دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ میں اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

حلقے کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نماز نہ پڑھنے کے عذابات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)