ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا
عطیات بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ 14 ستمبر 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی و
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
مختلف امور پر کلام کیا بالخصوص جنوری سے اگست 2024ء تک کی کارکردگی کا جائزہ
لیااور اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر عطیات بکس ڈیپارٹمنٹ کے مولانا جمیل
انجم عطاری مدنی اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اسسٹنٹ انس رضا عطاری بھی شریک
تھے۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ذمہ داران کا انتظامی
امور کے حوالے سے مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 ستمبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے
صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار سیّد
فضیل عطاری نے مدنی مشورے کے دوران یومیہ
حاضری اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی جبکہ ڈیپارٹمنٹ
میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی بالخصوص ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈیرہ غازی خان فیضان مدینہ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مشورہ
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت8مئی2024ء
بروز بدھ کو ڈیرہ غازی خان فیضان مدینہ
میں شعبہ جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ ،مدرسۃ
المدینہ بالغان ،مدنی عطیات بکس ،مدنی بستہ ،جی ایس بی ،اما م مسجد ،پرائیویٹ اما
م مسجد ، فیضان مدینہ، فیضان ان لائن اکیڈمی، فنانس،مجلس عشراور مجلس فیضان مدینہ
کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں نگران اجارہ ایچ آر سید اسد عطاری نے یومیہ حاضری ,شعبہ کارکردگی اندراج واتفاق اور نیا اجیر رکھنے کیلئے کن کن چیزوں کو پیش
نظر رکھنے جیسے مختلف امور کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری المدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد
عطاری)
فیضان مدینہ گوجرانوالہ ڈویژن میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مشورہ
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت3مئی2024ء
بروز جمعۃ المبارک کو فیضان مدینہ گوجرانوالہ ڈویژن میں شعبہ جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ
بالغان ،مدنی عطیات بکس ،مدنی بستہ ،جی ایس بی ،اما م مسجد ،پرائیویٹ اما م مسجد ،
فیضان مدینہ، فیضان ان لائن اکیڈمی، فنانس،مجلس عشراور مجلس فیضان مدینہ کا مدنی
مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں نگران اجارہ ایچ آر سید اسد عطاری نے یومیہ حاضری ,شعبہ کارکردگی اندراج واتفاق اور نیا اجیر رکھنے کیلئے کن کن چیزوں کو پیش
نظر رکھنے جیسے مختلف امور کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت شعبہ اصلاح برائے
قیدیان کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6مئی2024ء بروزپیر اجارہ کے
متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس اجارہ قاری عرفان عطاری،نگران مجلس اصلاح قیدیان اور صوبائی ذمہ داران اصلاح قیدیان نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں رکن مجلس قاری عرفان عطاری
نے حاضرین کی اجارہ کے متعلق تربیت کرتے
ہوئے کام میں مزید نکھارلانے کے متعلق مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)
پی آئی بی کالونی کراچی میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اور معاونین کا ماہانہ
مدنی مشورہ
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے
تحت پی آئی بی کالونی میں قائم رضوی بلڈنگ کراچی میں 7مئی2024ءبروزمنگل ذمہ دار اور معاونین کا ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس ایچ آر محمد مراد عطاری المدنی نے سوفٹ ویئر کے اندراجات میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو کی جبکہ اس موقع پر 26مدنی پھولوں کی دہرائی بھی کی گئی۔(پورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی
2024ء کو لاہور پنجاب پاکستان میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ
شعبہ اور ڈویژن و معاونین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ماہانہ مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں
موجود ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد
عطاری نے حاضری کا اندراج تمام اجیر اسلامی بھائیوں سے بروقت کروانے کے حوالے سے
ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اپریل
2024ء بروز پیرمظفر آباد ڈویژن، کشمیر میں شعبہ جامعۃ المدینہ، شعبہ مدرسۃ
المدینہ، شعبہ عشر، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، شعبہ فنانس،
شعبہ عطیات بکس، شعبہ جی ایس بی، شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ پرائیویٹ ائمہ مساجد کے
ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف ہوئی جس
کے بعد نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد عطاری نے یومیہ حاضری اور شعبہ
کارکردگی کا اندراج و اتفاق سمیت نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ نظر
رکھا جائے اس پر کلام کیا۔
اسی طرح نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد
عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔( رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28اپریل2024بروز
اتوار پشاور میں یومیہ حاضری ناظمین کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ
،مدرسۃ المدینہ ،شعبہ عشر ، اصلاح اعمال،مدرسۃ المدینہ بالغان ،فنائنس ،مدنی عطیات
بکس ،جی ایس بی ،ائمہ مساجد اورپرائیویٹ ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
اجارہ ایچ ار سید اسد عطاری نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے یومیہ حاضری کے متعلق ناظمین کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی
کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوڑت: مولانا محمد رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ؛شعیب
احمد عطاری)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27اپریل2024بروز
ہفتہ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں یومیہ حاضری ناظمین کی
تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ ،شعبہ عشر ، اصلاح
اعمال،مدرسۃ المدینہ بالغان ،فنائنس ،مدنی عطیات بکس ،جی ایس بی ،ائمہ مساجد
اورپرائیویٹ ائمہ مساجد کے ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
نگران
اجارہ ایچ ار سید اسد عطاری نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے یومیہ حاضری کے متعلق ناظمین کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کام
کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوڑت: مولانا محمد رضوان شاہ عطاری مدنی کانٹینٹ؛شعیب
احمد عطاری)
حیدرآبادفیضان مدینہ میں ڈویژن ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
حیدرآبادفیضان مدینہ میں 21 اپریل 2024 بروز اتوار صوبہ سندھ،بلوچستان اور کراچی کے ایچ آر ذمہ
داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ابو اسید سید اسد
عطاری نے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں 12دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور ساتھ ہی سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس،صوبائی ذمہ دار،معاونین اور دیگر
اسلامی بھائی شریک تھے، نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے ایچ آر ذمہ دار کو کیا کیا احتیاطیں
کرنی چاہئیں؟اجیروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور ہر اجیر کا مسئلہ بروقت حل
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹر:محمد
رضوان شاہ عطاری مدنی)
حیدرآبادفیضان مدینہ میں ڈویژن ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
حیدرآبادفیضان مدینہ میں 20 اپریل
2024 بروز ہفتہ ڈویژن ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ابو اسید سید اسد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ” ایک ذمہ دار کی بنیادی
کیا کیا ذمہ داریاں بنتی ہیں؟سمیت دیگر انتظامی امور پر رہنمائی فرمائی اور تمام
اہداف کو وقت پر پایۂ تکمیل پر پہنچانے کے تعلق سے ذہن دیا۔ (رپورٹر:محمد
رضوان شاہ عطاری مدنی)