کراچی کے تمام سپروائزر
کا مدنی مشورہ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے تربیت کی
24 ستمبر 2022ء
بروز ہفتہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے کراچی کے تمام سپروائزر
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران، معاونین اور گھریلو صدقہ بکس کےاسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے شعبے کو
اونر شپ کی طرح چلانا ہے۔مزید رکنِ شوریٰ
نے ڈونیشن سیل ذمہ داران کے ساتھ مل کر
ماہانہ اور ہفتہ وار ڈونر بنانے نیز ان کو
مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔اس
موقع پر کراچی سٹی کے رکن حاجی سیّد شفیق الرحمٰن عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ارشد ہارون عطاری کراچی سٹی معاون ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 13
ستمبر 2022ء بروز منگل فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ داران سمیت اورسیز کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں۔
الحمد للہ دعوت اسلامی 41سال سے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہے، جب خدمت دین کی بات آتی ہے تو ذہن میں مسجدیں
بنانا، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) قائم کرنا، عالم، حافظ، امام ِ مسجد، قاری اور حافظ بنانا آتا ہے۔
اس وقت دعوتِ اسلامی ہزاروں مساجد اور صرف پاکستان میں کم و بیش 402 مدنی مراکز فیضان مدینہ بناچکی ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے اخراجات اربوں میں ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی عطیات جمع کرتی
ہے تاکہ تعلیم کا یہ نظام چلتا رہے۔عطیات جمع کرنے کے مختلف ذرائع ہیں ان میں سے ایک ڈونیشن سیل بھی ہے جس کے مختلف ذیلی
شعبہ جات ہیں۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں3 اگست 2022ء بروز بدھ صوبہ پنجاب کے شعبہ
ڈونیشن سیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
صوبائی اورڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں
نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں مشاورت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اورآئندہ کے اہداف طے کئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 5 جون 2022ء بروز
اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کراچی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی ڈاکٹر
عبدالقیوم عطاری (نگران ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ) نے بذریعہ زوم لنک اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمن شاہ عطاری نے شرکا کو دعوت
اسلامی کے اخراجات اور ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تمام شعبہ جات کو خود کفیل
کرنے، 3 دن پر مشتمل کورس میں اسلامی
بھائیوں کو شرکت کروانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے متعلق کلام کیا۔
اسی طرح سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری نے مینول
و سافٹ ویئر نظام کو مضبوط کرنے کے سلسلے
میں اہم امور نکات پر گفتگو کی جبکہ نگرانِ اجارہ مجلس سیّد اسد عطاری نے ذمہ
داران کو ڈونیٹ قربانی بکنگ کرنے کےمتعلق چند ضروری باتیں بتائیں۔بعدازاں نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد ارشد ہارون عطاری کراچی سٹی معاون ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
30 مارچ 2022 ءکو شیخوپورہ میں شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت اسلامی بھائیوں کے لئے ٹریننگ سیشنز رکھا گیا جس میں رمضان
المبارک میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں عارضی ڈونیشن سیل لگانے والوں کی تربیت کی گئی اور
آخرمیں امتحان کاسلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
24مارچ 2022 ء بروزجمعرات ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں بعد از ہفتہ وار اجتماع شعبہ
ڈونیشن سیل کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس ڈاکٹر عبد القیوم عطاری اور علاقے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں ڈیرہ اللہ یار کے بستہ ذمہ دار ان کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ
عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف مقرر کئے۔(رپورٹ: ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت لکھنوی مسجد
لیاقت آباد ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سید شفیق الرحمن ، ڈسٹرکٹ کراچی نگران رضا عطاری
، ٹاؤن نگران و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی
۔
مدنی مشورے میں شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ، رمضان عطیات اور کاؤنٹر لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ۔(رپورٹ: ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت شیرانوالہ میں لاہور ڈویژن کے برانچ
ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکت کی اور
مدنی عطیات کے لئے مزید کوشش تیز کرنے
کاذہن دیا ۔
رمضان
المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد رضاذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
جامعۃ المدینہ کلورکوٹ میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 مارچ 2022ء بروز
جمعرات جامعۃ المدینہ کلورکوٹ ضلع بھکرمیں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
ناظمِ اعلیٰ مولانا عبد اللہ عطاری مدنی نے مالیاتی نظام کی بہتری کے حوالے سے
گفتگو کی اور ڈونیشن بکس کی آمدن بڑھانے نیز مزید بکسز رکھوانے کے متعلق ذمہ داران
کی تربیت کی۔
بعدازاں ناظمِ اعلیٰ نےبرانچ وائز عطیات کے نظام
کو منظم انداز میں لیکر چلنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 مارچ 2022 ء بروز جمعہ شعبہ ڈونیشن سیل
ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے نگران حاجی رفعت عباس عطاری نےدعوت اسلامی کے 12 دینی کامو ں میں شمولیت اختیار کرنے، نیک
بننے اور بنانے کے حوالے سےمدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
شعبہ
ذمہ دار ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری، صوبائی ذمہ دار عمر خان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار
منور حسین عطاری نے اپنے اپنے شعبے کے متعلق نیز رمضان
عطیات جمع کرنے پر تربیت کی ، ذمہ داران کو ہدف دئیے اور اچھی کارکردگی پر
تحائف سے نوازا۔
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب پاکستان کے
شہر خوشاب میں مدنی مشورہ
پچھلے دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خوشاب میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈونیشن
کاونٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران ِڈسٹرکٹ، ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن سیل اور نگران کابینہ نےسال 2021ء کی
سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان شعبے کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس (Pride of Performance) پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد آصف عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ خوشاب پنجاب پاکستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے میر پورخاص کا دورہ کیا، اس دوران انہوں
نے میرواہ شہر میں قائم ڈونیشن کاؤنٹرز کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ شایان
عطاری نے کاؤنٹر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے
سے اپڈیٹ کیا نیز میرواہ کے ڈویژن نگران سے دینی کاموں میں ترقی اورآئندہ کے اہداف
پر مشاورت ہوئی۔(رپورٹ:ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)