مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، جوہر ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جولائی 2026ء کو تخصصات کے طلبہ کے لیے  ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ”حلال فوڈ کورس“ کے اغراض و مقاصد، فوائد اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بیان میں طلبہ کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی مہارتوں (Skills) کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کریں اور ایسا عالمِ دین بنیں جو معاشرے کے جدید مسائل کو لوگوں کے فہم اور ان کی زبان کے مطابق حل کر سکے۔ درسِ نظامی کرنے والا ایک اچھا عالمِ دین دنیا کے ہر فیلڈ میں دوسروں سے بہتر پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، بس محنت، لگن اور مسلسل سیکھنے کا جذبہ درکار ہے۔

حلال و حرام کی پہچان اور عالمی مارکیٹ کے حقائق

بریفنگ کے دوران حلال فوڈ انڈسٹری اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے درج ذیل اہم نکات سامنے رکھے گئے:

٭درسِ نظامی کا ایک مقصد حلال و حرام کی پہچان کرنا ہے ٭الکحل کی اقسام اور شرعی حیثیت: الکحل کی ایک سے زائد اقسام ہیں، جن میں سے ایک عام طور پائی جاتی۔ ہمارے ہاں جو حرام ہے وہ ایتھانول ہے٭ بیرونِ ملک خنزیر کے ہر ہر جزء کو استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی جزء ضائع نہیں کیا جاتا ٭ بیرونِ ملک میٹ (گوشت) یا چکن سے متعلق اشیا میں بھی شبہ پیدا ہو جاتا ہے٭ بیرونِ ملک ہر چیز کا ذائقہ بڑھانے یا اسے دیرپا رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ استعمال کرتے ہیں؛ جیسے الکحل کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ چیز دیرپا رہے٭ سرٹیفکیشن دینے والے ادارے کسٹمرز کی یقین دہانی کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں سے بعض ادارے معیار کے لحاظ سے اچھے ہوتے ہیں٭ خواہ کوئی چیز کسی اسلامی ملک ہی میں کیوں نہ بن رہی ہو، وہ اسے اپنے طے شدہ سٹینڈرڈ کے مطابق چیک کرتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کا بھی اپنا ایک سٹینڈرڈ ہے ٭ پاکستان کے سٹینڈرڈ کے مطابق مشینی ذبیحہ حلال نہیں ہے، جبکہ بعض اسٹینڈرڈز میں اسے حلال قرار دیا جاتا ہے٭ سرٹیفکیٹ دینے والے ادارے کسی ادارے سے الحاق کر کے سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔

”فقہ الحلال کورس“ کے چند اہم موضوعات

”فقہ الحلال کورس“ کے نصاب میں درج ذیل اہم چیزیں شامل کی گئی ہیں:

٭اس میں انگریزی (English) کو لازمی رکھا گیا ہے تاکہ اس کا مواد انگریزی میں ہو سکے٭مختلف سٹینڈرڈز کا جائزہ (Overview) پیش کیا جائے گا٭ ذبیحہ (ذبح) سے متعلق تمام شرعی مسائل بیان کیے جائیں گے٭ دارالافتاء کے تحقیقی کام (Research Work) سے متعلق آگاہی دی جائے گی٭ مستقبل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔


فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الدعوۃ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں راہِ خدا عزوجل میں آنے والی تکالیف پر صبر کرنے اور نیکی کی دعوت کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور اختتام پر ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و حدیث کی تعلیمات کےمطابق معاشرے کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ (فیضانِ مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن) میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ”آداب ترجمہ اور فن تحریر“ کے موضوع پر 4 دن کی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے رکن مجلس مولانا آصف اقبال عطاری مدنی نے ورکشاپ میں بیان کرتے ہوئے ”آداب ترجمہ اور فن تحریر“ کے متعلق طلبۂ کرام کی تربیت و رہنمائی کی۔

ورکشاپ کے آخری دن سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلبۂ کرام نے آدابِ ترجمہ اور تحریر کے متعلق مختلف سوالات کئے جس کے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

واضح رہے اس ورکشاپ میں کراچی کے علاوہ تخصص فی الحدیث ہند اور لاہور کے طلبۂ کرام بھی آن لائن شریک ہوئے۔ اس وقت تخصص فی الحدیث کی مجموعی تعداد تقریباً 70 ہے۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ کا مطالعاتی وزٹ

Fri, 3 Nov , 2023
2 years ago

دینی و دنیاوی معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تخصص فی الفقہ الاقتصاد الاسلامی (سالِ اول و سالِ دوم) کے اسٹوڈنٹس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ (NCCPL) کا مطالعاتی وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ کی منیجمنٹ نے اسٹوڈنٹس کے درمیان معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ، اسٹاک مارکیٹ، کیپیٹل مارکیٹ اورCDC سمیت دیگر چیزوں کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر استاذ الفقہ مولانا فرحان احمد عطاری مدنی بھی اسٹوڈنٹس کے ہمراہ موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبۂ  تخصصات (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام 10 فروی2021ء بروز بدھ تخصص فی الحدیث سال دوئم کے طلباء میں تربیتی سیشن ہوا جس میں اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے شعبے کتب اعلیٰ حضرت کے ذمہ دار مولانا کاشف سلیم مدنی نے مخطوطات کے حوالے سے گفتگو کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا کاشف سلیم مدنی نے مخطوطات کی تحقیق پر تربیت کرتے ہوئے مخطوط (قلمی نسخے ) کے حوالے سےمختلف اہم امور پر طلباء کرام کی رہنمائی کی اور آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا ۔

طلباء کرام نے اس تربیتی سیشن کو بہت پسند کیا ۔ ایک طالب علم نے اپنے تائثرات دیتے ہوئے کا کہا کہ اس سیشن سے فائدہ ہوا مزید اس طرح کے سیشن کا موقع بر موقع انعقاد کیا جائے تاکہ اس طرف بڑھنے کا ذہن بنتا رہے ۔ (رپورٹ : احمدرضا مغل ، تخصص فی الحدیث سال دوئم)