فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئےشعبہ اطراف کے علاقے کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری، صوبائی ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات (شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان، شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ اور شعبہ مدنی کورسز) کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی پھول بیان کئے اور مختلف امور پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تقرری فیڈبیک ٭ رمضان اور ماہانہ عطیات ٭ ذمہ داران کے شیڈول کی کارکردگی٭صوبائی نگران اور متعلقہ ڈویژن نگران کے شیڈول کی کارکردگی٭دینی کاموں کی 6 ماہ (اکتوبر 2024ء تا مارچ 2025ء) کی اوسط کارکردگی٭12 ماہ اور 1 ماہ کے قافلوں کی آمد کی کارکردگی٭لاہور اور کراچی کے ذمہ داران کا KPK و بلوچستان شیڈول کی کارکردگی٭شعبے کےمدنی مشوروں کا طے شدہ شیڈول اور کارکردگی٭ اعتکاف کارکردگی٭ FGRFکی کارکردگی اور پلاننگ٭آئندہ مہینوں میں ہونے والے مدنی مذاکروں اور اجتماع و جلوسِ میلاد کی تیاری۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)