فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران اور اراکین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔

میٹنگ کے بعد شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران اور اراکین نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس کے دفاتر کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینی و دنیاوی تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس  ہیڈ آفس فیصل آباد میں کلاتھ مارکیٹ فیصل آباد کے تاجر محمد راؤف کی آمد ہوئی۔

اس دوران کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے بورڈ کے تمام دفاتر کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

بعدِ وزٹ تاجر محمد راؤف کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدراس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی نظام کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز فضیلۃ الشیخ فیصل محمد العمودی الیمنی الشافعی کی فیصل آباد میں موجود کنزالمدارس بورڈ کے ہیڈ آفس میں آمد ہوئی جہاں اسلامی بھائیوں نے اُن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے فضیلۃ الشیخ فیصل محمد العمودی الیمنی الشافعی کو کنزالمدارس بورڈ کے تمام دفاتر کا وزٹ کروایا اور اُن کے ذریعے ہونے والی تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی۔

بعدازاں فضیلۃ الشیخ فیصل محمد العمودی الیمنی الشافعی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس  فیصل آباد میں گزشتہ روز ڈاکٹر شہزاد بسرا کی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کنزالمدارس بورڈ میں ہونے والی تعلیمی ایکٹیویٹیز کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بسرا کو بتاتے ہوئے ہیڈ آفس فیصل آباد میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا ظہار کیا اور اپنے تأثرات دیئے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ڈاکٹر شہزاد بسرا کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“سمیت دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مزاراتِ اولیاء اور رابطہ برائے اوقاف کی دعوت پر  مولانا پروفیسر منیر احمد یوسفی علیہ الرحمۃ کے جانشین بشیر احمد یوسفی صاحب اور صاجزادہ مولانا خلیل احمد یوسفی صاحب نے کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس فیصل آباد کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ہیڈ آفس میں موجود اسلامی بھائیوں نے بشیر احمد یوسفی صاحب اور مولانا خلیل احمد یوسفی صاحب کو کنزالمدارس کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس کے تحت ہونے والی تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں بشیر احمد یوسفی صاحب اور مولانا خلیل احمد یوسفی صاحب کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات و چند اہم امور پر مشاورت ہوئی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی کی آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز میں موجود اساتذۂ کرام نے مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی نے طلبۂ کرام کو علم وعمل میں ترقی کرنے، دین و ملت کی خدمت کے لئے باصلاحیت اور مؤثر افراد بننے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ میں 29 دسمبر 2024ء کو بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں مفتیانِ کرام، اراکینِ شوریٰ، جامعۃ المدینہ بوائز کے سینئر اساتذۂ کرام  اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے تعلیمی سال 2025ء کے لئے اہداف طے کئے گئے جس پر وہاں موجود تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔

میٹنگ کے شرکا میں دارالافتاء اہلسنت کے شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری، مفتی محمد سجاد عطاری، مفتی محمد حسان عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی (صدر کنزالمدارس بورڈ)، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) اور بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ مولانا گل رضا عطاری مدنی شامل تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں دینی و دنیاوی تعلیم دینے والے کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد کے ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف امور پر کلام کرتے ہوئے شعبے کے متعلق مشاورت کی جس پر وہاں موجود تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی مشاورت نائجیر کے ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی نے نگرانِ شعبہ جامعات المدینہ انٹرنیشنل افیئرز مولانا اختر عطاری مدنی کے ہمراہ فیصل آباد، پنجاب میں قائم کنزالمدارس بورڈ کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور کنزالمدارس بورڈ کے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ نے نائجیریا میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیپا اکیڈمی آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر محمد فاروق نے دعوتِ اسلامی کے دینی و  دنیاوی تعلیم دینے والے ادارے ہیڈ آفس کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔

اس دوران ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر محمد فاروق کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی، کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی، کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ اور ڈائریکٹر و نصاب پروفیسر محمد طاہر صدیقی سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر محمد فاروق کو کنزالمدارس بورڈ کے طریقۂ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے کنزالمدارس بورڈ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیااور اُن ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ و اسٹاف سے چند اہم امور پر گفتگو کی۔

آخر میں ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر محمد فاروق نے کنزالمدارس بورڈ کے معیار اور اعلی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا نیز اپنے تجربہ کی روشنی میں چند تجاویز بھی پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں فیصل آباد، پنجاب میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد اظہر عطاری نے خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کو کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس کےذریعے دنیا بھر میں ہونے والی تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں کنزالمدارس بورڈ کے اسلامی بھائیوں کا میٹ اپ ہوا جس میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز افریقی ملک تنزانیہ سے آئے ہوئے شعبہ جامعۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے ملکی سطح ذمہ دار مولانا محمد اظہر عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے  کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)