شعبہ
رابطہ برائے شوبز دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران نے پنجاب کے شہر اقبال ٹاؤن لاہور میں قائم جم خانے کا دورہ کیا اور جم سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات نگرانِ مجلس پاکستان شعبہ
رابطہ برائے شوبز سید عارف عطاری نے شرکا کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے علمِ دین سیکھنے اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
گزشتہ دنوں رابطہ برائے شوبزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں شوبز اسلامی
بھائیوں کے درمیان اجلاس کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاساتھ ہی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں
کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات
بھی کی نیز اختتام پررکنِ شوریٰ نے دعاکروائی۔(رپورٹ: زیان مغل
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
مشہور فنکار آفتاب عالم کے داماد اور ہمشیرہ کے انتقال
پر اہل خانہ سے تعزیت
پچھلے
دنوں مشہور فنکار آفتاب عالم کے داماد اور ہمشیرہ کا رضا ئے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا ۔ دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شو بز کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے فنکار آفتاب عالم
کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا ۔ جبکہ مرحومہ و مرحوم کے لئے دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: آصف عطاری مجلس
رابطہ برائے شوبز باب المدینہ کراچی)
21 فروری سے دعوتِ اسلامی کے قافلے بذریعہ کشتی کیماڑی جزیرے کی جانب روانہ ہوں گے
دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ برائے شوبز کے زیرِ اہتمام 21،
22اور 23 فروری2020 بروز جمعہ، ہفتہ اور
اتوار کو سنتوں کی تربیت کےلیے عاشقان
رسول کےقافلے کراچی کے علاقے کیماڑی سے
آگے سمندری جزیرے میں بذریعہ کشتی سفر کریں گے۔ قافلے میں خصوصاً مجلس رابطہ برائے شوبز سے وابستہ افراد سفر
کریں گے جبکہ عام اسلامی بھائی بھی اس قافلے کا حصہ بن سکتے ہیں۔
خواہش مند اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں
0312-9201409,
0300-9201409
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت لکھنو سوسائٹی کراچی میں شوبز سے تعلق رکھنے والے
ڈائریکٹر محمدمحفوظ کی رہائش گاہ پر مدنی
حلقہ ہوا جس میں مجلس رابطہ برائے شوبز کے اسلامی بھائی،مدنی چینل کے نعت خواں اور شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے
شرکت کی۔ نگرانِ ریجن کراچی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔
گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبزکے تحت
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں محمد ذیشان آرٹس
کی رہائش گاہ پر اورگلستان جوہرمیں واقع
ایک اکیڈمی میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیاجس میں کراچی ریجن کے نگران اور مجلس رابطہ برائے شوبز کے ذمّہ داران سمیت دیگر شوبز سے وابستہ افراد نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلای نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو انفرادی کوشش کے
ذریعے نیکی کی دعوت دی ۔( رپورٹ:محمد
عمران عطاری،مجلس رابطہ برائے شوبز)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے
شوبز کے ریجن نگران نے نگرانِ زون کے ہمراہ ایک تقریب میں ہنی خان ،سلیم آفریدی ،زاہد شاہ ،عمران
راؤ اور سنی خان کے علاوہ دیگر شوبز سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔ذمّہ دار اسلامی
بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئےماہ ربیع
الاوّل1441ھ میں اپنے اپنے گھروں پر مدنی حلقے لگانے کے حوالے ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت 4ستمبر2019ء
کو ذمّہ دارن نےنگرانِ مجلس رابطہ برائے
شوبز کے ہمراہ ڈیفینس کراچی میں مختلف
فنکار اور آرٹس سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی نیز فیضان نماز کورس
کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ،محمد عمران عطاری،مجلس رابطہ برائے شوبز
کراچی)