گورنمنٹ بہاولپور طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم
چوہدری محمد نعیم احمد کا مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
4 دسمبر 2024ء کو گورنمنٹ بہاولپور طبیہ کالج
کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حکیم چوہدری محمد نعیم احمد نے راوی ٹاؤن، لاہور پنجاب
میں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس مکتبۃ المدینہ اور مکتبۃ المدینہ العربیہ
سمیت مدرسۃ المدینہ انوارِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران حکیم نعیم رانا عطاری نے حکیم چوہدری
محمد نعیم احمد کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص مدارس المدینہ و
جامعات المدینہ کا اجمالی تعارف پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حکیم چوہدری محمد نعیم احمد نے
دینی و عصری علوم میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا
اظہار کیا ۔اس موقع پر نگران سب ٹاؤن مولانا محمد رئیس عطاری مدنی سمیت دیگر سطح
کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں کراچی کے مشہور اطبائے کرام کی آمد ہوئی جن میں خصوصی شرکت پروفیسر حکیم
مختار احمد برکاتی صاحب (ممبر نیشنل کونسل فار طب)، پروفیسر حکیم شیخ عبدالرحمٰن صاحب سرمہ والے (نائب صدر وفاق اطباء پاکستان) اور پروفیسر حکیم جلیس احمد صدیقی صاحب کی ہوئی۔
اس موقع پر ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔
آخر میں اطبائے کرام نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے فیضان مدینہ میرپورخاص
میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں حکما کی شرکت ہوئی۔
اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ”ماہِ
رمضان کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور حکما کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 15
رمضان ُالمبارک بمطابق 26 مارچ 2024ء کو ہربل ڈیپارٹمنٹ کے تحت افطار اجتماع ہوا جس
میں نیشنل کونسل فار طب کے صدر جناب محمد احمد سلیمی،مرکزی سیکرٹری بزم قرشی جناب
تصور محمدی ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ منہاج یونیورسٹی شفقت رسول قادری،اجمل دواخانہ سے حکیم
محمد جاوید اور شہر کے مایہ ناز اطبا کے
ساتھ ساتھ دعوت اسلامی ہربل ڈیپارٹمنٹ کے
ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ”ماہِ
رمضان کے فیوض و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔
بعدازاں حکیم نعیم رانا عطاری نے افطار اجتماع میں آئے ہوئے مہمانوں کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا
وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے تعلق سے آگاہی فراہم کی جبکہ حکیم صاحبان سمیت دیگر شخصیات نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ افطار
بھی کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
رابطہ
برائے حکیم ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت لاڑکانہ ڈویژن میں افطار اجتماع ہوا جس میں مختلف مقامات سے حکیم صاحبان نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا جس میں حکما حضرات کو روزہ ،تراویح اور تلاوت قرآن پاک کرکے ماہ ِ رمضان المبارک کو بابرکت بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی اور ڈویژ ن ذمہ دار لاڑکانہ عبدالحفیظ عطاری بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ہربل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے حکیم فیاض عطاری نے لودھراں میں حکیم محمد اجمل صاحب سے ان
کے مطب جاکر ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ: ہربل
ڈیپارٹمنٹ، دعوتِ اسلامی ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
مدینہ آفندی ٹاؤن میں اطبا اور ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں اطبا اور ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد ہوا
جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ڈاکٹر ز حضرات کو دعوت اسلامی میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔
مزید
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے فرض علوم پر مشتمل دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل اپلیکیشن ان کے موبائل میں انسٹال کروائی اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں ہر جمعرات پابندی سے شرکت کرنے نیز مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں تحائف
بھی پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
05
جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم و ہومیوپیتھک کی جانب سے میرپورخاص میں میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن نگران اسلامی بھائی نے اپنے ماتحت ذمہ داران کی شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے اعتبار سے تربیت کی اور 2023 ء کے کارگردگی شیڈول پر
گفتگو کرتے ہوئے انہیں 2024
ء کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محسن
مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ رابطہ برائے حکیم و ہومیوپیتھک کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم و ہومیوپیتھک کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں 07 جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں ڈویژن نگران اسلامی بھائی نے اپنے ماتحت ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے اعتبار سے رہنمائی کی اور 2023 ء کے کارگردگی شیڈول پر
گفتگو کرتے ہوئے انہیں 2024
ء کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محسن
مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے دنوں نواب شاہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کی طرف سے ایصال ثواب اجتماع رکھا گیا جس میں مقامی اطبا و حکما نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرآنِ پاک ونعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمدمحسن عطاری مدنی نے ”فکرِ
آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ
بیان مولانا محمد محسن عطاری مدنی نے آنے والے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں
مقامی اطبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نواب شاہ کے 8 اطبائے کرام نے شرکت کی ۔
ہیڈ
آف ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم محمد حسان عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن دیا نیز فری طبی کیمپ کے انعقاد کی ترغیب دلائی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر
حکما نے نیکی کے کاموں میں ساتھ دینے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز کمالیہ میں
مقامی ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حکیم رانا نعیم عطاری نے شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز فری
طبی کیمپ اور اطبا کے اجتماع کے حوالے سے
اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ:ہربل ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)