اوکاڑہ شہر، پنجاب میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی
کے تحت ”ایصالِ ثواب اجتماع“ منعقد
کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ماہِ رمضان کی فضیلت پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک کے روزے رکھنے، نمازوں کی پابندی کرنے بالخصوص
نمازِ تراویح کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اذلان پبلک ہائی سکندری اسکول، ملتان میں نمازِ جنازہ کورس کے
عنوان پر اہم سیشن
لوگوں کو شرعی مسائل سکھانے اور اُن کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن
کے تحت ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، یوسی 127 کرپال پور میں قائم اذلان پبلک
ہائی سکندری اسکول میں نمازِ جنازہ کورس
کے عنوان پر ایک اہم سیشن ہوا۔
معلومات کےمطابق اس سیشن میں نویں اور دسویں
کلاس کے اسٹوڈنٹس نے نہایت ہی توجہ و
دلچسپی کے ساتھ شرکت کی جبکہ شعبے کے سٹی
ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے نمازِ جنازہ کے شرعی مسائل پر اسٹوڈنٹس کی
رہنمائی کی۔
بعض موضوعات جن پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی گئی:
٭نمازِ جنازہ
کیسے ادا کی جائے؟٭نمازِ جنازہ کے کتنے ارکان ہیں؟٭نمازِ جنازہ میں کتنی سنتیں
مؤکدہ ہیں؟٭نمازِ جنازہ میں عام طور پر پائی جانے والی غلطیاں٭غسلِ میت میں پانی
کے احکام٭سترِ عورت کے متعلق ضروری شرعی رہنمائی٭دیگر بنیادی شرعی مسائل جو ہر
مسلمان کو معلوم ہونے چاہئیں۔
اسی دوران
اسٹوڈنٹس کا جائزہ لینے کے لئے مختصر سوال
و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے اپنی دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
1 مارچ 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن کے تحت ٹالھی شہر کی جامع مسجد محمدی میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کا طریقہ بتاتے
ہوئے نزع کے وقت کی شرعی احتیاطیں بیان کیں اور اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے /
پہنانے کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔بعد ازاں حاضرین کی جانب سے سوالات کئے گئے جن کے
انہیں جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ملتان کے علاقے سورج میانی میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام
گزشتہ روز ملتان، پنجاب کے علاقے بستی ارائیاں
والی سورج میانی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے جنہوں نے
اسپیشل پرسنز کے ہمراہ مدنی مذاکرے کے دوران امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ہونے والے سوالات کے جوابات سنے۔
آخر میں تمام اسپیشل پرسنز نے ہر ہفتے دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری مدنی ملتان ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر دنیاپور کا وزٹ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دنیاپور کا وزٹ کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی
نے ایجوکیشن سینٹر کے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔
فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں عاشقانِ رسول کے لئے ”دعائے
شفاء اجتماع“ کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ
روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ، راولپنڈی، ڈسٹرکٹ جہلم میں عاشقانِ رسول کے لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا
گیا۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن ذمہ
دار اویس عطاری نے شکر کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے آنے والے مریضوں کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن
دیا۔
آخر میں عاشقانِ رسول کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن
کا استخارہ کیا گیا ، ساتھ ہی کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج
پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جی الیون، اسلام آباد میں رمضان اعتکاف کرنے
والوں کے لئے ”غسلِ میت و کفن کورس“
اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت
26 فروری 2026ء کو ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں ایک
ماہ کا رمضان اعتکاف کرنے والے کثیر اسلامی بھائیوں اور تاجران نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد
مزمل عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں اسلامی طریقۂ کار کے مطابق غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھایا۔
بعض موضوعات:
٭غسلِ میت کے
دوران پانی کا اسراف نہ کرنا٭غسلِ میت دیتے وقت کی
احتیاطیں٭حدیثِ پاک میں غسلِ میت کی فضیلت کیا ہے؟٭غسلِ میت کا شرعی حکم کیا ہے؟٭سنت
