4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی
2024ء کو لاہور پنجاب پاکستان میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ
شعبہ اور ڈویژن و معاونین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ماہانہ مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں
موجود ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد
عطاری نے حاضری کا اندراج تمام اجیر اسلامی بھائیوں سے بروقت کروانے کے حوالے سے
ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)