اسلامی بہنوں کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی گلشن راوی برانچ میں سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی جس میں شخصيات ، سرپرست اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفل میں نعت مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت کا مقابلہ ہوامزید اس موقع پر خصوصی بیان کا سلسلہ ہواجس میں ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی پچھلے دنوں شاہدرہ برانچ میں اسلامی بہنوں کی سالانہ محفل نعت  منعقد ہوئی جس میں شخصيات اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کی بھی خصوصی شرکت ہوئی۔ محفل میں پُرجوش نعتوں کیساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت کا مقابلہ ہوا نیز بیان کیساتھ ٹیلی تھون کی ترغيب دلائی گئی۔ 

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 13 فروری2020ء بروز جمعرات نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کورنگی مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وِزِٹ ہوا جس میں کلاسز میں جاکر پڑھانے کے انداز کا جائزہ لیا گیا اور مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا نیز معلمات کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13 جنوری 2020 سے لاہورمیں مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کی ایک اور برانچ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنیں آن لائن ہوکر قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