7 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بچوں
کےوہ مدارس جن میں ان کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں رہائشی مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا
ہے ۔
ان
مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔
ان
مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قرآنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص حفظ القرآن کی
تعلیم دی جاتی ہے۔نیز یہاں بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ان
مدارس میں بچوں کو پنج وقتہ با جماعت
نماز کے ساتھ ساتھ نوافل (تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین) کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں طلباء کرام دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں (صدائے مدینہ، مدنی حلقہ،مدنی
درس، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ وغیرہ) میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
رہائشی
مدارس میں بچوں کو منزل کی دہرائی بہترین انداز میں کروائی جاتی ہے۔
رہائشی مدارس
میں 12سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