ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کا 11 مارچ 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ تا ڈسٹرکٹ سطح کے اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے گفتگو کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول سے ماہانہ ڈونیشن جمع کرنے کی پلاننگ پر مشاورت کی اور اسلامی بھائیوں کے درمیان ڈونیشن رسید بکس تقسیم کیں۔( رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

3 مارچ 2024ء بروز اتوارکانفرنس روم فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں حیدرآباد ڈویژن کے  ذمہ داران  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کی ڈونیشن جمع کرنے کے تعلق سے تربیت کی جبکہ معاون نگران سندھ محمد عرفات رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے اور دیگر عاشقان رسول کو اعتکاف میں بٹھانے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطار ی)


مؤرخہ 27فروری  2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ موڑ ایمن آباد گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

ابتداءًنگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔بعدازاں نگران ڈویژن گوجرانوالہ و رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(بستہ) ذمہ داران کی 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور یہ ذہن دیا کہ بارہ دینی کاموں میں بستہ ذمہ داران کا contribution بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید رزقِ حلال اور اخلاق و اطوار کو سنوارنے کے حوالے سے نکات بتائے جبکہ تقویٰ، قناعت ،صبر ،شکر اور خوفِ خدا کے فضائل اور امانت میں خیانت کے نقصانات بھی بتائے ۔علاوہ ازیں رمضان المبارک میں ڈونیشن بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔

اس موقع پر زکوٰۃ شارٹ کورس بھی تربیت کے طور پر کروایا گیا جس میں زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ اور کن کن چیزوں پر زکوٰۃ بنتی ہے اس سلسلے میں تربیت کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 28 فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژن کے ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے رمضان ڈونیشن کے تعلق سے رہنمائی کی اور اعتکاف کے علاوہ دیگر اہم امور پر مدنی پھول بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے  تحت فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے، اس کے اخراجات کو خودکفیل کرنے اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 25جنوری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری کے علاوہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس اور صوبائی، ڈویژن و شعبہ فنانس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے سال 2024ء میں شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا سابقہ سالوں (2022-2023ء) کے اہداف سے تقابل کیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  ڈونیشن سیل دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ڈویژن ا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ گفتگو نگران بہاولپور ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے سال کے اہداف بیان کئے۔

نگران بہاولپور ڈویژن مشاورت نے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری دینے ا ور اس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے بھی نکات بتائے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں 8جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بہاولپورا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ا ور ہفتہ وار اجتماع میں حاضری دینے نیز اس کو مضبوط کرنے کے بارے میں رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگران بہاولپور ڈویژن ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور ڈونر کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت 19،18،17اکتوبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت و کن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ کے دینی کام کرنے کےحوالے سے بذریعہ وڈیولنک شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائی۔

اس کے علاوہ دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد حسان عطاری مدنی،کراچی سٹی کے نگران و رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری،رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ،نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری ،کراچی سٹی کے رکن حاجی سید شفیق الرحمن عطاری اور پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں نمایا ں کارکردگی پر ڈویژن ذمہ دار کو قرآن پہن تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری کراچی ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے ذیلی شعبہ (TND)ٹرینگ اینڈ ڈولپمنٹ کے تحت 15 اگست 2023ءکو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ٹرینگ سیشن ہوا جس میں ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس ڈیپارٹمنٹ کی مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹرینر سر شبیر عطاری نے شعبہ عطیات بکس اور شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی مینجمنٹ کی ’’وژن گول‘‘ کے موضوع پر تربیت کی جس میں شرکا کو اپنے اہداف طے کرنے اور انہیں جلد اچھے طریقے سے مکمل کرنے کے متعلق آگاہ کیا۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ فنانس و ڈونیشن سیل کے تحت 8 اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فنانس وڈونیشن سیل  ڈویژن کے ذمہ دار اور فیضان مدینہ کے ناظم الامور نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ماہانہ خود کفالت آمدن خرچ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17جولائی2023ءبروزپیر  دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کی جانب سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان کے تمام ذمہ داران کاتین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

٭اجتماع پاک میں دار الافتاء اہلِ سنت دعوت اسلامی کے مولانا مفتی محمد حسان رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی ’’ مال وقف اور خیانت کاوبال‘‘ کے موضوعات پرتربیت کی نیز اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں مفتی صاحب نے ذمہ داران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

٭اس کے علاوہ 17جولائی2023ءبروزپیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے تمام ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں ’’خوف خدا اورتصور مرشد‘‘ کےموضوعات پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

٭بعدازاں شعبہ ایچ آر کےنگران مجلس سیداسد رضا عطاری نے’’اجارہ کی احتیاطیں‘‘ کے موضوع پر تمام ذمہ داران کی تربیت کی۔ اس دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔

٭ 17جولائی2023ءبروزپیر ڈونیشن سیل سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو جانشین امیراہل سنت حاجی عبیدرضا عطاری نے وقت عطا فرمایا جس میں خلیفہ امیر اہلِ سنت نے ذمہ داران کو دین و دنیا کی بھلائیوں پر مشتمل مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

٭ 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے تین دن کے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد سے آن لائن بذریعہ ویڈیولنک کے ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں پاکستان بھرسے کم و بیش 2 ہزار ذمہ داران نے شرکت کی۔

٭ تین دن کے اجتماع میں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے اسلامی بھائیوں کی موٹیویشنل اسپیکر سرغلام فرید عطاری نے تربیت کی جس میں ذمہ داران کواپنے کردار کی تعمیر،ظاہری صفائی اورنفاست پر موٹیویٹ کیا۔

٭ساتھ ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی کرم فرمایا جس میں 72نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے ،سال میں ہرماہ 3دن اور 12 دن کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)