گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی فیصل آباد، پنجاب میں واقع ایشیاء کی سب سے بڑی یونیورسٹی”یونیورسٹی آف ایگریکلچر“ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ ذوالفقار علی سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز فورم کے پاکستان ذمہ دار راؤ جنید عطاری، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار فاروق حیدر عطاری اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار محمد عثمان رضا عطاری موجود تھے۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وائس چانسلر کو دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی بالخصوص دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز سے آگاہ کیا ۔

بعدازاں وائس چانسلر نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد عثمان رضا عطاری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)