پچھلے دنوں پنجاب کے شہر فتح جنگ میں شعبہ حج و
عمرہ (دعوت اسلامی ) کے تحت مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ تربیتی اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاضرین کو عمرہ کے احکام
بیان کئے نیز احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا اور حاضری مدینہ کے آداب بھی بیان کئے
۔
جبکہ ذمہ دارا سلامی بھائی نے شرکا میں امیر اہل
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
کتاب ”رفیق المعتمرین“ پیش کی گئی اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے
کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے دنوں راولپنڈی میں شعبہ حج و عمرہ (دعوت
اسلامی ) کے تحت مقامی ٹور آپریٹر کے یہاں عمرہ تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں شعبہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو عمرے کے احکام بیان کئے اور احرام
باندھنے کا طریقہ سکھایا ۔
اس کے علاوہ شعبہ حج و عمرہ اسلام آباد و
راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار انجینئر عبد الوحید عطاری نے حاضری مدینہ کے آداب بیان
کئے اور شرکا میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتاب ”رفیق المعتمرین“ پیش کی گئی اور دعوت اسلامی کی
حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
حاجی
کیمپ سلطان آباد کراچی میں حج ڈائریکٹر
سجاد حیدر و دیگر افسران سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ مجلس حج و عمرہ کے ذمہ
داران نے حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی کا دورہ کیا اور وہاں حج ڈائریکٹر سجاد حیدر
و دیگر افسران و اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ ساتھ ساتھ حج تربیتی نشست 2023ء سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی۔آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحائف میں پیش کئے ۔
اس موقع
پر حاجی کیمپ کے نگران حاجی فیصل عطاری ، اوورسیز مجلس حج و عمرہ کے نگران حاجی
عبدُالاحد عطاری ڈسٹرکٹ نگران ساؤتھ سینٹرل حاجی توفیق عطاری و دیگر اراکین مجلس موجود
تھے۔
(رپورٹ: محمد تسلیم رضا خان عطاری نگران مجلس حج و عمرہ کراچی سٹی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
حج وعمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2023ء کو شکارپور کے علاقہ صدر میں عمرہ ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہواجس میں مقامی عمرہ زائرین نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار عبدُالرزاق عطاری نے عمرے
کے شرعی احکامات و احرام باندھنے کا عملی طریقہ سمجھایا نیز ساتھ ساتھ حاضریِ مدینہ
کے آداب بھی بیان کئے۔ بعدازاں زائرین
مکہ مدینہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عبادت کا شوق اور
گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی دیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
سکھر
حاجی کیمپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں
شعبہ
حج وعمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2023ء کو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سکھر حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو ،
عبدُالغنی قریشی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات
کے مطابق نگرانِ شعبہ حج وعمرہ قاری محمد
شوکت عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی کاوشیں بیان کرتے ہوئے انہیں سال2023 ء حج کے حاجیوں کی تربیت کے سلسلے میں اس
شعبہ کے ذمہ داران کی خدمات حاصل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ذمہ داران کے ذریعے ٹریننگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں انہیں دعوتِ
اسلامی کی حج وعمرہ اپلیکیشن کا تعارف کروایا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا ۔
آخر میں نگرانِ شعبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت وہاں
موجوددیگر اسٹاف کومکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نماز
کے احکام ‘‘اور سال 2023ءکے کیلنڈرز تحفتاً
پیش کئے۔اس موقع پر رکنِ سکھر ڈویژن محمد
آصف عطاری بھی تھے۔(رپورٹ: عبدُالرزاق
عطاری رکن ڈویژن لاڑکانہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3دن پر مشتمل عمرہ معلم ٹریننگ کورس
دعوت ِاسلامی
کے شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے 10 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3دن
پر مشتمل عمرہ معلم ٹریننگ کورس ہوا جس
میں شعبہ حج و عمرہ کے اراکین و ذمہ داران سمیت ملک و بیرون
ملک سے آئے ہوئے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
عمرہ
