معیاری تعلیمی تجربے کی ضمانت کے لیے مسلسل تعلیمی تحسین، مؤثر انتظام و انصرام اور مضبوط ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

معلومات کے مطابق دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) اسلام آباد کے پرو وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نواز نے اہم تعلیمی اور انتظامی ترجیحات کا جائزہ لینے کے لیے 10 اکتوبر 2026ء کو Deans, Department Heads, Librarian, Assistant Treasurer and Assistant Director Administration کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

میٹنگ میں تدریس و تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، کلاس روم کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے، تعلیمی نگرانی کو مضبوط بنانے، شعبہ جاتی دستاویزات کو بہتر بنانے اور مختلف تعلیمی پروگرامز میں اسٹوڈنٹس کے داخلوں کا جائزہ لینے پر مشاورت کی گئی۔(رپورٹ: ابراراحمد عطاری کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)