صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد ہوا جس میں حُفاظِ کرام اور ناظرہ خواں سمیت اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ مکمل کرنے والے اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


جھل مگسی حب چوکی، صوبہ بلوچستان میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  گزشتہ روز شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں میں اسناد تقسیم کیں اور حوصلہ افزائی کے لئے بعض بچوں کی دستار بندی بھی کی۔ (رپورٹ: عمیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لاہور کے ناظمین اور مدرسین کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اجتماع کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں 1 ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

5 فروری 2025ء کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دنیا بھر میں عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت سیال موڑ، سرگودھا میں تقسیمِ اسناد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ ڈویژن مشاورت عادل رضا عطاری نے ”تلاوت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔

پروگرام کے آخر میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد ہارون عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اکتوبر 2024ء کو فیصل آبا دپنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن  مشاورت، مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد ڈویژن کے مدرسین و ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون 2024ء کے حوالے سے ناظمین و مدرسین اور ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سنیاہ کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور مدرسۃ المدینہ بوائز میں پڑھنے والے بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”ذکرِ اہلبیت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانےکے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی اور بتایا کہ رواں سال مدرسۃ المدینہ بوائز کے 40 بچوں نے ناظرہ جبکہ 3 بچوں نے حفظِ قراٰن کرنے کی سعادت حاصل کی جس پر انہیں تحائف دیئے گئے۔آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بوائز (فیصل آباد ڈویژن) کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار، ناظمین، مدرسین اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی (جنوری تا مئی 2024ء) کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر حاضرین میں تحائف تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ شعبے سے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اچھی کارکردگی پر شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16مارچ 2024ء  بروز ہفتہ جامع مسجد فیضان عطار و مدرسۃالمدینہ بوائز سدھار فیصل آباد میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی محمد سلیم عطاری نے بیان کیا۔

حاجی محمد سلیم عطاری نے آنے والے مہمانوں کو علم دین حاصل کرنے اور اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ و جامعۃ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

بعد بیان ناظرہ قرآن پاک ختم کرنے والے بچوں کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔ ( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدرسۃ  المدینہ بوائز گاؤں تونگیری پیراں ضلع حویلی جموں کشمیر میں 15 مارچ 2024ء کو تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسے کے بچے ،قاری صاحبان سمیت اہل علاقہ سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدرس مدرسہ قاری رضوان عطاری نے ” شانِ قرآن“ کے موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں تلاوت قرآن پاک کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیکر دینی کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا ۔آخر میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 15 اسٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: سید وقار عطاری شعبہ گھریلو صدقہ بکس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کی جانب سے اسلام گڑھ کشمیر میں تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے*ماہِ رمضان نیک اعمال کے مطابق گزارئیے* کے موضوع پر بیان کیا اور بیان کے اختتام پر 30 بچوں جنہوں نے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی دستا بندی کی اور اسناد بھی پیش کیں۔(رپورٹ:انس عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ریاض آباد ضلع کوٹ ادو مظفر گڑھ پنجاب  میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچو ں اور ان کے سرپرستوں نے حاضری دی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اپنی اولاد کو حفاظ، عالم اور مفتی بنانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ آخر میں رکن شوریٰ نے حفظ و ناظرہ مکمل کرنےوالے بچوں کی دستار بندی کی اور ان میں اسناد تقسیم کی۔(رپورٹ:انس عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃ  المدینہ بوائز دعوت اسلامی کے تحت ریاض آباد ضلع کوٹ ادو میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے” حفاظ کرام کے والدین کی شان وعظمت “کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تلاوتِ قرآنِ پاک کرنے کاذہن دیا۔ اجتماع کے آخر میں رکن شوریٰ نے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کیں۔(رپورٹ: مولانا انس عطاری مدنی (معاون رکن شوریٰ حاجی اسد مدنی)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)