مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعہ تبلیغِ دین کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ان میں سے ایک شعبہ”مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“ بھی ہے، جو شب و روز پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ غمخواریِ اُمّت کے جذبے کے تحت اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ تقریباًدو لاکھ چوبیس ہزار (2,24,000)بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ، امریکہ، اِنْگلینڈ، بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی ترکیب ہے۔