فیضان مدینہ فیصل آباد میں فیضان ابو عطار سوشل میڈیاا سٹوڈیو کا افتتاح
الحمد للہ دعوت اسلامی مختلف شعبہ جات میں دین
متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے جہاں دیگر
شعبہ جات ہیں ان میں سے ایک سوشل میڈیا بھی ہے عوام کا سوشل میڈیا کی طرف بڑھتے ہوئے رجہان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں مزید کام میں بہتری لانے کے لیے فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے فیضان ابو عطار سوشل میڈیاا
سٹوڈیو کا افتتاح کیا ۔
اس سلسلے میں 11مئی2024ءبروز ہفتہ فیضان ابو عطار سوشل میڈیاا سٹوڈیو کی افتتاحی
تقریب منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا میں کام کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر
شعبہ جات کے نگران اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا اور مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ایپریسیشن سرٹیفکیٹ بھی دیے گے۔
یاد رہے :اس سٹوڈیو میں نگران پاکستان پاکستان مشاورت کے بیانات سمیت دیگر کانٹینٹس کی ریکارڈنگ ہو
گی اور اس کے علاوہ پروگرامز کی ریکاڑڈنگ بھی ہو گی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے
زیر اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 17تا 19 جنوری2023ء عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ حاجی
بغداد رضا عطاری اور پورے پاکستان سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و اسٹاف نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ارشاد فرمایا کہ کامیاب ہونا کمال نہیں بلکہ کامیابی کو برقرار رکھنا کمال
ہے، دنیا میں وہی لوگ آگے جاتے ہیں جو خود کو ملنے والے ٹائٹل (title) کا دفاع کرتے ہیں۔
نگرانِ شوریٰ نے بدگمانی سےمتعلق شرکا کی
رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ محض نیک دِکھنے کے لئے نہیں بلکہ نیک بننے کے لئے
زندگی بسر کریں اور اس کے لئے اپنے دل کو غذا فراہم کریں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ
یاد رکھیں علم و حکمت کی باتیں اگر تین دن تک نہ سنی جائیں تو دل مرجاتے ہیں اور
جن کے دل مرجائیں ان کا دل نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔
31 مئی 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر
فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شوشل میڈیا (نگران پاکستان
مشاورت) کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی (فیس بک، یوٹیوب، ٹیوٹر، انسٹاگرام، او آر جی، شب وروز اور مدنی خبروں) کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ سال کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ نگران شعبہ صوبائی اورمیٹرو
پولیٹن ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ
داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی تقرری اور کار کردگی سمیت 3 ماہ کا تقابلی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان المبارک کے سنت اعتکا
ف میں بیٹھنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی پتوکی میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ دنوں دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں ذمہ
داران سمیت سوشل میڈیا یوزر نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ سوشل میڈیا محمد فائق عطاری
نے توبہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سوشل میڈیا کےغلط استعمال سے بچنے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بہاولپور میں سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بہاولپور میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
نگران
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان فائق عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