سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے
زیر اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر
اہتمام 17تا 19 جنوری2023ء عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ حاجی
بغداد رضا عطاری اور پورے پاکستان سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و اسٹاف نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ارشاد فرمایا کہ کامیاب ہونا کمال نہیں بلکہ کامیابی کو برقرار رکھنا کمال
ہے، دنیا میں وہی لوگ آگے جاتے ہیں جو خود کو ملنے والے ٹائٹل (title) کا دفاع کرتے ہیں۔
نگرانِ شوریٰ نے بدگمانی سےمتعلق شرکا کی
رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ محض نیک دِکھنے کے لئے نہیں بلکہ نیک بننے کے لئے
زندگی بسر کریں اور اس کے لئے اپنے دل کو غذا فراہم کریں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ
یاد رکھیں علم و حکمت کی باتیں اگر تین دن تک نہ سنی جائیں تو دل مرجاتے ہیں اور
جن کے دل مرجائیں ان کا دل نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