کے مطابق غسلِ میت دینے کے سات (7) مراحل٭عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں کی
نشاندہی۔
آخر میں وہاں
موجود اسلامی بھائیوں نے مختلف سوالات کئے جن کے انہیں جوابات دیئے گئے جبکہ
صوبائی ذمہ دار نے شرکائے کورس کو کفن دفن کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن
کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 27 فروری 2026ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”افطار اجتماع“ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد صوبائی ذمہ دار منظور عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ صوبائی نگران مولانا بابر عطاری مدنی نے حاضرین کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور ڈیپارٹمنٹ
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ماہِ جنوری 2026ء میں اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے مختلف کورسز و سیشنز
پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسلامی بہنوں میں اسلامی
شعور پیدا کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے
کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسزو
سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
ماہِ جنوری میں اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ
جات میں ہونے والے کورسز کی مجموعی
کارکردگی کچھ یوں رہی ۔
|
کورس کی تعداد:85 |
مقامات کی تعداد:1 ہزار
404 |
شرکاء کی تعداد :19 ہزار 196
|
|
سیشنز کی تعداد: 71 |
مقامات کی تعداد:51 ہزار 800 |
شرکاء کی تعداد :3 لاکھ 1 ہزار 593 |
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں ٹیچرزکے لئے ٹیچرٹریننگ کورس منعقد کیا گیا۔ یہ کورس آن لائن اور
اردو زبان میں کروایا گیا جبکہ پاکستان میں ناظمات و اسٹاف کے لئے اور اجیر اسلامی
بہنوں کے لئےٹیچر ٹریننگ کورس،لرننگ سیشن اور نظامت کورس منعقد کئے گئے۔یہ سیشن
اور کورسز فزیکل / آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن اور کورسز اردو زبان میں منعقد کئے
گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد: 24 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد:80 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد: 3 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس
کی تعداد: 3 |
مقامات
کی تعداد:4 |
شرکاء
کی تعداد: 27 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد:80 |
(2)شعبہ
رہائشی کورسز:
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں تمام اسلامی بہنوں کے لئے طہارت کورس،حضرت عیسی علیہ السلام، اسلامی زندگی ، کورسز ، دینی کام
کورسز، فیضانِ قرآن کورسز اور فیضانِ نماز کورسز منعقد کئے گئے۔ یہ کورسز فزیکل اور اردو ، بنگلہ ، تامل ، انگلش زبان
میں کروائے گئےجبکہ پاکستان میں فیضانِ قرآن کورس فیضانِ طہارت کورس،ایمان کی
حفاظت کورس، روشن راہیں کورس، نماز کا خزانہ کورس، 8 دینی کام
کورس اورکفن دفن کورس منعقد کئے گئے۔یہ کورس تمام اسلامی بہنیں اور اسکول کی طالبات کے لئے رہائشی نیز اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 7 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 789 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 9 |
مقامات کی تعداد:14 |
شرکاء کی تعداد: 321 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 16 |
مقامات کی تعداد:27 |
شرکاء کی تعداد: 1110 |
(3)شعبہ
قرآن ٹیچر ٹریننگ:
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں ایسی اسلامی بہن کے لئے مدنی قاعدہ کورس اور قرآن ٹیچنگ
کورس منعقد کئے گئے جس نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہو۔یہ کورسز فزیکل / آن
لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو، بنگلہ، انگلش، پرتگال، تامل اور ہندی زبان میں
منعقد کئے گئے۔پاکستان میں یہ کورسز فزیکل / آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز
اردو، انگلش، سندھی اور بلوچی زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد:757 |
شرکاء کی تعداد: 8 ہزار 136 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:68 |
شرکاء کی تعداد: 358 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 6 |
مقامات کی تعداد:825 |
شرکاء کی تعداد: 8494 |
(4)شعبہ
روحانی علاج:
پاکستان میں مدنی انتخاب میں OK ہونے
والی اسلامی بہنوں کے لیے روحانی علاج کورس
منعقد کیا گیا۔یہ کورس فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیا۔ جبکہ اوورسیز میں
دوہرائی اجتماع کے سیشن کی ترکیب بنی ۔جو
اوردو زبان میں فزیکل ہوا
