10 فروری 2026ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم کنزالمدارس بورڈ میں یونیورسٹی  آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) کے نمائندگان اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ادارتی تعاون و قومی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سمیت ذمہ داران اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد موجود تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا جنید عطاری مدنی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے چند اہم امور پر مشاورت کی جس میں انہوں نے اپنے ادارے سمیت قومی ترقی کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

میٹنگ کے اختتام پر رکنِ شوریٰ مولانا جنید عطاری مدنی کے ہاتھوں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور اُن کی ٹیم کو GUEST OF HONORبھی پیش کیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)