مجلس پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عارف والا میں 28 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکپتن زون حاجی سرفراز عطاری مدنی، نگران کابینہ عارف والا محمدنعیم عطاری مدنی، ڈویژن نگران حاجی زاہد عطاری، رکن شعبہ تاجران حاجی حیدر علی عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زیر تعمیر فیضان مدینہ بالمقابل L.R.B.Tقبولہ روڈ عارف والا کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل چک شہزاد نیو مل شرقی اسلام آباد کابینہ میں تعمیراتی پراجیکٹس کا وزٹ ہوا۔اس موقع پررکنِ ریجن اسلام آباد، نگرانِ کابینہ اور رکنِ زون نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو   تعمیرات کے ہر مرحلے پر تعمیراتی فنی اصولوں کو مد نظر رکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان رضا، رکن زون )


دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت 24فروری2020ء بروز پیر شریف  رکن زون مجلس تعمیرات نے رکن زون مجلس اثاثہ جات کے ہمراہ اٹک واہ کینٹ زون کی کابینہ پنڈی گھیب کھوڑ کے شہر پنڈی گھیب میں جامع مسجد فیضانِ رمضان کے تعمیراتی پراجیکٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےعملےکے ساتھ ٹیکنیکل پوائنٹس پر مشاورت کرتے ہوئےتمام کاموں کو ڈرائنگ کے مطابق پورا کرنے کی ہدایات دیں۔ (رپورٹ: محمد ذیشان رضا عطاری، رکن زون تعمیرات)


دعوت اسلامی مجلس تعمیرات کے تحت 12فروری2020ء بروزبدھ247 رب میانی فیصل آباد میں نگران زون حاجی محمد عرفان مدنی نے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان عائشہ کا سنگ بنیاد رکھا۔(رپوٹر:محمد ذیشان المدنی رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع پینسرہ کابینہ)

23 دسمبر 2019 بروزپیر مجلس تعمیرات سپروائزر واہ کینٹ زون نے مدنی مرکز فیضان مدینہ چیئرمین کالونی واہ کینٹ کا وزٹ کیا اور مسجد  کے وضو خانوں کی تعمیرات کے لئے لےآؤٹ کیا اور ٹھیکیدار و ذمہ داران کو اسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ:محمد ذیشان رضا، مجلس تعمیرات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تعمیرات کےتحت 8 ستمبر2019ء بروز اتوار کھینسر تھرپارکر میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عمر کوٹ کابینہ کےذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس تعمیرات نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو راہِ خدا میں خرچ کرنے اور مساجد و مدارس کے تعمیرات میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کم و بیش 107سے زائد شعبہ جات کے ذریعے اپنی دینی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام ”مجلس تعمیرات “ہے ۔اس مجلس کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز و مدارس،جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات اورمساجد تعمیرات کی جاتی ہے۔

فیصل آباد ریجن کے علاقے منصورآباد روضہ پارک میں مجلس تعمیرات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔جہاں بچیاں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو حاصل کر یں گی ۔دعوتِ اسلامی کی اس کاوش سے اہل علاقہ بہت خوش ہیں اور اس موقع پر علاقہ مکین کے اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دئیے۔