر جناب اقبال حسین قاضی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے
والی دینِ متین کی خدمت کے بارے میں بریفنگ دی۔
رکنِ شوریٰ نے پروفیسر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے جتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں اپنا بھی حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار مولانا
عزیز عطاری مدنی، شعبہ تعلیم کے سٹی ذمہ دار محمد سعد عطاری اور پروفیسر عطاء الرحمٰن
عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: احمد رضا رئیس عطاری شعبہ تعلیم معاون ٹاؤن نگران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، پنجاب
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی مناسبت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً پاکستان بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد
کئے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز لاہور، پنجاب میں دعوتِ
اسلامی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس
چانسلر، جسٹرار، ڈپٹی جسٹرار، کنٹرولر، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شریک
ہوئی۔
تلاوت و نعت سے اجتماعِ میلاد کا آغاز ہوا جس کے
بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایا۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز فورم دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام23اکتوبر2024ء کو مسرت بینکوئیٹ لطیف آباد 2نمبر حیدرآباد میں میلاد مصطفیٰ کانفرنس ہوا جس میں اسکولز
آنر ،ٹیچرزاور اسکول ڈائریکٹر مسرور احمد زئی صاحب سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں عالمی اسلامک اسکالر
استاذ الفقہ مفتی علی اصغر عطاری نے
حاضرین کے درمیان سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پربیان فرمایا۔
اس
موقع پر منتخب کالجز طلبہ کے مابین نعتیہ
مقابلہ ہوا جبکہ ا ساتذہ سے سوال و جواب اور منتخب طلبہ میں تقسیم انعامات کا سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم معاون ٹاؤن نگران احمد رضا رئیس
عطاری،کانٹینٹ:محمدشعیب احمد عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD
ڈاکٹرز اور University Faculty حضرات کے لئے ہونے والے”Grand Congregation“ کے سلسلے میں
22 اکتوبر 2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ )دعوتِ اسلامی( کے اسلامی بھائیوں نے حیدرآباد
میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز سمیت اس
ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
پروفیسرز، ڈین فیکلٹی،
بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس کو اس ”Grand Congregation“ میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
معلومات کے مطابق جن حضرات کو”Grand Congregation“ کی دعوت دی گئی اُن میں سے بعض کے نام یہ ہیں:
٭ پروفیسر ڈاکٹر منیر سومرو (ایچ او
ڈی زیبسٹ یونیورسٹی حیدرآباد)٭ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد
چانڈیو (ڈین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس) ٭ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق٭پروفیسر ڈاکٹر افصل سہتو ٭پروفیسر
ڈاکٹر ممتاز قاضی٭ پروفیسر ڈاکٹر حاکم مہسر(ڈائریکٹر کامرس ڈیپارٹمنٹ ) ٭ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر
ڈاکٹر امان اللہ پریار ٭پروفیسر ڈاکٹر زبیر میمن٭پروفیسر ڈاکٹر
سہیل احمد شاہ٭پروفیسر ڈاکٹر دودو خان ملوکانی٭پروفیسر ڈاکٹر طارق جلبانی٭پروفیسر
شفیق احمد شہانی٭ یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس ٹنڈو محمد خان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو ۔
اس ملاقات میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد
عطاری سمیت صوبائی ذمہ دار مولانا عزیز عطاری مدنی اور سٹی ذمہ دار مولانا سعد
عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: سعد عطاری ، شعبہ تعلیم سٹی ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور میں ”اجتماعِ میلاد“،
کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
حضور خاتم النبیین کی جشنِ ولادت کی خوشی میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں
میں اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت
لاہور پنجاب میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ”اجتماعِ میلاد“
منعقد کیا گیا جس میں وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار، کنٹرولر، پروفیسرز اور
اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو سیرتِ
رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2024ء کو ”یوتھ
ٹالک “ منعقد ہوا جس میں
سندھ یونیورسٹی، لمس یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، مختلف
کالجز و اسکول کے پروفیسرز، ٹیچرز اور کثیرتعداد میں اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کے نگرانِ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے ”نوجوان یوتھ کے لئے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیاتِ مبارکہ میں کیا سبق ہے؟“ اس پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز مختلف اہم نکات پر حاضرین
کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد سعد عطاری شعبہ تعلیم
سٹی ذمہ دار حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب گروپ آف کالج چشتیاں، ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں ” میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد
ڈویژن بہاولپور کے شہر چشتیاں،
ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں قائم پنجاب گروپ آف کالج میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 28 ستمبر 2024ء کو”
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کانفرنس“ منعقد کی گئی جس میں کم و بیش 750 اسٹوڈنٹس اور
ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ
اسلامی و ڈسٹرکٹ نگران محمد ناصر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس
کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا
اسامہ عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سپیریئر کالج چشتیاں، بہاولنگر میں ”میلاد النبی
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد
ڈویژن بہاولپور کے شہر چشتیاں ، ضلع بہاولنگر میں موجود سپیریئر کالج (Superior College)میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر
2024ء کو ”میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 850 سے زائد
اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے”میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا آغاز ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران محمد ناصر عطاری نے سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے موجود پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہمارے پیارے نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب گروپ آف کالج ڈویژن بہاولپور میں میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرس
تحصیل ہارون
آباد، ضلع بہاولنگر، ڈویژن بہاولپور میں قائم پنجاب گروپ آف کالج میں 18 ستمبر
2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرس منعقد ہوئی جس میں 1500 سے زائد
اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی شرکت ہوئی۔
کانفرس کے
آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم پڑھی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ
اسلامی ڈاکٹر اظہر عطاری نے ”سیرتُ النبیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس، ڈویژن بہاولپور میں میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرس کا انعقاد
18
ستمبر 2024ء کو تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر، ڈویژن بہاولپور میں قائم ڈپٹی
کمشنر آفس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرس کا انعقاد ہوا جس میں
ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
کانفرس کا
آغاز تلاوتِ قراٰن ونعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈاکٹر
اظہر عطاری نے ”سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
بیان کیا۔
مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوے انہیں سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اپنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی
شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)