5 فروری 2026ء کو ڈسٹرکٹ جامشورو کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹری میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت ”تقریبِ اسناد“ منعقد ہوئی جس میں بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے ہمارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں نعت شریف پڑھی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار محمد سعید عطاری نے ”عظمتِ قراٰن“ کے موضوع پر بیان کیا۔

تقریب کے آخری لمحات میں حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں کو کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے اسناد دینے کے ساتھ ساتھ اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)