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:2 |
شرکاء کی تعداد: 17 |
|
اوورسیز |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد:9 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:2 |
شرکاء کی تعداد: 17 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد:10 |
(5)شعبہ
کفن دفن :
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں عوام و ذمہ داران کے لئے غسلِ میت و کفن کورس اور ایصالِ
ثواب سیشن منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن و کورس فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن و کورس اردو،انگلش اور بنگلہ زبان میں منعقد کئے گئے۔
پاکستان میں اسراف ،ایصال ثواب کورس ،نوحہ
اور شریعت تکفین کورس ،غسل میت و کفن کورس اجتماع یہ سیشنز فزیکل اور
آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز اردو
زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
سیشنز کی تعداد: 5 |
مقامات کی تعداد: 24 ہزار
229 |
شرکاء کی تعداد: 75 ہزار
834 |
|
اوورسیز |
سیشنز کی تعداد:2 |
مقامات کی تعداد:137 |
شرکاء کی تعداد:2 ہزار 468 |
|
مجموعی کارکردگی |
سیشنز کی تعداد: 7 |
مقامات کی تعداد:24 ہزار
366 |
شرکاء کی تعداد: 78 ہزار 302 |
(6)شعبہ
مدنی کورسز:
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں بچوں،تمام اسلامی بہنوں
اور ذمہ داران کے لئے واقعہ ٔمعراج ،فیضانِ شب براءت ،استقبالِ ماہ ِرمضان،
طہارت کورس، جادو اور جنات، جنت کا راستہ کورس ، فیضانِ ایمانیات، کفن دفن ، فیضانِ
زکوٰۃ کورس، عشرہ مبشرہ، حسن ِکردار، نجات
کی رات ،آسمانی سیر، قصیدہ بردہ شریف، نیکیاں اور نیتیں ، فیضانِ صحابیات ، تصوف
اور تقلید، تربیتِ اولاد، خود کو سنواریں ، اذکار ِنماز، نماز درست کیجئے، جنت اور
دوزخ کیا ہے؟، متفرق تفسیر کورسز، صحت مند زندگی، سیشن آسمانی سیر، کامیاب لوگ، خواتین اور
اسلام ، شافعی فقہ، علم نور ہے،عقیدہ ختم نبوت، آئیے نماز درست کریں، جنت اور دوزخ
کیا ہے؟، اردو درجہ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، مریض کی نماز،زندگی کی
کہانیاں،اسراف و مہنگائی ، فیضانِ درود و سلام،بیٹے کا کردار، علم نور ہےعقیدہ ختم
نبوت، Weekend Wisdom, role of daughter, Flower of Jannah, Social Media, path of Jannah,
Other Language, Ture Friend’s Shine, Moral Development Stage of life, healhy life,
winter camp, Marrige in Islam, Hidden well, Basic of Islam, New Year
Resoulution سیشنز اور کورسز منعقد کئے گئے۔ یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز و
کورسز انگلش،اردو،بنگلہ،تامل،کریول،عربی
اور بلوچی زبان میں منعقد کئے گئے۔ پاکستان میں یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن
لائن منعقد کئے گئے نیز یہ سیشنز و کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 26 |
مقامات کی تعداد:343 |
شرکاء کی تعداد: 6 ہزار 26 |
|
سیشنز کی تعداد: 12 |
مقامات کی تعداد:11 ہزار
249 |
شرکاء کی تعداد:63 ہزار
135 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 20 |
مقامات کی تعداد:128 |
شرکاء کی تعداد: 2 ہزار 519 |
|
سیشنز کی تعداد: 27 |
مقامات کی تعداد:538 |
شرکاء کی تعداد:10 ہزار
170 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 46 |
مقامات کی تعداد:471 |
شرکاء کی تعداد: 8 ہزار 545 |
|
سیشنز کی تعداد: 39 |
مقامات کی تعداد: 11 ہزار 787 |
شرکاء کی تعداد: 73 ہزار 305 |
(7)شعبہ
گلی گلی مدرسۃالمدینہ:
جنوری 2026ء، پاکستان میں بچوں کے لئے نجات کی رات / کامیاب
لوگ سیشن منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن فزیکل
اور اردو زبان میں کروائے گئے۔ بیرونِ ملک میں نجات کی رات / آسمانی سیر اور معراج
سیشن منعقد کئے گئے ۔ یہ سیشن فزیکل،آن
لائن اور اردو، کریول زبان میں کروائے
گئے۔
|
پاکستان |
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد: 14 ہزار 694 |
شرکاء کی تعداد: 1 لاکھ 44 ہزار 450 |
|
اوورسیز |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:10 |
شرکاء کی تعداد:86 |
|
مجموعی کارکردگی |
سیشنز کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:14 ہزار
704 |
شرکاء کی تعداد: 1 لاکھ 44
ہزار 536 |
(8)شعبہ
نیو سوسائٹیز :
جنوری 2026ء، پاکستان میں بچوں اور اسلامی بہنوں کے لئے آسمانی سیر+نجات کی رات ،زکوۃ کورس ،معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم، فیضانِ شب براءت، غسلِ
میت، فیضان شب براءت (فزیکل)، نجات
کی رات، نیک اعمال، واقعۂ معراج، تربیتِ اولاد، بیٹی کا کردار، بیٹے کا کردار، نماز
