22 اکتوبر 2023ء بروز اتوار شعبہ اطراف کے علاقے سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری بھی شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دیگر شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی کہ شعبہ جات کے ذریعے شعبہ اطراف کے علاقے کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے ۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے حکمت بھرے انداز میں جوابات دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔

واضح رہے! اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، شعبہ رابطہ برائے تاجران ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، شعبہ خدام المساجد ولمدارس المدینہ ، شعبہ تعلیم اورشعبہ ایف جی آر ایف کے نگران نیز دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اطراف کے علاقے کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی مشورے میں شرکا کو ڈیجیٹل اینا لائسز (digital analytics) کی ٹریننگ دی گئی۔


دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ 6 ماہ (جنوری تا جون 2023ء) کی کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیا۔

اسلامی بھائیوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز اگلے 6 ماہ کے اہداف دیئے اور یومِ دعوتِ اسلامی منانے سمیت دیگر دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے 21 فروری 2023ء بروز منگل آن لائن میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بعد نمازِ فجر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ اطراف علاقے بلوچستان کے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں شرکائے حلقہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جولائی 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگران شعبہ اور صوبائی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے پائے نیز سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر مختلف امور کے بارے میں گفتگو ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

1:نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ اطراف کے علاقے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ملک کے دُور دراز کے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں (پہاڑی ایئریاز، ریگستانی ائیر یاز، کے پی کے اور بلوچستان) میں دعوت اسلامی کے دینی کام، نیکی کی دعوت پہچانے، تعلیم قرآن عام کرنے اور نماز کی دعوت دینے کے لئے شعبہ اطراف کے علاقے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ بتایا کہ یہ شعبہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس شعبے کے ذریعے کن کن کاموں میں حصہ لے سکتےہیں۔

2:اس شعبے کے ذمہ داران مقامی عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے امامت کورس میں داخلہ دلواتے اور ان ہی کے علاقوں میں کورس کرنے والے اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

3:اس شعبے کے تحت 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جہاں دوسرے عاشقان رسول کو نماز، وضو، غسل اور دیگر ضرری مسائل سکھاتے جاتے ہیں۔

4:نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح یہ شعبہ بھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے یہ شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگاتا ہے۔

5:KPK کے لئے  پشاور میں اور  بلو چستان  کے لئے  کوئٹہ  میں دعوت اسلامی  کا شعبہ ایف جی آر  ایف جو کہ  دکھیاری امت کی مدد کرتا ہے ۔ سیلاب آجائے یا شدید بارشیں  ہو جائیں تو اس شعبہ کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مدد کی جائے۔  جہاں  پانی کی ضرورت ہو  وہاں بورنگ کروائی جائے  ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

25 مئی 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس میٹنگ میں شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کو سفر کروانے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سمیت کثیر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اطراف کابینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 اپریل 2021 ء قائم خان ودھیہ میں نگران سکھر زون  کا جدول ہوا ۔ اس موقع پر جمعہ اعتکاف کیا۔ جمعۃ المبارک میں بیان کیا۔ مدنی حلقہ لگایا شرکاء رمضان المبارک کے روزے رکھنے، عشراور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اطراف کابینہ کے زیر اہتمام 21 فروری 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن، زون سکھر، میاں جو گوٹھ کابینہ، گڑھی یاسین اطراف گوٹھ قائم خان میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 100 عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران سکھر زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے رجب المرجب کے روزوں کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع میں 26 فروری سے ایک ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 7 دن کےفیضان نماز کورس کی ترغیب بھی دلائی گئی۔9اسلامی بھائیوں نے رات اعتکاف کرنےجبکہ دیگر عاشقان رسول نے نماز تہجد ادا کرنے اور روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹر: اختیار احمد عطاری، ذمہ داراطراف میاں جو گوٹھ کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اطراف کےعلاقے کے تحت  K.P.K کوہستان کابینہ ضلع بٹگرام میں ماہانہ اجتماع ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی سے ایک ماہ کا کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مجلسِ اطراف ذمہ دار ارسلان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر شرکا کو تحائف بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: منیر عطاری مدنی، نگران کابینہ شعبہ اطراف کے علاقے کابینہ کاہستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت30اکتوبر2019ء کو پسرور کے اطراف ڈویژن عیسیٰ ڈوگراں میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے ”کمالات مصطفیٰ“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز شرکا کو مدارس المدینہ و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ، امجد رضا عطاری، نگران پسرور کابینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت 18 اکتوبر2019ء کو  کاٹھور سپر ہائی وے سندھ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، اپنےاپنے ڈویژن و علاقوں کی مساجد کا ڈیٹا مکمل کرنے، یوم رضا اجتماع و ربیع النور شریف کے اجتماع کی تیاری کرنے اورنئے علاقوں سے ہفتہ وار اجتماع کی گاڑیاں چلانے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد خالد عطاری،نگرانِ کابینہ )