طبیہ کالج مورو کے پرنسپل مہران نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مورو کا وزٹ کیا جہاں نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے پرنسپل اور اُن کے بیٹے سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیمینار منعقد کروانے اور طیبہ کالج مورو میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے پر مشاورت کی جس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سندھ کے شہر نواب شاہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اطبائے کرام  سمیت دیگر شعبہ رابطہ برائے حکیم کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا میں اللہ عزوجل کا پاک کلام پڑھا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اطبائے کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تمام اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ سندھ لاڑکانہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں سندھ کے حکما سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حکما کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرانوالہ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے میلادِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور تعلیماتِ مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔

اس اجتماع میں گجرانوالہ طبیہ کالج کے پروفیسر اور شہر کے اطبائے کرام نے شرکت کی۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب  سے حکیم نعیم رانا عطاری نے اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں اطباسےملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے طلبا و اساتذہ کے لئے آئندہ دنوں لگائے جانے والے فری طبی کیمپ میں سروسز دینے کاذہن دیا جس پر اطبا نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اس کارِ خیر میں اپنی خدمات پیش کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

٭دوسری جانب شعبہ ہربل دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ جی11 میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ و ناظمین سے میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں فری طبی کیمپ لگانے اور اطباکے اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے کلام ہوا نیز اہداف طے کئے گئے جبکہ حکیم بشیر بھیروی صاحب ، حکیم حافظ نعیم صاحب ، حکیم شہزاد اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار حکیم صدیق ہاشمی عطاری نے فری طبی کیمپس کے لئے اپنی خدمات و ادویات پیش کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ / حکیم مجلس کے تحت طبیہ اسلامیہ کالج معصوم شاہ روڈ ملتان میں میلاد النبی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

نگران سٹی محمد راشد عطاری نے ’’میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورسیرت مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھےجذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار حکیم فیصل عطاری اور سٹی ذمہ دار رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت سبی ڈویژن بلوچستان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے صوبائی ذمہ دار حکیم عظیم عطاری کے ساتھ ڈویژن ذمہ داران کی دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ داران نے مولانا حکیم ظفراللہ قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ڈویژن سبی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  ہربل ڈیپارٹمنٹ کے تحت مانسہرہ کے پی کے میں مقامی ذمہ داران نے کشتہ سازی یونیفکیشن کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔

سیمینار میں ذمہ دارا سلامی بھائی نے اطبا کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ مانسہرہ میں وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر اطبا نے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ ہربل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارحکیم محمد حسان عطاری نے صوبہ بلوچستان ڈویژن کوئٹہ کا دورہ کیا۔

دورانِ سفر حکیم محمد حسان عطاری نے ممبر نیشنل کونسل فار طب کے چیئرمین رجسٹریشن پروفیسر حکیم عارفین سعید، مرکزی نائب صدر وفاق اطبا پاکستان وائس پرنسپل پروفیسر جعفر عباسی، پروفیسر صالح،سابقہ ممبر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم اکرامُ اللہ سمیت مزید پنسار اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا جن میں حکیم محمد حسان عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:حکیم محمد عظیم عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت نگران شعبہ حکیم محمد حسان عطاری  نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بدین اور حیدرآباد کا دورہ کیا جس میں حکما سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ جدول حکیم محمد حسان عطاری نے حکیموں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں نگران شعبہ نے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور اس میں ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں اضافہ کرنے سے متعلق ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میرپور خاص کا دورہ کیا۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حکما سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے نیز ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی لیا۔(رپورٹ: محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جھنگ سٹی ہلال احمرہسپتال(Hilal-e-Ahmer Hospital Jhang City) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر طبیب حکیم اظہر خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم اظہر خان سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں فری طبی کیمپ لگانے کے لئے تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)