درست کریں، ترجمہ وتفسیر سورۂ نور سیشنز اور کورسز منعقد کئے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد:12 |
مقامات کی تعداد:62 |
شرکاء کی تعداد: 797 |
|
سیشنز کی تعداد: 14 |
مقامات کی تعداد:32 |
شرکاء کی تعداد:828 |
(9)شعبہ
تعلیم :
جنوری 2026ء، پاکستان میں شبِ عروج محمدی، New Year New
Me، Beyond Books، Let's Return سیشنز میں منعقد
کئے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز انگلش،اردو اور
بنگلہ زبان میں منعقد کئے گئے۔
|
پاکستان |
سیشنز کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد: 511 |
شرکاء کی تعداد:2 ہزار |
|
مجموعی کارکردگی |
سیشنز کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد:511 |
شرکاء کی تعداد:2 ہزار |
(10)شعبہ
حج و عمرہ:
جنوری 2026 پاکستان میں عمرہ پر جانے والیوں
کے لیے اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کے لیے حج/عمرہ سیشن
اور رفیق الحرمین کورس منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن اور کورس فزیکل اور آن لائن کروایا گیا نیز یہ سیشن اور
کورس اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 159 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:364 |
شرکاء کی تعداد:2 ہزار 890 |
(11)شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات:
جنوری 2026ء، بیرونِ ملک میں نجات کی رات، فیضانِ شب براءت اور سفرِ معراج سیشنز منعقد کئے گئے۔یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کریول و اردو زبان میں منعقد
ہوئے۔
|
بیرونِ ملک |
کورس کی تعداد |
مقامات کی تعداد: |
شرکاء کی تعداد: |
|
سیشنز کی تعداد:3 |
مقامات کی تعداد:32 |
شرکاء کی تعداد:243 |
اسلامی تہواروں کے متعلق رہنمائی کرنے کے لئے سیشن ”عید کی خوشیاں“ منعقد
کیا جائے گا
شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اسلامی تہواروں کے
متعلق اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ اسلامی
بہنیں کے تحت 5 مارچ 2026ء کو سیشن ”عید
کی خوشیاں“ منعقد ہوگا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس سیشن کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ ہوگا جس میں پاکستان سمیت بیرونِ
ملک کی اسلامی بہنیں شرکت کر سکیں گی۔
اس سیشن میں سیکھیں گے:
٭چاند رات عبادت میں گزارنے کے فضائل اور اہم
عبادات٭بعدِ رمضان نیک اعمال پر استقامت کیسے حاصل ہو؟٭عید صحیح انداز میں منانے
کے طریقے۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے واٹس اپ نمبر / ای میل ایڈریس پر
رابطہ کر سکتے ہیں:
ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net
واٹس اپ نمبر: +92
3103330988
بچوں اور بچیوں کے لئے سیشن بنام ”بچوں کی میٹھی
عید“ منعقد ہونے جارہا ہے
بچوں اور بچیوں کی اخلاقی و اسلامی اعتبار سے تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے کے لئے ددعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز اسلامی بہنیں کے تحت 5 مارچ 2026ء کو ایک سیشن بنام ”بچوں کی میٹھی عید“ منعقد
ہونے جارہا ہے۔
اس سیشن کا آغاز 5 مارچ 2026ء کو کیا جائے گا جس کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ ہوگا نیز 7 تا 12 سال کی
بچیاں اور 9 سال سے کم عمر کے بچے اس سیشن میں شریک ہونے کے اہل ہوں گے۔
اس سیشن میں سیکھیں گے:
٭عید پلان٭بزرگوں کے واقعات٭عید اسٹالز اور
دلچسپ ایکٹیویٹیز٭عید کو سنت کے مطابق منانے کا طریقہ وغیرہان شاء اللہ الکریم۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے واٹس اپ نمبر / ای میل ایڈریس پر
رابطہ کر سکتے ہیں:
ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net
واٹس اپ نمبر: +92
3103330988
اسلامی بہنوں کے لئے سیشن بنام ”الوداع ماہِ
رمضان“ کا انعقاد کیا جائے گا
رمضان کی فضیلت و اہمیت کے متعلق اسلامی بہنوں
کو آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز
للبنات کے تحت 5 مارچ 2026ء کو تمام اسلامی بہنوں کے لئے سیشن بنام ”الوداع ماہِ رمضان“ہونے
جارہا ہے ۔
تفصیلی معلومات کے مطابق ” الوداع ماہِ رمضان
“ سیشن کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ ہوگا جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے
مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
سیشن میں بتائی اور سکھائی جانے والی بعض چیزیں:٭رمضان کی اہمیت و فضائل٭رمضان ہمیں کیا سکھاتا ہے؟٭شبِ
قدر کیا ہے؟٭شبِ قدر کے فضائل٭شبِ قدر کو کیسے گزاریں؟ اور بہت کچھ۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے واٹس اپ نمبر / ای میل ایڈریس پر
رابطہ کر سکتے ہیں:
ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net
واٹس اپ نمبر: +92
3103330988
Dawateislami