فیصل آباد، پنجاب میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام سی ایس آر کی ماہانہ
میٹنگ
فیصل آباد، پنجاب میں 12 فروری 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام سی ایس آر نے
شرکت کی۔
اس میٹنگ میں شرکا سے کلام کرتے ہوئے فیس ڈیپارٹمنٹ کے رکن حافظ سلمان عطاری اور
ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے رکن عرفان عطاری نے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں اراکین نے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ میں
موصول ہونے والے مسائل کو حل کرنے اور ڈیپارٹمنٹ کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے
متعلق گفتگو کی نیز رمضان عطیات جمع کرنے کے اہداف بھی بتائے۔آخر میں شرکا کی جانب
سے سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے انہیں جوابات بھی دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami