جھٹہ ہتھیال میں قائم ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں عمرہ تربیتی
نشست کا انعقاد
تحصیل
چک بیلی خان جھٹہ ہتھیال میں قائم ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
نشست کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مناسکِ
عمرہ بیان کرتے ہوئے احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حاضریِ مدینہ کے آداب سکھائے
نیز اسلامی بھائیوں کو حج و عمرہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔
آخر میں نشست میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں
کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف ”رفیق الحرمین“ بھی موبائل میں ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں شعبہ حج و
عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک کاروباری شخصیت کی رہائش گاہ پر عمرہ تربیتی
حلقہ منعقد کیا گیاجس میں زائرین اسلامی
بھائیوں سمیت پردے میں رہتے ہوئے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوئی
جس کے بعد نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے عمرہ، حاضریِ
مدینہ اور احرام باندھنے کے طریقے سے متعلق بیان کیا۔
عمرہ تربیتی حلقے کے اختتام پر زائرین کو رفیق
المعتمرین اور حج و عمرہ سے تعلق رکھنے والے مختلف رسائل تحفے میں پیش کئے گئے نیز
انہیں اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں واقع جامع مسجد احمد رضا میں”عمرہ تربیتی
اجتماع“ کا انعقاد
کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن میں
واقع جامع مسجد احمد رضا میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”عمرہ تربیتی اجتماع“ منعقد ہوا جس میں کم و بیش
150 زائرین سمیت دیگر اسلامی بھائی اور پردے میں رہتے ہوئے اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری
محمد تسلیم رضا عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ صدر حاجی توفیق عطاری نے عمرہ، حاضریِ
مدینہ اور احرام باندھنے کے طریقے سے متعلق تربیت و رہنمائی کی۔
اختتام پر زائرین کو رفیق المعتمرین سمیت حج و
عمرہ سے متعلق مختلف رسائل تحفے میں دیئے گئے جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے دعوتِ
اسلامی کے بارے میں اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: تسلیم عطاری
حج و عمرہ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب کے شہر ٍاوکاڑہ کی جامع مسجد غلامانِ رسول
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت حج ٹریننگ سیشن منعقد ہوا
جس میں محارم اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران و مبلغین نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ نگران حاجی منیر عطاری نے حج
کے متعلق شرعی احکام پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھ کر حج کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں جبکہ جامع مسجد غلامانِ رسول کے
بیسمنٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے علیحدہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے حج کے بارے میں اسلامی بہنوں کی دینی و شرعی اعتبار سے تربیت کی۔
الحمد للہ عزوجل مختلف شعبہ جات کے ذریعے دعوت اسلامی
اصلاح امت کے مواقع فراہم کرتی رہتی ہے ۔ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے
لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت کرنے، انہیں بارگاہ خداوندی اور بارگاہ مصطفوی کے آداب اور
ضروری مسائل سکھانے کےلئےقائم کیا گیا ہے۔
پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت اس سال
حج پر جانیوالے عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ کیا گیا جس میں عازمین حج کو گھر سے لے کر حج کی سعادت پانے کے بعد تک کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے مبلغ
دعوت اسلامی نے احرام باندھنے اور اس کی نیت کرنے سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی۔(رپورٹ:
شعبہ حج و عمرہ کراچی ذمہ دار تسلیم عطاری،
کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)
المرتضی
مسجد فتح جنگ ضلع اٹک میں 13دن پر مشتمل حج
و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز ہوچکا
دعوتِ
اسلامی کے تحت 14اپریل2024 ءبروز اتوار سے المرتضی مسجد فتح جنگ ضلع اٹک میں 13دن پر مشتمل حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
کردیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں عازمین (مرد و خواتین) حج و عمرہ کی شرکت ہورہی ہے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں خواتین عازمین کی تربیت مسجد
سے ملحقہ گھر میں خاتون ماسٹر ٹرینرز مبلغہ اسلامی بہن کے ذریعے جاری ہے جبکہ عازمین حج کوپہلے دن سفر
حج کی تیاری۔ حج کی اقسام۔ مسافر کی نماز کے متعلق رہنمائی دی گئی۔
٭ 15اپریل
بروز پیر دوسرے دن کی تربیت میں مولانا
دانش عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں احرام
باندھنے کا طریقہ۔ احرام کی پابندیاں۔ مکے کے فضائل اور خانہ کعبہ کا تعارف سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
٭16
اپریل کورس کا تیسرا دن۔ اس میں طواف۔ سعی۔ حلق اور تقصیر کے بارے میں تربیت دی گئی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فتح
جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے اہتمام کیا گیا جس میں اسلام آباد مجلس حج و
عمرہ کے ذمہ دار حاجی عبدالوحید عطاری نے ”عمرے کے احکام و حاضری مدینہ“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
آخر میں
نے زائرین عمرہ کو شیخ طریقت امیر اہلِ
سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف رفیق المعتمرین پیش کی اور
حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی ۔۔ (رپورٹ: مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام بہاولپور سٹی میں حجاج کرام کی تربیت کے لئے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس حج
و عمرہ کے تحت عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں ٹاؤن نگران احمدرضا عطاری نے دعوت اسلامی کی حج و
عمرہ اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا پھر مبلغ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ نگران بہاولپور حاجی
محمد اعجاز عطاری نیز مسعود عطاری نے حجاج کرام کو احرام باندھنے، عمرہ کرنے کا طریقہ اور اس کی
چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاجی کیمپ سکھر میں انچارج حج آپریشن 2024ء ثمران حفیظ اور حاجی کیمپ سکھر آئی ٹی انچارج سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور سکھر حاجی کیمپ کے تحت
ہونے والے تربیتی سیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئیں جس پر انہوں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار
کیا۔
واضح رہے کہ
!مختلف شہروں میں حجاج کی بائیو میٹرک کرانے کے لئے دعوت اسلامی معاونت کرے گی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے فتح جنگ میں قائم مسجد فیضان محبوب خدا میں عمرہ تربیتی نشست
کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر حسن
عطاری نے ”عمرے کے احکام و حاضری مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔
آخر میں حاجی مبشر حسن عطاری نے زائرین عمرہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اسی ہفتے میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: مجلس حج و عمرہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں عمرہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ پروگرام میں بحریہ ٹاؤن کے ذمہ دار نے
عمرہ احکام پر بیان کیا اور ICT ذمہ
دار حاجی عبد الوحید عطاری نے شرکا کو حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے جبکہ G-11 کے
ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی ایپلی کیشن ”حج و عمرہ“ کا تعارف کروایا اور اس سے فائدہ حاصل
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈائریکٹر حاجی کیمپ کراچی سید
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت ذمہ داران نے حاجی کیمپ میں ڈائریکٹر حاجی کیمپ کراچی سید
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو اور وہاں کے دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ ملاقات حج 2024ء کی پالیسی اور حج سیزن کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی اورانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ اور وہاں ہونے والی محفل بغداد میں شرکت کی دعوت دی جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ اگلے روز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا اور محفلِ بغداد میں شرکت کی ۔
اس
موقع پر امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ اور نگرانِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اسی طرح
فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں آتے رہنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔)رپورٹ: تسلیم رضا،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)