معلم ٹریننگ کورس میں رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری ، نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری
شوکت عطاری، نگرانِ اوورسیز حج و عمرہ حاجی عبدُالاحد عطاری ، کراچی سٹی حج و عمرہ
نگران قاری محمدتسلیم رضا عطاری اور مفتی محمد سجاد عطاری مدنی نے عمرے
پر جانے والے زائرین کی تربیت کرنے کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کی جس پر شرکا نے ٹریننگ سیشن میں ملنے والے نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
محمدی مسجد اٹک میں قائم
مستقل عمرہ تربیت گاہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ
تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی نشست میں تحصیل
ذمہ دار بلال رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور
انہیں عمرہ کرنے کے احکام ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حاضریِ مدینہ کے
آداب بیان کئے۔
علاوہ ازیں تحصیل ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری 2023ء کو تین دن پر
مشتمل ”معلم عمرہ تربیتی کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ حج و عمرہ کراچی کے ذمہ داران نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں اور ملک و بیرونِ
ملک سے کثیر عاشقانِ رسول نے بذریعہ آڈیو لنک شرکت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے
پہلے دن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد ابراہیم عطاری نے ابتداءً کورس
کےاغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ قاری تسلیم رضا
عطاری نے شعبہ حج و عمرہ کا تعارف کروایا اور اس کی اہمیت و کام کرنے کے انداز پر
تبادلۂ خیال کیا۔
آخر میں حاجی قاری شوکت
عطاری نے پریزنٹیشن کے ذریعے سفرِ عمر ہ کی مکمل تیاری اور اس کی احتیاط کے بارے
میں شرکا کو بتاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فتحِ
جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ
پچھلے
دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت فتحِ جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مبشر حسن عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور نشست میں شریک اسلامی بھائیوں کو
عمرے کے احکام،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری
کے آداب بھی بیان
کئے ۔
بعدازاں
شرکاکو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونےاور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری
مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پنڈی گھیب میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عازمین عمرہ کے
لئے عمرہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ حج و عمرہ کے تحصیل ذمہ دار حاجی تنویر عطاری
اور مولانا اسماعیل عطاری مدنی نے شرکا کو
عمرے کے احکام،احرام کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔
آخر
میں زائرین عمرہ کو کتاب ’’رفیقُ المعتمرین ‘‘پیش کی گئی
اور حج و عمرہ ایپ کا تعارف کروایا گیا۔(رپوٹ: مجلس حج و عمرہ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
وفاقی
مذہبی امور حاجی کیمپ لاہور میں ڈائریکٹر
اسرار احمد اور ان کے دیگر عملے سے ملاقات
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ مدنی
قافلے میں مختلف شہروں میں سفر کرتے ہوئے نگران ِشعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری
نے شعبے کے دیگر اراکین کے ہمراہ وفاقی مذہبی امور حاجی کیمپ لاہور میں ڈائریکٹر اسرار احمد اور ان کے دیگر
عملے سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات شرکائے مدنی قافلہ
نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی کاوشیں بیان کرتے ہوئے انہیں حاجی کیمپ لاہور میں ہونے والے تربیتی پروگرامز میں اس
شعبہ کے ذمہ داران کی خدمات حاصل کرنے کا
ذہن دیا نیز مدنی قافلے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔
اس پر
ڈائریکٹر صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں تعاون کرنے
کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : توفیق عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سینٹرل
کراچی سٹی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتما م واہ کینٹ میں ٹور آپریٹر کے
آفس میں عمرہ ٹریننگ سیشن ہوا جس میں 40 کے قریب عاشقانِ رسول شریک ہوئے ۔
شعبہ
حج وعمرہ ذمہ دار مبشر حسن عطاری نے شرکا
کو عمرے کے احکام سیکھاتے ہوئے احرام کا
عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے نیز عازمین عمرہ کو امیرِ اہلِ
سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی مشہور تصنیف رفیقُ المعتمرین پیش کی۔(رپوٹ :مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)